1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈیلی موشن اور پی ٹی سی ایل کے درمیان معاہدہ

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏27 اپریل 2014۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    فرانسیسی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ DailyMotion اور پاکستان کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل کے صارفین کو ڈیلی موشن پر موجود ویڈیوز دیکھنے کی بہتر سہولیت میسر آئیں گی۔

    ڈیلی موشن ایک مقبول ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ہے اور دنیا بھر میں دیکھی جانے والی سو ویب سائٹس میں اس کا نمبر 31 واں ہے۔ ہر روز اس پر چھ کروڑ سے زائد ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔ پاکستان میں یوٹیوب کی بندش کے بعد اس ویب سائٹ نے زبردست مقبولیت حاصل کی ہے اور پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی دس ویب سائٹس میں ڈیلی موشن کا نمبر چھٹا ہے۔

    پی ٹی سی ایل ممکنہ طور پر ڈیلی موشن کے لئے پاکستان میں ‘سی ڈی این – Content Delivery Network’ تشکیل دے گی جس سے پاکستان میں ڈیلی موشن کے ناظرین کو ویڈیوز پاکستان میں ہی موجود سرورز سے پیش کی جائیں گی۔ اس طرح پی ٹی سی ایل کے صارفین کو تیز ترین ویڈیو اسٹریمنگ حاصل ہوگی اور پی ٹی سی ایل کو بھی انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ کی زبردست بچت ہوگی۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ کا ایک بڑا حصہ ویڈیو اسٹریمنگ پر ہی صرف ہوتا ہے۔

    اس معاہدے کی وجہ سے ڈیلی موشن کسی بھی قابل اعتراض مواد کو پاکستان میں دکھانے سے بھی باز رہے گا۔ ساتھ ہی ڈیلی موشن نے جلد ہی نوجوانوں کے لئے ایک ویڈیو مقابلہ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
     
    bilal260، محبوب خان، سین اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تبدیلیاں اس لئے رونما ہورہی ہیں کہ یوٹیوب پر بہت سی ویڈیوز موجود ہیں جس کی وجہ سے بہت سے پردہ نشینوں کا بھانڈہ پھوٹ گیا ہے اور اصل مزا ابھی باقی ہے جسے دیکھ کر ہمارے بہت سادہ لوح مسلمان خصوصا پاکستانی شہریت رکھنے والے جو ایسوں ایسوں کو ایسا ویسا کرتا دیکھ کر ششدر رہ جائیں گے اور ممکن ہے ان ایمان ہی ڈول جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    یہ سب اسی وقت دیکھنے کو ملے گا جب عالمی سطح پر روائیتی سیاست اور کچھ سیاسی چہروں میں تبدیلی آنا شروع ہوگی۔
     
    bilal260، محبوب خان، پاکستانی55 اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    @غوری بھائی کی بات درست ہے لیکن اس بات کا ایک مثبت پہلو بھی ہے کہ ایسا کرنے کے اسلام مخالف مواد جس میں مذاہب کی تضحیک کی گئی ہو یا مسلکی اختلافات کو ہوا دی گئی ہو ایسے مواد پر کنٹرول بھی کیا جا سکتا ہے اگر حکومت اس معاملے میں بھی سنجیدہ ہو تو۔
     
    bilal260, محبوب خان, پاکستانی55 اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے اچھی طرح یاد ہے میرے بچپن میں اسلام میں کوئی تفرقہ نہیں تھا۔ کچھ لوگ ماہ محرم میں سیاہ کپڑے زیب تن کرتے تھے جن کے بارے میں یہ کہا جاتا تھا کہ یہ لوگ شیعہ ہیں۔ مگر ہمارے اور ان کے درمیان کوئی مخاصمت نہیں ہوا کرتی تھی۔

    مگر آج کے اسلام میں ہر دوسرا شخص پہلے کو کافر قرار دیتا ہے اور اسے قتل کرنے کو عین عبادت سمجھنے لگا ہے۔

    یہ کیسے ہوا اور کن لوگوں نے ایسا کیا، ان کے بارے میں بھی یوٹیوب جیسے میڈیا پر بہت کچھ میسر ہوجائے۔

    اللہ کرے ہمارے اندیشے غلط ہوں اور ایسا قطعا معرض وجود میں بھی نہ ہو۔ شاید!
     
    bilal260، محبوب خان اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    کیا ڈیلی موشن یو ٹیوب کی برابری ویب سائٹ ہے
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    تقابلی جائزہ ملاحظہ فرمائیں۔

    upload_2014-4-30_18-52-10.png
     
    bilal260، عبدالروف اعوان، ملک بلال اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ ۔
     
  8. bilal260
    آف لائن

    bilal260 ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مارچ 2012
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    چاہئے تھا کہ یو ٹیوب پاکستان پی ٹی سی ایل سے معاہدہ کرتا اور تمام غلط مواد فلٹر (بلاک) کر کے باقی مواد تو یو ٹیوب پر دیکھا یا جاتا کیا ایسا ہو سکتا ہے۔؟
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں