1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کامیابی کی کنجی

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏29 جون 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریاتِ

    مالکِ کائنات نے کارخانۂ قدرت کے نظام اور انجام کو لوحِ محفوظ میں رقم کردیا ہے.

    ہر شے کو قوانینِ قدرت کے تابع رہتے ہوئے اپنے اپنے حصہ کا کام سرانجام دینا ہے اور پھر اپنے انجام کی طرف روانہ ہونا ہے.

    انسان کو عقل شعور اور فؤاد کی نعمتوں سے نواز کر اللہ تعالی نے انسان کی افضلیت اور برتری کو قائم کر دیا ہے. مگر بہت ہی کم لوگ ان صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں.

    قوانینِ طبعیات کیمیا ریاضیات فلکیات اور دیگر علوم کی جانکاری کے ذریعے ہم اپنی دنیاوی الجھنوں کو سلجھا سکتے ہیں.

    اس کے علاوہ اچھے اخلاق, شیریں گفتار, محبت و غمگساری, پاکیزگی, ایمانداری, معاملہ فہمی, عبادات اور روحانیات کے ذریعے ہم بہتر, خوشگوار اور پرسکون زندگی گزار سکتے ہیں.

    ہماری پریشانیاں, ہمارے مسائل اور ہماری ناکامیابیاں اور ہماری کامیابیاں ہماری سوچ, ہماری روش, باہمی یگانگت, ہماری کاوشوں, ہمارے رویوں اور ہماری تدبیر و استعداد کی مرہونِ منت ہوتی ہیں.

    اس کے علاوہ سب سے اہم اور بنیادی عنصر خدائے ذوالجلال کا فضل و کرم اور رحمت ہے جو ہماری ہر مشکل کو دور کردیتی ہے اور کامیابیاں ہمارے قدم چومتی ہیں.

    رب کے حضور خود کو جھکا دیجئے اور دنیاوی سورماؤں کی نفی کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بڑائی بیان کیجئے عجز و انکساری سے آگے بڑھتے جایئے.

    انشاءاللہ آپ ضرور سرخرو ہوں گے.

    غوری
    16 مئی 21
    184641846_2447820162028510_4760734333439409148_n.jpg
     

اس صفحے کو مشتہر کریں