1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کبھی زمین کھینچ لی کبھی پگڑی اچھال دی

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by محمد اطہر طاہر, Jul 11, 2016.

  1. محمد اطہر طاہر
    Offline

    محمد اطہر طاہر ممبر

    Joined:
    Oct 17, 2015
    Messages:
    63
    Likes Received:
    51
    ملک کا جھنڈا:
    ہم نے خونِ جگر دے کر
    جن کی آبیاری کی
    انہی نے زخمِ جگر دے کر
    میری دل آزاری کی..
    وہ اب پوچھتے تک نہیں
    سبب میری علالت کا,
    جنہوں نے میرے کندھوں پر
    عمر بھر سواری کی..
    کبھی زمین کھینچ لی
    کبھی پگڑی اچھال دی
    میرے مہربانوں نے
    بڑی عزت ہماری کی..
    منہ موڑ لیا جن کے لیے
    میں نے اپنی ذات سے
    عداوت بدگمانی سے
    انہی نےخاطر داری کی..
    وہی میرے مقابل ہیں
    وہی مجھ سے متصادم ہیں
    جن کو چارہ گر سمجھا,
    وہ جن پر عمر ساری کی..
    تحریر
    محمد اطہر طاہر
    ہارون آباد
     
    پاکستانی55 likes this.

Share This Page