1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر مُشاہد رضوی: قاسمِ روزگار

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعت زندگی ہے, ‏2 اکتوبر 2015۔

  1. نعت زندگی ہے
    آف لائن

    نعت زندگی ہے ممبر

    قاسمِ روزگار

    عرض نمودہ : ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدرضوی

    تاج داروں کے تاج دار ہیں آپ
    غم کے ماروں کے غم گسار ہیں آپ
    آپ کے مِثل ہو نہیں سکتا
    رب کے وہ شاہ کار ہیں آپ
    آپ کے لب پہ ’لا‘ نہیں آتا
    قاسمِ روزگار ہیں آپ
    آپ ہیں اصلِِ عالمیں آقا
    نائبِ کردگار ہیں آپ
    میری شہرت ہے آپ کا صدقہ
    میری عزت مرے وقار ہیں آپ
    یہ مُشاہدؔ ہو کس لیے بے کل
    بے قراروں کے جب قرار ہیں آپ
    ٭

     

اس صفحے کو مشتہر کریں