1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چین کے بارے میں چند حقائق

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از راشد احمد, ‏3 مئی 2009۔

  1. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    عوامی جمہوریہ چین 1949 میں آزاد ہوا۔ اس وقت چین عالمی معیشت پر تیزی سے چھا رہا ہے۔ عالمی کساد بازاری میں ہر ملک بحران کا شکار ہے لیکن چین اور برازیل واحد ممالک ہیں جن کی ترقی پر عالمی کساد بازاری کا فرق نہیں پڑا۔ شاید ہی کوئی گھر ایسا ہو جس میں چین کی مصنوعات استعمال نہ ہورہی ہوں۔ چین نے کیسے ترقی کی اس کے بارے میں چند حقائق پیش ہیں۔

    1۔ ماؤزے تنگ جدید چین کا بانی شمار کیا جاتا ہے۔ چین کو ترقی دینے میں اس کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ چین کے لوگوں کو افیون اور ہیروئین کے نشہ کی لت میں مبتلا تھے۔ لیکن ماؤزے تنگ نے اپنی قوم سے یہ لت چھڑوا کر اسے دنیا کی ایک محنتی قوم بنادیا

    2۔ ماؤزے تنگ نے تاریخ کے سب سے بڑے لانگ مارچ کے دوران اپنی قوم کو ہدایت کی تھی کہ وہ لانگ مارچ کے دوران چنے اور گرم پانی ساتھ رکھیں۔ چنے تھوڑے سے کھانے سے آپ کی بھوک ختم ہوجائے گی اور گرم پانی آپ کو پیٹ کی بیماریوں سے بچائے گا۔ آج بھی چینی قوم گرم پانی استعمال کرتی ہے جس کی وجہ سے یہ قوم صحت مند اور توانا ہے۔

    3۔چین کی کمیونسٹ پارٹی نے بیجنگ میں ایک انسٹی ٹیوٹ قائم کررکھا ہے جہاں پارٹی کے اراکین کومتعلقہ شعبوں میں وزیر، مشیر بنانے اور چین کے لئے نئی قیادت تیار کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد ان کو سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے۔ اگر کسی شخص کے پاس اس انسٹی ٹیوٹ کا سرٹیفیکیٹ نہ ہو تواسے وزیر یا مشیر کے قابل نہیں سمجھاجاتا۔ یہاں تک کہ چین کے آنیوالے‌صدر کو پانچ سال پہلے ہی صدر بننے کی تربیت دی جاتی ہے۔

    4۔ چین کے رہنما ماؤزے تنگ کو یہ اعزاز‌حاصل ہے کہ وہ انگلش جاننے کے باؤجود اس نے پوری زندگی کبھی انگریزی نہیں بولی یہاں تک کہ اسے انگریزی میں لطیفہ بھی سنایا جاتا تو وہ اس وقت تک ہنستا نہیں تھا جب تک کہ اس کا ترجمہ نہیں کیا جاتا۔

    5۔چین کے تمام لوگ بشمول افسران، مزدور سب مل کر ایک ہی جیسا کھانا کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کسی بھی ملک جاتے ہیں تو وہ اپنے ساتھ چینی مصنوعات بھی لے آتے ہیں تاکہ دنیا کو چین کی مصنوعات سے متعارف کرایا جاسکے۔

    6۔ چین میں چوری کی سزا موت ہے، چور کو سر پر گولی ماری جاتی ہے اور گولی کا معاوضہ اس کے ورثاء جب تک نہ دیں‌لاش نہیں لے جاسکتے۔

    7۔ چینی لوگوں کا قول ہے کہ اگر آپ ایک سال کی منصوبہ بندی کرنا چاہتے ہو تو مکئی لگاؤ، اگر تم دس سال کی منصوبہ بندی کرنا چاہتے ہو تو درخت لگاؤ، اگر تم صدیوں کی منصوبہ بندی کرنا چاہتے ہو تو لوگوں کی تربیت کرو اور تعلیم دو۔

    8۔ ایوب خان کے دورمیں واہ کے آرڈیننس کمپلیکس کی تعمیر کی گئی تو چین کے ایک وفد نے دورہ کیا اور انہوں نے دورے کے دوران عمارت کو ٹپکتے ہوئے پایا۔میزبان نے معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عمارت ابھی نئی نئی بنی ہے اس لئے ٹپک رہی ہے تو چین کے ایک رکن نے ہنستے ہوئے کہا کہ شروع شروع میں ہماری عمارتیں بھی ٹپکتی تھیں لیکن ہم نے ایک ٹھیکیدار کو گولی ماردی اس کے بعد چھت نئی ہو یا پرانی کبھی نہیں ٹپکتی۔

    9۔رچرڈ نکسن ایک مرتبہ چینی صدر چواین لائی سے ملے اور انہیں ایک تصویر دی جس میں چواین لائی اپنے گھر کے لان میں بیٹھ کر اخبار پڑھ رہے تھے اور اخبار کی سرخیاں بھی واضح نظر آرہی تھیں، چواین لائی نے پوچھا آپ نے یہ تصویر کیسے کھینچی، رچرڈ نکسن نے فخریہ انداز میں کہا کہ ہمارے پاس ہنڈرڈ بلین ڈالر کی سٹیلائٹ ٹیکنالوجی ہے جو صرف ہمارے پاس ہے یہ تصویر ہم نے اسی سے کھینچی ہے۔ چواین لائی مسکراکر اٹھے ، اپنی میز پر گئے اور ایک تصویر اٹھائی اور صدر نکسن کو پیش کردی۔ اس تصویر میں صدر نکسن وائٹ ہاؤس میں‌بیٹح کر سی آئی اے کی کنفیڈنش فائل پڑھ رہے تھے۔ یہ تصویر دیکھ کر نکسن کا رنگ فق ہوگیا اور اس نے پوچھا کہ آپ نے یہ تصویر کیسے کھینچی تو چواین لائی نے جواب دیا کہ آپ جو کام ہنڈرڈ بلین ڈالر کی ٹیکنالوجی سے کررہے ہیں ہم نے ہنڈرڈ ڈالر کی ٹیکنالوجی سے کردی۔ صدر نکسن نے وضاحت مانگی تو چواین لائی نے کہا کہ ہم نے وائٹ ہاؤس کے ایک ملازم کو ہنڈرڈ ڈالر دے کر یہ تصویر حاصل کی ہے۔

    10۔ چین کے 97 فی صد نوجوان چین میں ہی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے خیال میں چین کا تعلیمی نظام اور تعلیمی اخراجات دنیا میں سب سے کم ہیں۔

    11۔ چین میں اس وقت 50 ہزار ملٹی نیشنل کمپنیاں کام کررہی ہیں۔صرف 35 ہزار شنگھائی میں ہیں۔
     
  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    اگر آپ کے پاس بھی چین کے بارے میں دلچسپ حقائق ہیں تو لازمی شئیر کریں
     
  3. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ماشاءاللہ راشد بھائی بہت اچھی معلومات دی ہے

    ہمارے ایک جاننے والے کرنل چین کے سرکاری دورے پر گئے تو جس ہوٹل میں‌وہ ٹہرے تھے اس کے بھیرے نے کھانا لانے کے لئے مینو لا کر دیا
    کرنل صاحب نے پاکستانی افسرانہ سٹائل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے لئے پانچ قسم کے کھانے منگوائے اور وہ بھیرا لے کر آگیا
    کرنل صاحب نے جتنا کھانا تھا تھوڑا تھوڑا کھا لیا اور باقی چھوڑ کر بھیرے کو بلایا اور وہ برتن لے گیا
    کرنل صاحب کہتے ہیں‌کہ شام کو وہی بھیرا پھر آیا اور صرف پوچھا کہ کھانا کھاوگے کہ نہیں
    میں‌نے جواب دے دیا کہ ہاں‌لے آو،لیکن خیران اس بات پر تھا کہ اب کے بار یہ مینو کیوں‌لیکر نہیں‌آیا کہ کیا کھاوگے۔
    بھیرا وہی دوپہر والا کھانا گرم کر کے لے آیا تو میں‌بہت خیران ہوا۔بھیرے نے کہا کہ جناب جب تک یہ
    یہ کھانا آپ ختم نہیں‌کریں گے،نیا کھانا نہیں‌آئے گا

    کرنل صاحب مزید کہتے ہیں‌کہ جب میں‌ہوٹل سے باہر نکلا تو مجھے عجیب بات نظر آئی،وہ یہ کہ سب لوگ دوڑ رہے تھے،لیکن سکون کے ساتھ
    میں نے اپنے ٹرانسلیٹر سے پوچھا کہ یہ سب دوڑ‌کیوں‌رہے ہیں
    تو اس نے جواب دیا کہ یہ سب جاب پر جا رہے ہیں،جو بھی جاب پر جاتا ہے وہ دوڑ کر جاتا ہے
    میں‌نے اس ٹرانسلیٹر سے مزید انفارمیشن مانگی تو اس نے مجھے اس بات پر خیران کر دیا کہ چینی لوگ جب ہڑتال کرتے ہیں‌تو وہ 24 گھنٹے کام کرتے ہیں،چھٹٰی نہیں‌کرتے یہ ہڑتال ہوتی ہے ان کی

    اور مزید یہ کہ چین میں ایک دفعہ چینی مہنگی ہوگئی تو عوام کو میڈیا کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا کہ اگلے دو دن تک چینی کو اور چینی سے بننے والے آشیاء سے
    مکمل اجتناب کریں
    اور انہوں‌نے ایسا ہی کیا تو دو دن کے بعد چینی کی قیمت اپنے اصلی گزشتہ قیمت سے بھی نیچے آن گری

    جس قوم کی یہ حالت ہو،وہ سوپر طاقت کیوں نہیں‌بنے گا
    اور ہماری قوم کی یہ حالت ہے کہ ہمیں اور کسی طرف سوچنے کا موقع ہی میسر نہیں
    ہم ہمیشہ دال روٹی چاول،کپڑا اور مکان کی فکروں‌میں‌گرے رہتے ہیں۔ہمیں‌ترقی کے لفظ سے کونسی شناسائی ملے گی۔
    ہمیں‌درندوں‌سے زندگی اور موت کے کھیل کھیلنا ہوتا ہے،ہمیں‌انسانی زندگی کو آسانی میہا کرنے والے آلات کی جدت کیسے مل سکتی ہے
    پاکستان میں‌کثیر تعداد کے لوگ ابھی بھی جانوروں‌سے بدتر زندگی گزار رہی ہیں۔ہمیں ترقی کے خواب جائیز نہیں
    ہم ایسے ہی‌ٹھیک ہیں،کیونکہ ہمارے اپنے غدار بہت ہیں
    اللہ ان کو قبر بھی نصیب نا کریں
    آمین
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ راشد بھائی ۔
    آپ کی تحریر بہت ہی معلوماتی ہے۔
    مجھے یہ جملہ سب سے دلچسپ اور پاکستان کے لیے فوری طور پر قابلِ عمل لگا۔ :139:

    اور بےمثال بھائی ۔ ماشائاللہ ۔ آپ نے بھی بہت اچھا مشاہدہ یہاں بیان کیا ہے۔ بہت شکریہ ۔
     
  5. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    1۔ چین کے لوگ دیوارِ چین کو اہمیت نہیں دیتے۔ وہ کہتے ہیں اگر ہم پر کوئی جنگ مسلط ہوئی تو ہم خود دیوارِ چین بن جائیں گے۔

    2۔ چین کے لوگ سپر پاور بننا پسند نہیں کرتے۔ ان کی بس یہی خواہش ہے کہ ہم خوشحال اور پرامن قوم رہیں۔

    3۔ چین کے سربراہان اور وزراء چینی زبان میں بات کرتے ہیں ان کے ساتھ صرف ایک ترجمان دیا جاتا ہے۔ اگر کوئی سربراہ کوئی قابل اعتراض بات کرے تو ترجمان اس کا ترجمہ نہیں کرتا۔

    4۔ چین کے لوگوں کا احتجاج کا طریقہ بہت منفرد ہے۔ جس دن وہ احتجاج کرتے ہیں وہ ہماری طرح سارے کام چھوڑ کر نہیں بیٹھتے۔ وہ 24 گھنٹے کام کرتے رہتے ہیں یہی ان کا احتجاج ہے۔

    5۔ چین میں انقلاب کا موجب سورۃ الفیل ہے۔ ماؤزے تنگ نے قرآن پاک کا مطالعہ کیا جب وہ سورۃ الفیل پر پہنچا تو اس کی آنکھوں میں‌آنسو آگئے اس نے سوچا کہ اگر ابابیل ہاتھیوں کا لشکر تباہ کرسکتی ہیں تو ہم انسان ایسا کیوں نہیں کرسکتے۔ یہ پڑھ کر اسے لانگ مارچ کا خیال آیا اور لانگ مارچ ہی چین کی آمریت کے خاتمے اور انقلاب کا موجب بنا

    - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -

    چینیوں کے بارے میں ایک لطیفہ مشہور ہے

    ایک بار ایک روسی نے کہا کہ ہم تو چاند پر پہنچ گئے ہیں آپ تو ابھی زمین پر ہو۔ چینی شخص نے مسکرا کر کہا کہ ہم بغیر کسی راکٹ یا سائنس کے چاند پر پہنچ سکتے ہیں۔

    روسی نے پوچھا وہ کیسے
    چینی نے جواب دیا کہ ہماری‌آبادی بہت ہے۔ ایک آدمی کے کندھوں پر دوسرا آدمی چڑھ جائے، دوسرے کے کندھوں پر تیسرا۔ اس طرح یہ سلسلہ چلتا جائے تو ہم چاند پر پہنچ جائیں گے۔
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37

    راشد جی بہت خوبصورت تحریر ھی بہت دلچسپ بھی ، شکریہ اس شئیرنگ کے لئے۔ میں اکثر لمبی تحریریں ایک نشست میں نہیں پڑھ سکتی مگر اسے پڑھتے پتہ ہی نہیں‌چلا بہت خوب
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ چینی قوم کے حوالے سے غالباً حامد میر یا جاوید چودھری کے ایک کالم میں ایک منصوبہ پڑھا تھا جس کی تفصیلات اپنی یادداشت کے مطابق درج کرتا ہوں۔
    کالم نگار نے کسی چینی وزیر کے حوالے سے لکھا تھا کہ جنگلات کی حفاظت اور صاف آب و ہوا کے لیے چینی عوام شجر کاری کے ایک بہت بڑے پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔ وہ دیوارِ چین کی طرز پر پورے چین کے ارد گرد درختوں کی دیوار بنانے کا پراجیکٹ ہے۔ یعنی درختوں کی ایک طویل رو ہوگی اور یہ رو ایک کے بعد دوسری اور تیسری یوں آگے بڑھتی چلی جائے گی ۔ گویا یہ شجری دیوار 100 درختوں کی چوڑائی پر مشتمل ہوگی ۔ اور لمبائی میں ہزاروں کلو میٹر لمبی ہوگی ۔ اور غالباً 10 کروڑ سے زائد درخت لگانے کا منصوبہ تھا جو 2013 تک مکمل کرنے کا ارادہ تھا۔
     
  8. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    بہت شکریہ ایسی دلچسپ اور معلوماتی شیئرنگ کے لیئے
    دل بہت خوش ہوا اسکو پڑھ کے
    :happy:
     
  9. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    پڑوسی ملک کے بارے میں بہت دلچسپ اور سبق آموز باتیں ہیں۔
    سب کا شکریہ
     
  10. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    چین کے صدر ماؤزے تنگ نے اپنی قوم کو وصیت کی تھی کہ میری برسی کے سوگ میں اپنی فیکٹریاں اور کاروباری ادارے بند نہ کرنا بلکہ میری برسی پر دوگھنٹے زیادہ کام کرکے سوگ منانا۔ آج بھی چین کے لوگ ماؤزے تنگ کی برسی کے موقع پر دو گھنٹے مفت اوور ٹائم کرتے ہیں

    -----------------

    چین کے سب سے بڑے دریا پرایک پل بنا جو پہلےسیلاب میں ٹوٹ کر بہہ گیا۔ کئی لوگ مرگئے ملکی قیادت نے دورہ کیا اور کہا کہ اگلے اتوار والے دن اس پل کو بنانے میں کام کرنے والے تمام انجینئر ، منیجر اور کاریگر اکٹھے ہوں اور میٹنگ ہوگی، چنانچہ انجینئر اور منیجر اکٹھے ہوئے۔ تقاریر ہوئیں اور پل ٹوٹنے کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کا سلسلہ چند گھنٹے جاری رہا۔ ملک کی قیادت سر جھکا کر سنتی رہی اس دوران وہ معصوم جانیں جو ضائع ہوئی تھیں ان کے لواحقین بھی بلائے گئے تھے

    تقاریر کے بعد قیادت نے کہا کہ سارے ذمہ دار لوگ ایک لائن میں کھڑے ہوجائیں، وہ سمجھے کہ شاید کوئی انعام یا سرٹیفکیٹ ملنے والے ہیں تقریباً 100 لوگ لائن میں کھڑے ہوئے۔ قیادت نے 100 بندوقوں والوں کو بلایا اور حکم دیا کہ ان کو مار دیا جائے۔ ایک دو تین کی گنتی کے بعد ٹھا کی آواز آئی اس کے بعد چین میں کوئی پل ٹوٹا نہ کوئی بلڈنگ اور نہ کوئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں بھی ایسا ہوا تھا ۔ غالباً 1992 میں جب منگلا پاور ہاؤس اور منگلا ڈیم کی انتظامیہ کی عدم توجہی سے پانی اوورفلو کر گیا تھا ۔ یاد رہے کہ چھوٹے ورکر مسلسل واپڈا چیف کو بڑھتے ہوئے پانی کے خطرے سے آگاہ کرتے رہے ۔ لیکن صاحب کے کانوں پر جوں نہ رینگی ۔ اور بالآخر جب پورا پانی حدوں سے اوپر چلا گیا تو ایمرجنسی گیٹ سمیت سارے راستے کھول دیے جس سے دریائے جہلم میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا اور ملک کا بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا تھا ۔

    شاید بہت کم لوگوں کو معلوم ہوا کہ کچھ عرصے بعد غفلت کے مرتکب اسی چیف آف واپڈا کو حکومت کی جانب سے تعریفی سند اور انعام دیا گیا تھا ۔

    وجہ ؟

    انہوں نے کاغذی کارروائی کے ذریعے انکوائری کمیشن کو یہ ثابت کردیا تھا کہ میں نے ڈیم کو ٹوٹنے سے بچا کو ملک و قوم پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔

    :takar: :neu: :neu: :neu: :takar: :neu: :neu: :neu: :takar:
     
  12. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    مشرف دور میں آپ کو یاد ہوگا کہ ایک پل ٹوٹ‌گیا تھا۔مشرف نے ایک دن پہلے اس پل کا افتتاح کیا اور دوسرے دن وہ پل ٹوٹ گیا جس سے کئی جانیں گئیں۔ آج تک اس کی تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں۔
     
  13. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17

    افسوس ،
    اسی وجہ سے ہم بہترین قوم ہوتے ہوئے ، ناکام رہتے ہیں ،،
    :yes:
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کراچی والے پل کی بات کررہے ہیں نا آپ ؟
    غالباً دو ہفتے کے اندر اندر ٹو ٹ گیا تھا ۔پھر بلدیہ کراچی اور صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت نے ایک دوسرے پر الزام دھرنا شروع کردیے تھے۔
     
  15. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    کراچی والے پل کی بات کررہے ہیں نا آپ ؟
    غالباً دو ہفتے کے اندر اندر ٹو ٹ گیا تھا ۔پھر بلدیہ کراچی اور صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت نے ایک دوسرے پر الزام دھرنا شروع کردیے تھے۔[/quote:3pshnuud]

    بالکل، جس کی تحقیقات آج تک مکمل نہیں ہوسکیں۔
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکر کریں پل بننے کے بعد ٹوٹا تھا پاکستان کے کئی پل تو بننے سے پہلے ہی ٹوٹ جاتے ھیں ، ثبوت کے لئے دیکھیئے ، شہباز کے کانامے
     
  17. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    یہ پل ٹوٹنے کے بعد ایک بہت بڑا جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔

    شہباز شریف 1997 سے 1999 تک اور 2008 سے تاحال وزیر اعلٰی ہیں لیکن شہباز شریف کے دور میں تو کوئی پل نہیں‌ٹوٹا، بلکہ پنجاب میں تو شاید ہی کوئی ایسا واقعہ ہو۔
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ایسے واقعات کاغذات میں‌ہوتے ھیں منظر عام پہ نہیں آتے

    نقصان مالی ہو یا جانی نقصان نقصاآن ہوتا ھے کسی بھی قوم یا ملک کے لئے
     
  19. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    کراچی پل بنانے والے۔۔۔جو کہ ٹوٹ گیا تھا۔۔۔۔ فرم کو اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے مقام پھر ویسا ہی کام دیا گیا ہے اور وہ زور و شور سے جاری ہے۔ :soch:
     
  20. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    موضوع کی مناسبت سے۔۔۔۔۔چین میں ایک کہاوت مشہور ہے کہ "کسی بھوکے کو کھانا کھلانے سے بہتر ہے کہ اسے مچھلی پکڑنا سکھائیں"۔


    پتا نہیں‌ہم لوگ ان سے کب "مچھلی پکڑنا سیکھیں گے" :soch:
     
  21. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    محبوب بھائی ہمارے پاس وہ ہتھیار ہیں جن سے ہم مچھلیاں پکڑسکتے ہیں اس میں قصور کچھ ہمارا ہے اور کچھ حکومت کا کہ ہمارے ہتھیاروں کو زنگ لگ گیا ہے۔

    ہمارے لوگوں کے پاس قابلیت بھی ہے لیکن ان کی کوئی قدر نہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک کی کریم ملک سے باہر ہے جو یہاں ہیں وہ اپنی قابلیت کو زنگ لگوارہے ہیں۔
     
  22. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    راشد بھائی اس بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہ "جب ہلاکو نے بغداد پہ فوج کشی کی تو اس وقت ان کے تلواروں کو زنگ لگ گیا تھا اور بغداد کی گلیوں میں یہ مناظرہ ہورہا تھا کہ رات کو سوتے میں جب مچھر کا خون لگ جاتا ہے اس کی وجہ انھیں کپڑوں میں‌نماز جائز ہے کہ نہیں اور دو مختلف گروہ۔۔۔۔۔حمایت اور مخالف میں‌دلائل دے رہے تھے ۔۔۔۔ مگر افسوس ہلاکو کی فوجوں نے دونوں ہی گروہوں کو تلواروں پہ رکھ دیا۔
     
  23. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    بہت شکریہ
    راشد احمد صاحب

    اُن 100 معصوم جانوں کے بعد۔۔۔۔
     
  24. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ان سو جانوں کے بعد چین کی ساری انتظامیہ ٹھیک ہوگئی تھی۔ مگر پاکستان میں‌پل ٹوٹا کئی لوگ مرے، ایک دوسرے پر الزامات، کوئی انکوائری نہیں
     
  25. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ہمارا مسئلہ ہی یہ ہے کہ ہم سوچ میں پڑجاتے ہیں۔ اس وقت بھی ہم یہی کررہے ہیں کہ ہم کہتے ہیں کہ دوسری سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرکے ہی بلوچستان اور دیگر مسائل حل کریں گے۔ اب ہر جماعت بھانت بھانت کی بولیاں بولتی ہیں تو مسائل حل ہونے کی بجائے نئے مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں۔

    جس شخص کی حکومت ہے اسے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں وہ ملک کا حکمران ہے اسے اختیار ہے کہ جو بہتر لگے وہی کرے۔
     
  26. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    چین کی کوئی اور بات شئیر کریں راشد جی یا اب پاکستان پہ بات کریں ہم
     
  27. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    مجھے فی الحال چین کے بارے میں نیا مواد مل نہیں رہا۔

    اب میں جاپان، شمالی کوریا، سنگاپور کے بارے میں بھی ایک ایک علیحدہ لڑی بناکر شئیر کروں گا لیکن میری ٹائپنگ سپیڈ بہت کم ہے۔
     
  28. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مجھے چین کے لوگوں بھی شاید ایک کی بات کا علم ھے کہ وہ پینے کے لئے گرم پانی استعمال کرتے ھیں :neu: ویسے ہمارے قریب کافی چینی رہتے ھیں
     
  29. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    خوشی جی کس ملک میں؟
    یہ لوگ جڑی بوٹیوں سے بنی چائے بھی استعمال کرتے ہیں۔اس چائے کی خوبی یہ ہے کہ یہ پیٹ کی تکالیف کے لئے بہت کارآمد ہے۔ مجھے یہ چائے پینے کا اتفاق ہوا ہے۔

    میرے‌محلہ میں چند چینیوں کے گھر ہیں۔ میں نےان میں ایک بات نوٹ کی کہ ان کی عورتیں جب بھی چین جاتی ہیں وہاں سے اشیاء لاکر بیچتی ہیں۔ میرے گھر کے قریب ہی سٹاپ ہے یہ عورتیں فارغ وقت میں اس سٹاپ پر کھڑے ہوکر وہ چیزیں بیچتی ہیں۔ لوگوں کا ایک مجمع لگا ہوتا ہے، عجیب عجیب سٹائل سے دیکھ رہے ہوتے ہیں لیکن وہ عورتیں کافی پراعتماد ہوتی ہیں۔ کام کرنے سے نہیں ہچکچاتیں۔

    پاکستان میں رہنے کی وجہ سے یہ لوگ اردو سیکھ لیتے ہیں۔ میں نے کبھی ان کو انگلش بولتے نہیں دیکھا لیکن اردو ضرور بولتے ہیں۔
     
  30. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    میرے ساتھ بھی ایک چینی لڑکا کام کرتا تھا اس کی انگلش سمجھنا تو بڑا مشکل تھا یہاں رہنے کے باوجود وہ چاہتا تھا چین واپس چلا جائے کہ اسے وہاں بہتر جاب مل سکتی ھے اس کا کہنا تھا آپ پاکستانی ہم سے اچھی انگلش بولتے ہو تو مجھے بہت ہنسی آتی تھی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں