1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر مُشاہدرضوی: نقشِ قدم کی صورت

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by نعت زندگی ہے, Oct 2, 2015.

  1. نعت زندگی ہے
    Offline

    نعت زندگی ہے ممبر

    Joined:
    Jul 9, 2015
    Messages:
    80
    Likes Received:
    71
    ملک کا جھنڈا:


    دشتِ طیبہ ہے ہمیں باغِ ارم کی صورت
    یاخدا! اب تو دکھا دونوں حرم کی صورت

    حالِ دل کس کو سناوں آپ کے ہوتے ہوئے
    آپ ہی ہم کو دکھائیںگے کرم کی صورت

    جس کو ملتا ہے جو ملتا ہے آپ ہی کا صدقہ ہے
    آپ نہ چاہیں تو نظر آے نہ غم کی صورت

    آپ چاہیں تو ہو شاخِ شجر پل میں شہا
    بے گماں تیز تریں تیغِ دودم کی صورت

    دور ہے ہم سے شہِ کون و مکاں کے صدقے
    درد و غم رنج و الم ظلم و ستم کی صورت

    درِ اقدس پہ جبیٖں خم ہو مری ، میرے خدا
    جس گھڑی سامنے ہو مُلکِ عدم کی صورت

    از پیَ نوریؔ ، مُشاہدؔ کی دعا ہے مولا
    ’’اُن کے کوچے میں رہوں نقشِ قدم کی صورت‘‘
    ٭​
     
    Last edited: Oct 2, 2015

Share This Page