1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈرون کون روکے گا ؟

Discussion in 'کالم اور تبصرے' started by احتشام محمود صدیقی, Jun 2, 2013.

  1. احتشام محمود صدیقی
    Offline

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    Joined:
    Apr 1, 2011
    Messages:
    4,538
    Likes Received:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    ڈرون کون روکے گا ؟
    [​IMG].... فاضل جمیلی ....

    خیبر پختونخوا میں عمران خان کی تحریک انصاف نے حکومت بنا لی ہے۔ مرکز میں نوازشریف کی مسلم لیگ ہے۔ اقتدار میں آنے سے قبل دونوں جماعتیں شمالی وزیرستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں کی سخت مخالف رہی ہیں۔ عمران خان باالخصوص ڈرون حملوں کے حوالے سے انتہائی سخت موقف رکھتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف ڈرون حملے روکنے یا ڈرون گرانے کا اعلان کریں۔ کیونکہ عوام نے ان حملوں کی مخالف جماعتوں کو ووٹ دے کر حکومت میں بھیجا ہے۔ اب پرویز مشرف کی پالیسیاں نہیں چلنی چاہیں ۔ لیکن عمران خان کی صوبائی حکومت اپنے قائد کے ان خیالات کو عملی جامہ کیسے پہنا سکتی ہے۔ زمینی حقائق کو دیکھا جائے تو اس طرح کا کوئی بھی فیصلہ کرنے یا عملی اقدام اٹھانے کا اختیار صوبائی حکومت کے دائرہ ء اختیار میں نہیں آتا۔نہ ہی خیبر پختونخوا کی حکومت نیٹو کی سپلائی لائن روکنے کا اختیار رکھتی ہے۔ دونوں جماعتیں طالبان سے مذاکرات کی بھی حامی رہی ہیں لیکن خیبر حکومت بنتے ہی ڈرون حملے کی پہلی سلامی میں طالبان رہنما ولی الرحمان کی ہلاکت کے بعد طالبان نے حکومت سے مذاکرات کی پیش کش واپس لے لی ہے۔ اس تناظر میں نوازشریف کے لیے ڈرون حملے رکوانے اور طالبان سے مذاکرات کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے انتہائی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔بجلی بحران پر قابو پانے کے دوٹوک وعدے سے وہ پہلے ہی پھر چکے ہیں۔ اب ان کا کہنا ہے کہ حکومت بنتے ہی بجلی آ جائے گی اس کی امید ہر گز نہ رکھی جائے ۔ تو کیا یہ سمجھ لینا چاہیے کہ نوازشریف کی حکومت بنتے ہی ڈرون حملے رک جائیں گے ۔ اس طرح کی بھی کوئی اُمید نہ رکھی جائے ؟ خارجہ پالیسی کے حوالے سے نوازشریف کے بااعتماد ساتھی کہہ چکے ہیں کہ خارجہ پالیسی میں کسی تبدیلی کو فوری طور پر کوئی امکان نہیں ہے ۔عمران خان خارجہ پالیسی کو اپنی مرضی و منشا کے مطابق تبدیل کروانے میں کہاں تک کامیاب ہو سکتے ہیں جب کہ مرکز میں ان کی پوزیشن اپوزیشن لیڈر تک بننے کی نہیں ہے ۔ لگتا یہی ہے کہ جب تک امریکی قیادت میں نیٹو فورسز ازخود افغانستان سے رُخصت نہیں ہوجاتیں۔ ڈرون اسی طرح برستے رہیں گے اور ہمارے قومی رہنماؤں محض بیان بازی کی حد تک ایک دوسرے پر گرجتے رہیں گے ۔
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جب تک پاکستان میں امریکن نواز حکومتیں آتی رہیں گی ،ڈرون حملے جاری رہیں گے کیونکہ ان کی مذمت بیان بازی کی حد تک ہوتی رہے گی ،عملی مذمت نہیں کریں گے ،اور جب تک عملی مذمت نہیں ہو گی ۔ڈرؤن حملے جاری رہیں گے چاھیے نیٹو فورسز افغانستان میں رہیں یا جائیں ،کیونکہ امریکی سی آئی اے ،ڈرؤن حملے کی پلاننگ اور پروگرامنگ کرتی ہیں۔اور ان کے پاس جلال آباد میں بیس بھی ہے جہاں سے ڈراؤن اُڑایا جاتا ہے اور اسلام آباد یو ایس ایمبیسی میں بھی بیٹھ کر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈراؤن پرواز کر رہا ہے اور واپس بیس پر جانے تک کہیں مخصوص جگہوں پر اسے دیکھنے کی سہولتیں ہیں لیکن پروگرامنگ اور کنٹرول جلال آباد سے ہوتا ہے
     

Share This Page