1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چاول صحت کیلئے فائدہ مند، مگر کون سے؟ ۔۔۔۔ توفیق احمد

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چاول صحت کیلئے فائدہ مند، مگر کون سے؟ ۔۔۔۔ توفیق احمد

    یوں تو چاول نشاستے سے بھرپور غذا ہے اور یہ صحت کیلئے نہایت فائدہ مند غذا سمجھی جاتی ہے، لیکن کیا واقعی ایسا ہی ہے؟۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چاولوں کے صحت کیلئے مفید ہونے کا انحصار اس بات پر ہے کہ کھائے جانے والے چاول کس قسم کے ہیں۔حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا تھا کہ سفید چاول غذائیت کے اعتبار سے کم ہوتے ہیں۔ سفید چاولوں سے ملوں میں پروسیسنگ کے دوران وٹامن بی، آئرن، اور ریشے صاف کردیے جاتے ہیں۔گو کہ اس میں آئرن اور وٹامن بی بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور پروسیسنگ کے باوجود ان کی مقدار سفید چاولوں میں برقرار رہتی ہے لیکن ریشے بالکل صاف ہو جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ ریشہ ہاضمے کو بہتر بنانے کیلئے نہایت مددگار ہے اور ریشے کے بغیر چاول موٹاپے کا سبب بنتے ہیں۔ دوسری طرف بھورے یا براؤن چاول اپنے مکمل غذائی اجزا کے ساتھ موجود ہوتے ہیں کیونکہ ان کی پروسیسنگ کے دوران صرف ان کا بیرونی چھلکا نکالا جاتا ہے جو کھانے کے قابل نہیں ہوتا۔ بھورے چاولوں میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن ای اور ریشہ بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک کپ پکے ہوئے بھورے چاولوں میں 3.5 گرام ریشہ ہوتا ہے جبکہ اسی مقدار کے سفید چاولوں میں ایک گرام سے بھی کم ریشہ موجود ہوتا ہے۔
    تحقیق کے مطابق بھورے چاولوں میں سبالرین نامی ایک اور مادہ موجود ہوتا ہے جو حیرت انگیز طور پر سفید چاولوں میں موجود نہیں ہوتا۔ یہ بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔اسی طرح براؤن چاول ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بھی کم کرتے ہیں۔
    ماہرین کی تجویز ہے کہ چاولوں کو کھانے سے قبل ان کی بہتر قسم کا انتخاب کیا جائے تاکہ ان میں موجود غذائیت سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔ پالش ہوئے چاول کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ پالش کرنے سے چاولوں کی ایک باریک تہہ اتر جاتی ہے جسے نیاسن کہتے ہیں جو کہ ایک فائدہ مند جزو ہوتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق چوہوں کو دو حصوں پر تقسیم کیا گیا جن چوہوں کو پالش والے چاول کھلائے گئے وہ بیماری کا شکار ہوئے جبکہ پالش کے بغیر چاول کھانے والے چوہے صحت مند رہے۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں