1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کر گئے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏13 نومبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کر گئے
    إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کورونا کے مرض میں مبتلا تھے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر افسوس ہوا۔
    انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، میری ہمدردی اور دعائیں مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کے اہلخانہ کو صبر دے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلخانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

     

اس صفحے کو مشتہر کریں