1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر مشاہدرضوی: شمعِ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از نعت زندگی ہے, ‏9 جولائی 2015۔

  1. نعت زندگی ہے
    آف لائن

    نعت زندگی ہے ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جولائی 2015
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ملک کا جھنڈا:
    شمعِ عشقِ رسول ﷺ

    از: ڈاکٹر محمد حسین مشاہدرضوی

    خیالِ غیر کا نہ ہو گزر کبھی دل میں
    مرے خدا ہو تری یاد ہی بسی دل میں
    ترے ہی نُور سے تابندگیِ عالم ہے
    مٹا کے ظلمتیں تو بخش روشنی دل میں
    مٹا مٹا دے مری ساری عادتیں بیکار
    تو ڈال ڈال دے عرفانِ بندگی دل میں
    عیاں عیاں میں تو مضمر نہاں نہاں میں عیاں
    عیاں نکھار مرا دیدے راستی دل میں
    تو بخش دے ترا عرفان قادرِ مُطلق
    بفیضِ رومی غزالی دے سادگی دل میں
    جَلا جَلا دے مرے دل میں شمعِ عشقِ رسول
    نہ آئے یا خدا دنیا کی دل لگی دل میں
    شہِ مدینہ کی اُلفت میں یوں فنا کردے
    مرا خیال بھی یارب نہ ہو کبھی دل میں
    جہاں جہاں سے میں دیکھوں ہو سامنے طیبہ
    کچھ اس طرح سے ہو یادِ نبی جمی دل میں
    بفیضِ عشقیؔ و عینیؔ رضاؔ و نوریؔ سدا
    رواں دواں رہے آقا کی عاشقی دل میں
    ترے حبیٖب کے پیاروں کا پیار دے مولا
    بسے ہوں بوبکر ، عثماں ، عمر ، علی دل میں
    نصیٖب کردے مُشاہدؔ کو اطمینان وسکون
    نہ آنے پاے خداوندا بے کلی دل میں
    ٭​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں