1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر قدیر ایٹمی ہتھیارسمگل کرتے رہے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏9 اکتوبر 2009۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ڈاکٹر قدیر جہاز بھر کر ایٹمی ہتھیار اسمگل کرتے رہے: سردار آصف احمد علی



    اسلا م آباد( مانیٹرنگ سیل) پیپلز پارٹی کے رہنما اور منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سردار آصف علی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر قدیر جہاز بھر کر ایٹمی ہتھیار اسمگل کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر خود کو پاکستان کا محافظ سمجھتے ہیں ان کی وجہ سے پاکستان پر تہمت لگی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی باتوں میں حب الوطنی نظر نہیں آتی کیری لوگر بل پر پارلیمنٹ میں بحث بلا جواز ہے۔


    جنگ نیوز کی خبر
    http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=379112
     
  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    سردار آصف احمد علی کی ٹانگیں قبر میں ہیں‌لیکن اسے ہمارے ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر الزام لگاتے ہوئے شرم نہیں‌آتی۔ ڈاکٹر صاحب پر جس جس نے الزام لگایا ہے اسے ذلت ہی نصیب ہوئی ہے۔ اب لگتا ہے کہ سردار صاحب کو بھی اس عمر میں‌ذلیل ہونے کا شوق پڑگیا ہے
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ وہی سردار آصف احمد علی ہے جو غالبا 1992 کے نواز شریف دور میں وزیر مملکت برائے اقتصادیات تھا اور موصوف نے اپنی مسلمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ " اسلام کے پاس سود سے پاک بینکاری کا نظام ہی نہیں ہے۔ اگر کسی عالم دین کے پاس تو وہ پیش کرے ہم اسے نافذ کر دیں گے۔ "
    کئی ماہ تک انتظار کیا گیا ۔ کسی عالم دین کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا۔ بڑے بڑے اونچے ناموں والی مذہبی جماعتیں اور بڑےبڑے اسلام کے دعویدار مولاناز چپ سادھ کر بیٹھ گئے۔ بالآخر ڈاکٹر طاہر القادری نے اس چیلینج کو قبول کیا اور کہا کہ وزیر مملکت سردار آصف احمد علی ٹی وی مذاکرے کا بندوبست کریں میں‌وہاں سود سے پاک بینکاری نظام پیش کروں‌گا ۔ اب حکومت کی طرف سے خاموشی چھا گئے۔ سردار آصف احمد علی کو سانپ سونگھ گیا ۔
    کئی ہفتوں تک کوئی جواب نہ پاکر ڈاکٹر طاہر القادری نے 7 اکتوبر 1992 موچی دروازہ لاہور میں ہزاروں حاضرین کے سامنے "سود سے پاک بینکاری نظام" اس چیلینج کے ساتھ پیش کیا کہ حکومت پاکستان اور دنیا بھر کے ماہرین معاشیات جمع کر لے اور میرے پیش کردہ سود سے پاک اسلامی بینکاری نظام کی ایک شق کو بھی ناقابلِ عمل ثابت کردے تو مجھے سرعام جو مرضی سزا دے دی جائے۔

    چونکہ بات عظمت اسلام کی تھی اور مثبت تھی ۔ اس لیے ہمارے میڈیا نے حسب عادت پورے انصاف سے کام لیتے ہوئے اس خبر کو زیادہ جگہ نہ دی ۔ سردار آصف احمد علی نے اسے نافذ بھی نہ کیا۔
    اب سردار آصف احمد علی ایک بار پھر ثابت کرنا چاہ رہے ہیں کہ نام کے مسلمان ہونے کے باوجود وہ اپنے "سردار" آباء و اجداد کے ساتھ وفاداری نبھانے میں‌کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    نعیم بھائی
    بالکل ایسا ہی تھا۔ لیکن آج اسلام کا بلاسود نظام بینکاری برطانیہ آہستہ آہستہ اپنے بینکوں میں نافذ کررہا ہے۔ فرانس نے بھی بلاسود بینکاری کا نظام نافذ کردیا ہے۔ امریکہ کے کچھ دیوالیہ بینکس اس کو فالو کررہے ہیں بلکہ امریکی حکومت نے تو بلاسود قرضے دینے بھی شروع کردئیے ہیں۔ میں طاہرالقادری صاحب کا ایک ٹی وی خطاب بھی دیکھ چکا ہوں جس میں سود سے پاک معیشت کا تصور پیش کیا گیا ہے۔

    دراصل بات یہ ہے کہ ہمارے نام نہاد علمائے کرام اور مسلمانان فکس ڈیپازٹ پر سود کی رقم گنوانا نہیں چاہتے۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جی راشد بھائی ۔ سود سے پاک بینکاری نظام کا مسئلہ تو خیر علیحدہ ہے
    یہاں تو میں سردار آصف احمد علی کی اسلام اور پاکستان کے خلاف " سرداریت " واضح کرنا چاہ رہا تھا اسی ضمن میں وہ واقعہ نقل کر دیا ۔ جب تک ہماری اپنی صفوں میں سردار آصف احمد علی اور رحمان ملک جیسے لوگ موجود ہیں ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں ۔ یہ کام ہمارے وزراء بخوبی انجام دے رہے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں