1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چینی :قیمت ہماری ذمہ داری نہیں۔ وزیرصحت

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏9 ستمبر 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    چینی مضر صحت ہے، عوام کم استعمال کریں،
    قیمت کنٹرول کرنا ہماری ذمہ داری نہیں،وفاقی وزیر صحت


    اسلام آباد (جنگ نیوز) وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ چینی مضر صحت ہے۔ لوگ کم سے کم استعمال کریں۔ چینی کے بحران کی ذمہ دار وزارت تجارت نہیں ہے ہمیں جس وقت حکم دیا گیا ہم نے فوری طور پر چینی درآمد کی۔ انہوں نے کہا کہ قیمت کنٹرول کرنا ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔وہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بریفنگ اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ جبکہ سیکرٹری تجارت سلمان غنی کا کہنا ہے کہ گنے کی امدادی قیمت میں اضافے کے باعث آئندہ سیزن میں چینی کی فی کلو قیمت50 روپے سے کسی صورت کم نہیں ہوگی۔ ٹی سی پی آر آرمی اور سویلین اداروں کو ایک ہی قیمت پر چینی فراہم کررہی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیئرمین خرم دستگیر خان کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے چینی کے موجودہ بحران کی روشنی میں درآمد اور یوٹیلٹی اسٹورز کو فراہمی کا جائزہ لیاگیا۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ٹی سی پی نے بتایا کہ ادارے نے ای سی سی کی ہدایات پر بروقت چینی درآمد کی تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے شوگر ملز کے خلاف انتظامی کارروائی کے باعث ٹی سی پی کی چینی 3دن ملز میں پڑی رہی اور پولیس نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو بھی وہ چینی اٹھانے نہ دی جبکہ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے بھی فیصلہ کیا گیا کہ ٹی سی پی کا جو اسٹاک صوبہ سرحد کے جس ضلع میں ہے، اس سے باہر نہیں جا سکتا۔


    بشکریہ ۔ جنگ نیوز ۔
     
  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    مجھے پاکستانی وزراء بنی اسرائیل کی قوم سے لگتے ہیں۔

    وفاقی وزیر قمرالزمان کائرہ فرماتے ہیں کہ عوام چینی کم استعمال کرے۔
    منظور وٹو کہتے ہیں کہ عدالت نے چینی کم کرنے کا فیصلہ دیا ہے اب وہی کم کرکے دکھائے ہمارے پاس تو تھانیدار نہیں جو چینی کے نرخ کم کرائیں
    رانا ثناء اللہ فرماتے ہیں کہ عدالت کو انتظامی معاملات میں‌ٹانگیں نہیں اڑانی چاہئے

    شوگر مل مالکان کہتے ہیں کہ وہ چینی کے نرخ کم نہیں کریں گے بے شک انہیں پھانسی دیدی جائے
     
  3. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    سب ایک تہالی کے چٹے پٹے ھیں سب کا مقصد عوام کی کہال نوچنا اور ان پر نمک پاشی کرنا ہے
    عوام کا یھی حال ھوگا اس سے بہی بدتر انے والا ھے عوام تیاری کر لے ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں