1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چیٹر Cheater کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏3 جنوری 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم چیٹر Cheater صاحب

    ہماری اردو میں دلی خوش آمدید۔ :222:

    یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین بھی آپ کی اِتباع کریں۔ نوازش ہوگی۔
    (پلیز پرچے میں چیٹنگ نہ کیجئے گا :) )



    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان


    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔​


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2007
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    پورا نام غفران محسن اور میری خالہ جان نے رکھا تھا

    ہیں تو بہت سے مگر چیٹر بہت پسند ہے - ایک بہت ہی پیارے دوست نے دیا تھا۔ اس سے ایک بات دھوکے سے اگلوا لی تھی اس لیے۔

    عمر 16 سال 4 ماہ اور 10 دن

    پاکستان چکوال جب سے پیدا ہوا ہوں یہاں ہوں۔

    ابھی پچھلے سال میٹرک پاس کی ہے۔ اور اس سال کچھ وجو ہات کی بنا پر کالج چھوڑ دیا۔ انشا اللہ اگلے سال دوبارہ شروع کروں گا۔ماسٹروں اور ابا جی کے ڈنڈوں نے مجبور کیا تھا۔

    انٹر نیٹ استعمال کرنا۔ ناول پڑھنا اور بہت کچھ

    ابھی تو طالب علم ہوں۔


    مستقبل نزدیک کے تو بتا چکا ہوں۔ مستفبل بعید کے نہیں پتا
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    غفران محسن ۔ ہماری اردو میں ایکبار پھر بہت خوش آمدید۔
    آپکا تعارف پڑھ کر اچھا لگا۔ چیٹر کا لقب بھی اچھا ہے :)
    آپ کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھتے ہوئے اتنا کہوں گی کہ آپ اپنی مصروفیات و مشاغل میں پہلی ترجیح تعلیم کو دیں۔ سب سےپہلے تعلیم اور اسکے بعد کچھ اور۔
    اللہ تعالی آپ کو زندگی میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ آمین
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم غفران محسن عرف چیٹر بھائی ۔
    اپنے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرنے پر آپکا بہت شکریہ ۔
    آپکا تعارف جان کر اچھا لگا۔ اللہ تعالی آپ کو کامیاب و کامران کرے۔

    میں بھی یہی کہوں‌گا کہ پلیز آپ سب سے پہلے اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور 2008 کے شروع میں یہ عہد کریں کہ آئندہ آپ زندگی میں کوئی سال تو کیا، کوئی مہینہ ، کوئی دن بلکہ کوئی لمحہ بھی فضول ضائع نہیں کریں گے۔

    امید ہے آپ کی آمد ہماری اردو پیاری اردو کی رونق میں اچھا اضافہ ہوگی۔ انشاءاللہ
     
  5. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2007
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    انشااللہ نعیم بھائی ایسا ہی ہوگا ۔میں اگلے مہینے ہی اکیڈمی جوائن کرنے کا سوچ رہا ہوں۔


    میں تو کوشش کروں گا ۔ اس سال میرے ساتھ کچھ پرابلمز ہوگئیں تھی جن کی بنا پر میں نے کالج چھوڑ دیا
     
  6. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    غفران محسن بھائی! آپ کے بارے جان کر خُوشی ہُوئی۔ اللہ پاک آپ کی مشکلات آسان فرمائے اور آپ پھر سے طالبِ علم ہو جائیں۔ :)
     
  7. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    غفران محسن آپ کدھر ہیں کافی دن ہو گئے ہیں آپ نظر نہیں آئیں فورم پر۔۔۔ سب خیرت سے نا۔۔۔۔اپنا اور سب کا دھیان رکھیں۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں