1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چہرے کی حفاظت سے متعلق چند اہم ٹپس ۔۔۔ تحریر : نجف زہرا تقوی

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏13 ستمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چہرے کی حفاظت سے متعلق چند اہم ٹپس ۔۔۔ تحریر : نجف زہرا تقوی

    انسانی جلد کو بھی اللہ تعالیٰ نے جان دے رکھی ہے۔جلد کے اندر سانس لینے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے،اور اسے بھی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے

    لہٰذا اپنی جلد کو نہ صرف ہمیشہ صاف و شفاف رکھنے کی کوشش کریں بلکہ آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کن چیزوں سے آپ کی جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس کے علاوہ مزید چند باتیں درج ذیل ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی جلد کو نقصان پہنچنے سے بچا سکتی ہیں۔
    چہرے پر اگر کیل مہاسے پیدا ہو جائیں تو کوشش کریں کہ انہیں بار بار ہاتھ نہ لگائیں اور نہ دانوں کو پھوڑنے کی کوشش کریں۔اگر اس سے اجتناب نہ کیا تو دانوں والی جگہ پر سیاہ داغ بن جاتے ہیں ،جو بعد ازاں چہرے کی خوبصورتی کو ماند کر دیتے ہیں۔
    اس کے علاوہ ضرورت سے زیادہ میک اپ کرنا یا مختلف کریموں کا بلا جواز استعما ل بھی آپ کے حسن کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔لہٰذا کوشش کریں کہ حسبِ ضرورت ہی ان چیزوں کا استعمال کیا جائے۔
    اچھی صحت ا ور جلد کے لیے پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں۔اگر ممکن ہو تو تازہ پھلوں کا رس بھی دن میں ایک بار ضرور پئیں۔خاص کر گرمیوں کے موسم میں زیادہ پانی پینے کی کوشش کریں۔آپ کے جسم کے اندر نمی کی کمی نہ ہونے پائے،کیونکہ جیسے جیسے آپ کی عمر میں اضافہ ہوتا ہے آپ کی جلد کے اندر نمی کی کمی ہونے لگتی ہے جو بعد میں جھریوں کا باعث بنتی ہے۔اس لیے پانی کا استعمال زیادہ کریں تا کہ چہرے کی جلد کو جھریوں سے بچایا جا سکے۔
    یاد رہے کہ عام کمپنی کے لوشن یا کریم کو اپنے چہرے پر لگانے کی کوشش ہر گز نہ کریں کیونکہ ان میں موجود کیمیکلز بھی آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ہمیشہ اچھے او ر معیاری کمپنی کے لوشن کا انتخاب کریں۔اس کا بہترین حل یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنی جلد کی فطرت کو جاننے کی کوشش کریں،اور اس کے مطابق ہی جلد کے لیے لوشن،کریم اور دیگر بیوٹی کاسمیٹکس کا انتخاب کریں۔مثال کے طور پر اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو کلینزر ایسا استعمال کریں جس میں تیل موجود نہ ہو۔اسی طرح حساس جلد کی حامل خواتین کے لیے ملکی کلینزر کا استعما ل بہترین ہے،اور اگر جلد خشک ہو تو کریمی کلینزر کے استعمال سے آپ کی جلد سے خشکی بڑی حد تک دور ہو جائے گی۔اکثر غلط پروڈکٹس کے انتخاب اور استعمال سے جلد خراب ہو جاتی ہے اور بعد میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
    جلد کی بات کی جائے تو یقینا گردن اور سینے کی جلد کی بھی نگہداشت کرنی ضروری ہو جاتی ہے۔اگر آپ سن سکرین کا استعمال کر رہی ہیں تو اسے چہرے کے ساتھ گردن اور سینے پر بھی ضرور لگائیں۔چہرے کی جلد زیادہ حساس ہوتی ہے لہٰذا خواتین اس کی نگہداشت میں گردن کو یکسر نظر انداز کر دیتی ہیں،لیکن وہ شاید نہیں جانتیں کہ چہرے کی طرح گردن اور سینے کی جلد بھی بے حد حساس ہے اور بھر پور توجہ مانگتی ہے۔
    اس کے علاوہ رات کو دیر تک سونے سے ذہنی تنائو میں اضافہ ہوتا ہے۔جس سے چہرے پر کیل مہاسے وغیرہ نکل آتے ہیں۔اس لیے سونے اور اٹھنے کا ایک وقت مقرر کریں اور اپنی روٹین کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔اس سے چہرے کی جلد پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔رات سونے سے پہلے چہرے کو ہر قسم کے میک اپ سے پاک کر کے سوئیں۔پانی کا استعمال زیادہ کریں اور غیر متوازن غذائیں کھانے سے پر ہیز کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں