1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کاروائی پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔ امریکہ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏10 ستمبر 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی پر پاکستانی قیادت کو کوئی اعتراض نہیں، امریکی ایڈمرل


    واشنگٹن (عظیم ایم میاں) امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کی فوجی اور سول قیادت کو بار بار آگاہ کر چکے ہیں کہ امریکی شہریوں پر حملہ کرنے والے پاکستان میں ہوئے تو امریکہ جوابی کارروائی کریگا جبکہ پاکستانی قیادت کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،مائیک مولن نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقے القاعدہ اور طالبان کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں امریکہ اور مغربی ممالک کو یہاں سے خطرہ ہے جسے ختم کرنے کیلئے پاکستان کو آگے لایا جارہا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے ایک غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کو درپیش چیلنجوں میں پاکستان کو سرفہرست قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہ پاکستان نے یہ جان لیا ہے کہ انتہا پسند اس کے وجود کیلئے خطرہ ہیں، امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کو اپنے وجود کیلئے سب سے بڑا دشمن سمجھتا رہا ہے لیکن میرے خیال میں اب انہیں احساس ہو رہا ہے کہ القاعدہ اور طالبان پاکستان کی بقاء کیلئے سب سے سنگین اور بڑا خطرہ ہیں ، ہم پاکستان کے قبائلی علاقوں میں انتہا پسند کیلئے کی جانیوالی کوششوں میں ہر ممکن مدد کریں گے، اگر امریکی شہریوں پر حملہ کرنیوالے پاکستان میں روپوش ہوئے تو ہم جوابی کارروائی کریں گے ، نیٹو افواج کیلئے 80 فیصد غذائی رسد پاکستان کے راستے افغانستان جارہی ہے


    جنگ نیوز ۔
     
  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    صحیح کہا ہے پاکستانی قیادت کو کیا اعتراض ہوسکتا ہے اگر اعتراض کریں گے تو امریکی امداد سے محروم ہوجائیں گے۔
     
  3. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    بےغیرت لیڈروں سے نجات حاصل کرنا ھے تو انقلاب لانا ھو گا ۔ ان کمینے غداروں کی لاشوں کو پاؤں تلے روند کر اقتدار کسی محبت وطن، لائق اور خدا خوف باکردار قیادت کے سپرد کرنا ہوگا
    پاکستانیو ! انقلاب کی تیاری کرو۔ غیرت کہاؤ ۔ جاگ جاؤ ۔ بےغیرت کمینے غداروں کے خلاف کہڑے ھو جاو۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں