1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کتے کا باؤلا پن اور کتوں کی اقسام

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از دستور, ‏24 نومبر 2008۔

  1. دستور
    آف لائن

    دستور ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    57
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    کتوں کا علاج
    میں نے یہ مضمون اِس وجہ سے طنز و مزح میں شامل کیا ھے کہ ھر انسان کو کتوں سے واسطہ پڑتا رہتا ھے۔کتوں کی مختلف اقسام ھے اور اُن کے بھونکنے انداز بھی مختلف ہیں۔اور کچھ کتوں کو باقائدہ تربیت دی جاتی ھے بھونکنے کی اور سونگھنے کی۔اس وجہ سے فی دُنیا میں تو کتے اور بھی زیادہ اہم ھو گئے ہیں۔پہلے زمانے میں کتے صرف گھر کی رکھوالی کرتے تھے اب کتوں کے کام بڑھ گئے ہیں اب یہ رکھوالی کے ساتھ ساتھ سونگھتے بھی اور بھونکتے بھی اور موقع ملے تو کاٹ لیتے ہیں۔کتے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں کہ حضرت انسان کہا غلطی کرے اور یہ جھٹ پٹ انا فانا پنڈلی پر کاٹ لیں۔ویسے تو کتے کا باؤلا پن بہت مشہور ھے ۔لیکن کتے کا اپنا عکس پانی کے اندر دیکھ کر باؤلا ھونا اور پھر باؤلا ھو کر آئینہ دیکھنا اور آئینے کے اندر اپنی دُم پر حضرت انسان کا پاؤں دیکھنا اور دُم پر پاؤں دیکھ کر حرکت کرتی ھوئی چیزوں کی طرف دوڑنا اور منہ سے جھاگ کا نکلنا اور بھی مشہور ھو گیا ھے۔

    ]

    اب کیوں کہ کتوں نے کافی ترقی کر لی ہیں اِس وجہ سے کتے انسان سے نہیں دڑتے بلکہ حضرت انسان کتوں سے خوف زدہ رہتا ھے۔یہ خوف حضرت انسان کو اِس وجہ سے بھی ھوتا ھے کہ آخر وہ اشرف ھے وہ اعلی ھے اور حضرت انسان یہ سوچ کر خاموش ھو جاتا ھے کہ کتوں کا کیا ھے اِن کتوں کا کام صرف بھونکنا ھے اور حضرت انسان اپنی عزت بچانے کی خاطر چُپ کر جاتا ھے۔کیوں کہ حضرت انسان کے پاس اب یہی ایک چیز رہے گئی ہیں۔ باقی جب کتوں کے منہ سے جھاگ بہنے لگے اور وہ اول فول بھونکنے لگے تو آپ سمجھ لیں کہ حضرت انسان کا پاؤں کتے کی دُم پر ھے یا پھر کتا اپنی دُم پر حضرت انسان کا پاؤں محسوس کرنے لگا ھے۔

    ]

    کیوں کہ میڈیکل نے ابھی تک اتنی ترقی نہیں کی اِس وجہ سے ابھی تک کتوں کے باؤلے پن کا علاج بھی دریافت نہیں ھو سکا اور مزے کی بات یہ کتے اور شیر ھو گئے ہیں۔کیوں کہ کتوں کو معلوم ہیں کہ اُن کے کاٹے کا علاج نہیں اِس وجہ سے وہ اور زور زور سے بھونکنے کا عمل شروع کر دیتے ہیں۔ویسے میڈیکل پتہ نہیں کب ترقی کی منزل حاصل کرے اور کب علاج دریافت ھو اِن باؤلے کتوں کا ایک سادہ علاج بھی ھے کہ ہاتھ پر پتھر اور پاؤں پر دُم بہترین طریقہ علاج ھے۔اِس کے دو فائدے ھوں گئے
    ا-کتوں کو خاموش رہنے پر مجبور کرنا۔
    2-کتوں کو احساس دلوانا کہ تم کتے ھو۔
    ویسے تو کتوں نے اَب حلف لینا شروع کر دیا ھے۔اب حلفوں کی بہت سی اقسام ہیں اُن میں ایک وفاداری بھی ھے یہ وفاداری بھی اِس صورت میں ھوتی ہیں کہ آپ کا پاؤں کتے کی دُم پر ھو۔

    ]

    ویسے تو کتوں کی کئی اقسام ھے مثال کے طور پر دیسی کتے اور غیر ملکی کتے۔اور ایک قسم وہ بھی ھے جس میں اگر کوئی کتا دیس سے پردیس میں چلا جاتا ھے تو اُس کتے کی اہمیت بڑھ جاتی ہیں۔کیوں کہ اُس کتے کی چال ڈھال میں فرق آ جاتا ہیں۔اور وہ دیسی سے غیر ملکی کتا بن جاتا ھے۔اور اُس کی سونھگنے حِس تیز ھو جاتی ہے۔اور اُس کی بھونکنے رفتار بھی تیز ھوتی ہیں۔اور وہ اِس بات پر اِتراتا رہتا ھے کہ وہ غیر ملکی ھو گیا ھے اور اُس کے دام بھی بڑھ جاتے ہیں۔
    ویسے میں اُن کتوں کا شُکر گزار ھوں کہ اُن کے دم سے گھروں کی حفاظت ھو رہی ھے۔اور ھم کو بھی کچھ لکھنے کو مل جاتا ھے اور کتوں کی کارکردگی بارے میں مضمون چھاپ لیتے ہیں۔اور یہی زمانے کا دستور ھے۔اور دستور تو پھر دستور ھے

    :201: :201: :201: :pagal: :pagal: :pagal:
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ اچھی شئیرنگ ھے


    زبردست :a180:
     
  3. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    میں اس لائن سے اتفاق کرتی ہوں۔ :139: واقعی کتوں کے کام بہت بڑھ گئے ہیں اور انہوں نے اب تو کئی ممالک کی صدارت کا عہدہ بھی سنبھالا ہوا ہے :176:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں