1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈرون حملوں کا کوئی جواز نہیں‘ امریکہ کو جواب کیلئے پالیسی تیار کر لی : نگران وزیر قانون

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏2 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    اسلام آباد (آن لائن) نگراں وفاقی وزیر قانون احمر بلال صوفی نے کہا ہے کہ کوئی عالمی قانون ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دیتا، پاکستان کے قانونی موقف پر تفصیلی پالیسی تیار کی ہے جو وزرات خارجہ کے حوالے کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے احمر بلال صوفی کا کہنا تھا کہ امریکی وزرات خارجہ نے ڈرون حملوں کی جو قانونی تو جیہات دی ہیں ، اس کے جواب میں پالیسی تیار کی گئی ہے۔ پالیسی میں واضح کیا گیا ہے پاکستان میں کسی بھی طرح کی مداخلت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، القاعدہ یا کوئی اور جواز بنا کر امریکہ پاکستان پر ڈرون حملہ نہیں کر سکتا۔ احمر بلال صوفی نے کہا کہ حکومتی مشینری کو دیکھنے کے بعد وہ پر امید ہیں کوئی کام کرنے والا ہو تو ملکی حالات چھ ماہ سے ایک سال کے اندر بدل سکتے ہیں ، عدالتی نظام کو بہتر کر دیا جائے تو عوام بھی پر امید ہو جائیں گے۔​
    بشکریہ - نوائے وقت
     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    جنوبی ایشیا بشمول برما، بنگلہ دیش، سری لنکا، انڈیا،پاکستان، اور افغانستان کی ترقی کی چابی پاک اور افغان میں استحکام ہے۔
    وسطی ایشیا میں آنے والے 300 برس کے لئے توانائی اورمعدنیات کے انبار موجود ہیں۔
    ہمارے وطن عزیز اور پڑوسی ملک میں 120 ملک خون کی ہولی ایک (مرحوم) عرب کےلئےنہیں کھیل رہے بلکہ وسطی ایشیا کے وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
    پاکستان کو بہت احتیاط سے اپنے پڑوسی ممالک سے ہنگامی بنیادوں پر تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ یہ ہی سب کے مفاد میں ہے۔
    اور جب مفادات کی بات آئے تو سبھی ایک دوسرے سے گلے ملنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔
    ہمیں اپنے روشن مستقبل کے لئےپر امید رہنا چاہے۔

    اس خطے کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ فائدہ اور مرکزی حیثیت صرف اور صرف پاکستان کو حاصل رہے گی۔

    ہمیں بحیثیت پاکستانی قوم فخر ہونا چاہیے کہ ہم مستقبل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ذمہ دارقوم کے سپوت ہیں۔

    آج ہم جس کرب اور مشکلات سے گزر رہے ہیں یہ ہمارےروشن مستقبل کی ضمانت ہے

    پاکستان کا قیام اور وجود حادثہ یا اتفاق نہیں ہے بلکہ یہ اللہ تعالی کا خصوصی انعام ہے جونصیب والوں کے حصہ میں آتا ہے

    الحمدللہ ہماری عسکری صلاحیت اس قابل ہے کہ ہم کسی بھی طرم خان کا مقابلہ جواں مردی سے کرسکتے ہیں اور دشمن کو اس کی اوقات بتا سکتے ہیں۔

    آنے والےچند سال ہمارے لئے بہت محتاط رویہ اپنانے اور حکمت و دانش سے معاملات طے کرنے کے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ اس مرتبہ سیاسی تبدیلی ہمارے آنے والے دنوں کو منور کرنے اور خوشحالی کو عام کرنے کے لئے بہترین انتخاب ہیں۔

    انشاءاللہ مندرجہ بالا باتین ایک ایک کرکے ظہور پذیر ہوں گی اور انشاءاللہ ہماری ہی زندگی میں بہار آجائے گی۔۔۔۔۔۔۔

    آمین۔۔ ثم آمین۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں