1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پی ڈی ایم اور کورونا

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    پی ڈی ایم اور کورونا

    پی ڈی ایم ایک ایسا ٹولہ ہے جس کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، یہ ٹولہ اپنی سیاسی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اس ٹولے کے اپنے اپنے مفادات ہیں۔ اب ملک میں کورونا کی دوسری لہر عروج پر ہے۔ عام آدمی ایک تو مہنگائی اور بھوک سے مر رہا ہے لیکن پی ڈی ایم کا ٹولہ عوام کو کورونا سے بھی مارنا چاہتاہے۔ ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں، ان کے لیے عمران خان کی حکومت کو گرانا اہم ہے۔ بغض عمران میں اتنے آگے جاچکے ہیں یہ چاہتے ہیں عوام ان کی وجہ سے کورونا کا ہی شکار کیوں نہ ہو، یہ ہر صورت میں جلسوں کے ذریعے موجودہ حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اس ٹولے کو کون سمجھائے کہ پاکستان میں کبھی بھی حکومتیں جلسے جلوسوں سے نہیں جاتی ہیں۔ حکومت کہہ رہی ہے جو کہ بالکل درست بات ہے کہ پی ڈی ایم کےجلسوں سے کورونا بہت پھیلے گا لیکن اپوزیشن بغض عمران میں اس حقیقت کو نظر انداز کر رہی ہے جس میں سب سے زیادہ نقصان عام شخص کا ہو گا۔ چاہے وہ اموات کی صورت میں چاہے وہ لاک ڈاؤن ہو، اگر اموات ہونگی تو زیادہ تر غریب آدمی مریں گے اور اگر لاک ڈاؤن ہوگا تو بھی غریب کا ہی نقصان ہے جس سے کاروبار بند ہونگے۔ غریب آدمی بھوک سے مرے گا۔

    اپوزیش کی منطق بڑی عجیب ہے، وہ سمجھتی ہے کہ موجودہ حکومت کورونا سے بڑا خطرہ ہے، اگر یہ حکومت رہتی ہے لوگ کورونا کی بجائے حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے زیادہ مریں گے۔ اپوزیشن کے نزدیک ایک عام آدمی کی موت سے زیادہ اہم اس حکومت کا خاتمہ ہے جو کہ اپوزیشن کا جہالت پر مبنی مفروضہ ہے۔ عوام اس اپوزیشن کو بھی دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح عوام کی خدمت کر رہے ہیں، عوام دیکھ رہے ہیں اپوزیشن لاشوں کی سیاست چاہتی ہے حالانکہ کسی بھی جمہوری ملک میں ایسا نہیں ہوتا۔




     

اس صفحے کو مشتہر کریں