1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چین پاکستان کو 1.8ارب ڈالر امداد دےگا

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by نعیم, Oct 16, 2009.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    چین دوایٹمی بجلی گھروں کی تعمیرکیلئے پاکستان کو1.8ارب ڈالردیگا


    اسلام آباد(صالح ظافر)چین نے پاکستان میں دو ایٹمی بجلی گھروں کے قیام کیلئے پاکستان کو ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرضہ نرم شرائط پر دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ رقم میانوالی کے نزدیک چشمہ کے مقام پربننے والے ایٹمی پلانٹوں سی تھری اور سی فور پر خرچ کی جائیگی۔یہ دونوں ایٹمی پلانٹ اطمینان بخش طور پر کام کر رہے ہیں۔ نئے بجلی گھر پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں بہت مدد دیں گے۔ مجوزہ ایٹمی پلانٹس عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی کے تحت کام کریں گے۔یہ سمجھوتہ بیجنگ کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی اور ان کے چینی ہم منصب وین جیاباؤ کے مابین ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا۔


    جنگ نیوز ۔
     
  2. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    اللہ کرے یہ پیسہ صحیح استعمال ہو لیکن یہ پیسہ چین خود پاکستان آکر استعمال کرے گا جیسا کہ چین چشمہ نیوکلئیر پر آکر خود کام کروا رہا ہے
     
  3. زرداری
    Offline

    زرداری ممبر

    Joined:
    Oct 12, 2008
    Messages:
    263
    Likes Received:
    12
    بابا امداد تو مل لینے دو پھر دیکھ لیں گے خرچ کدھر کرنا ہے۔ چینی حکومت کے ہاں شراب بہت اچھی ملتی ہے بابا ۔ گلاس پی کر مزہ آگیا تو ۔ وہ تو بیڑہ غرق ہو فوٹو گرافروں کا جنہوں نے فوٹو موٹو بنا کر اشتہار بنا دیا ورنہ ہم پوری بوتل خالی کرکے اٹھتا۔ دیکھو بابا ۔ مابدلوت کتنا ہشیار ہے شراب بھی پی آیا اور امداد بھی لے آیا ۔ اب تو مان جاؤ کہ ہم بہت قابل صدر ہوں۔
     
  4. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    زرداری صاحب۔۔۔۔کافی عرصے بعد آنا ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہاں غائب ہوگئے تھے؟۔۔۔۔۔ویسے چینی ہمیں اچھی طرح سے جانتے ہیں۔۔۔۔۔۔کہ وہ پیسہ دیتے نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کام کرنا سکھا دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔:boxing:
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    زرداری صاحب ۔ اتنے خوش نہ ہوں۔ مجھے یقین ہے چین آپکو رقم دینے کی بجائے اپنے انجنئیرز پاکستان بھیج کر سارے پلانٹ خود لگائے گا۔
     

Share This Page