1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چکوترے کے ساتھ ادويات لينا خطرناک ہے

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏24 ستمبر 2013۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ڈاکٹروں نے متنبہ کيا ہے کہ لوگوں کے علم ميں نہيں ہے کہ اگر چکوترے کو مخصوص ادويات کے ساتھ کھايا جائے تو وہ خطرناک ہو سکتا ہے-

    طبي ماہرين کا کہنا ہے کہ چکوترے کے ساتھ مخصوص ادويات لينے سے دوا آنتوں اور جگر ميں تحليل ہو کر ختم نہيں ہو جاتي جس کي وجہ سے جسم ميں دوا کي مقدار بڑھ جاتي ہے-

    جن تحقيق دانوں نے پہلي بار چکوترے اور ادويات کے درميان يہ خطرناک رابطہ دريافت کيا تھا انہوں نے کينيڈا کي ميڈيکل ايسوسي ايشن جرنل ميں لکھا ہے کہ ايسي ادويات ميں اضافہ ہو رہا ہے جو چکوترے کے ساتھ کھانے سے خطرناک ثابت ہو سکتي ہيں-

    کينيڈا کے لاسن ريسرچ انسٹي ٹيوٹ کي ٹيم کا کہنا ہے کہ سنہ دو ہزار آٹھ ميں ايسي ادويات کي تعداد 17 تھي ليکن سنہ دو ہزار بارہ ميں يہ تعداد بڑھ کر 43 ہو گئي ہے-

    جو ادويات چکوترے کے ساتھ مل کر خطرناک ثابت ہو سکتي ہيں ان ميں بلڈ پريشر کي ادويات، سرطان اور کوليسٹرول کم کرنے کي ادويات اور عضو کي منتقلي (ٹرانسپلانٹ) کے بعد لي جاني والي ادويات بھي شامل ہے-

    چکوترے ميں موجود کيمائي مادے جسم کے اندر پائے جانے والے اس خامرے کو ناکارہ بنا ديتے ہيں جو دوا کو کيميائي عمل کے ذريعے توڑ کو تحليل کر ديتا ہے- اس کے نتيجے ميں دوا کي زيادہ مقدار نظام انہضام سے بچ جاتي ہے جس کے باعث جسم ميں دوا کي مقدار زيادہ ہو جاتي ہے-

    ايک مريض نے جب بلڈ پريشر کي دوا فيلوڈپين چکوترے کے رس کے ساتھ لي تو اس کے جسم ميں دوا کي تين گنا زيادہ مقدار پائي گئي-
    چکوترے کے ساتھ مختلف ادويات کے ذيلي اثرات بھي مختلف ہوتے ہيں جن ميں پيٹ ميں جريان خون، دل کي بے ترتيب دھڑکن، گردوں کو نقصان پہنچنا اور فوري موت شامل ہيں-

    تحقيق دانوں ميں سے ايک ڈاکٹر ڈيوڈ بيلي نے بي بي سي کو بتايا ’چکوترے کے رس کے ساتھ ايک گولي کھانے کا مطلب ہے کہ پاني کے ساتھ پانچ سے دس گولياں کھانا- لوگ کہتے ہيں اس پر يقين کرنا مشکل ہے ليکن ميں يہ ثابت کرسکتا ہوں-‘

    تحقيقي رپورٹ ميں کہا گيا ہے ’ہميں يہ معلوم چلا ہے کہ اس نقصان کے بارے ميں طبي عملے کو بھي آگاہي نہيں ہے- جب تک ان کو آگاہي نہيں ہو گي تب تک اس کو روکا نہيں جا سکے گا اور لوگوں کو چکوترے کے استعمال کي تلقين کرتي جاتي رہے گي-‘

    تحقيق ميں کہا گيا ہے کہ ديگر نارنج کے پھلوں جيسے کہ اشبيليہ کے مالٹے کے، جن سے جيم بھي تيار کيا جاتا ہے، وہي اثرات ہوتے ہيں اگر اس کے ساتھ دوا کھائي جائے-

    رائل فارماسوٹيکل سوسائٹي کے نيل پٹيل کہتے ہيں ’چکوترا ہي صرف نقصان دہ نہيں ہوتا- مثال کے طور پر اگر جراثيم کش ادويات دودھ کے ساتھ لي جائيں تو ان کا جسم ميں گھلنے ميں وقت زيادہ لگتا ہے-‘​
     
    سین، ملک بلال اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جی بالکل بہتر یہی ہے پانی کے ساتھ دوا لی جاے
     
    تانیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جی دوا ہمیشہ پانی کے ساتھ لیں اور ہمیشہ کھانے کے 30 منٹ بعد لیں تو بہتر ہوگا۔

    چکوترے میں بے شمار فائدے ہیں مگر اسے کھانے کے اوقات آپ کی ادویہ اور معمول کے کھانے کے اوقات سے ہٹ کر ہوں تو بہتر ہے۔

    میں ہمیشہ چکوترا لنچ میں بغیر کچھ کھائے استعمال کرتا ہوں۔ اور شام کی واک کے بعد بھی صرف چکوترے کا جوس لیتا ہوں علیحدہ سے اور پھر رات کا کھانا نہیں کھاتا۔۔۔۔

    مگر آج کل بہت ذیادہ بدپرہیزی کا مرتکب ہورہا ہوں۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں