1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چائنا اوپن:برطانوی پلیئراینڈی مرے کوارٹر فائنل میں جا پہنچے

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چائنا اوپن:برطانوی پلیئراینڈی مرے کوارٹر فائنل میں جا پہنچے
    upload_2019-10-4_4-0-17.jpeg
    کیمرون نوری کو ٹھکانے لگا دیا،جاپان اوپن میں نوواک جوکووچ کی کامیاب پیشقدمی
    بیجنگ،ٹوکیو(اسپورٹس ڈیسک)برطانوی پلیئر اینڈی مرے ہم وطن حریف کیمرون نوری کو سات،چھ،چھ،سات اور چھ،ایک سے ہرا کر ایک سال میں پہلی مرتبہ کسی ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ جنوری میں کولہے کی سرجری کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے اے ٹی پی لیول پر دو مسلسل میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ٹاپ سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیئم،نمبر چھ سیڈاٹلی کے فیبیو فوگنینی اور نمبر چار سیڈ روس کے کیرن خاشانوف بھی لاسٹ ایٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔اسی ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل لاسٹ16مرحلے میں نمبر آٹھ سیڈ ہالینڈ کی ککی برٹینز نے سلووینیا کی پولونا ہرکوگ،نمبر سات سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے نمبر نو سیڈ سوئس حریف بلینڈا بین چچ،ٹاپ سیڈ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے چین کی سائی سائی زینگ اور نمبر تین سیڈ یوکرین کی ایلینا سویٹولینا نے نمبر پندرہ سیڈ امریکا کی صوفیہ کینن کو سخت مقابلے کے بعد مات دے کر لاسٹ ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ نمبر گیارہ سیڈ امریکا کی میڈیسن کیز ہار گئیں۔جاپان اوپن میں ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے جاپان کے گو سوئیڈا کو چھ،تین اور سات،پانچ سے مات دے کر امریکا کے رلی اوپیلکا،نمبرپانچ سیڈفرانس کے لوکاس پوائیل،جاپان کے یاسوٹاک اوچی یاما،نمبر تین سیڈ بلجیم کے ڈیوڈ گوفن،جنوبی افریقہ کے لائیڈ ہیرس اور آسٹریلیا کے جان ملمین کے ساتھ کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی تاہم نمبر آٹھ سیڈ آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینار کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں