1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چلو کچھ دیر چلتے ہیں محبت کی زمینوں پر

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏16 جنوری 2018۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    چلو کچھ دیر چلتے ہیں
    محبت کی زمینوں پر
    جہاں نفرت کے نالوں کی
    کوئی بدبو نہ آتی ہو
    جہاں پر چاند ہنستا ہو
    جہاں سورج دمکتا ہو
    جہاں پر بے طلب باتوں کے
    ٹوٹے کانچ کی نوکیں
    کہیں دل میں نہ چبھتی ہوں
    نہ کوئی آنکھ کا آنسو
    بھری مٹی میں گرتا ہو
    نہ کوئی درد دکھتا ہو
    نہ کوئی سوچ تپتی ہو
    جہاں ہر سو
    خوشی کے پھول کی خوشبو
    گلستاں میں مہکتی ہو
    چلو کچھ دیر چلتے ہیں
    محبت کی زمینوں پر

    نامعلوم
     
    زنیرہ عقیل اور ماہم .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں