1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پی ایچ پی بی بی کے نئے تھیم میں اردو سپورٹ کیسے

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از فہیم پیا, ‏1 ستمبر 2006۔

  1. فہیم پیا
    آف لائن

    فہیم پیا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    پی ایچ پی بی بی کے نئے تھیم میں ار

    ًٰاسلام علیکم
    مجھی اس بات کا بڑا دُکھ ہوا ہے کہ ہر شخص اپنے بارے میں ہی الجھا ہو اہے کو ئی کسی کی مد د کو تیا ر ہی نہیں حلا ں کے کسی کی مدد سے کسی کا علم کم نہیں ہو تا ۔ میں یہ معلوم لرنا چا ہتا ہو کے کی اسٹائل کو اپنے فارم کے لئے کس طرح کسٹما ئز کر تے ہیں
    جواب کا انتظا ر ہے
     
  2. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    صرف دو گولی ڈسپرین
    طبیعت زیادہ خراب ہو تو اپنے معالج سے رابطہ کریں
    ویسے آپ کا مسئلہ مدد والوں کو بھیج دیا گیا ہے
    کل تک جواب آجائے گا انشااللہ
     
  3. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    اپنا مسئلہ تفصیل سے بتائیں شائد میں آپ کی مدد کر سکوں
     
  4. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: کو ئی ہما ری مد د بھی کرے

    ابنِ آدم بھائی کی بات درست ہے، آپ اپنا مسئلہ بتائیں، کیسی مدد چاہیئے آپ کو؟
     
  5. فہیم پیا
    آف لائن

    فہیم پیا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    تفصیل کچھ اسطر ح ہے کہ میں نے ایک اردو پی ایچ پی فارم تشکیل دیا ہے لیکن اس کے بورڈ اسٹائل میں صرف ایک اسٹائل یعنی Sub selver ہے میں اس میں اور اسٹائل یعنی تھیم ایڈ کرنا چا ہتا ہو جیسے ہما ری اردو نے ایک مختلف اسٹائل اپلائی کیا ہوا ہے۔مجھے کس اسٹائل کو کسٹما ئز کرنے کے سلسلے میں مدد درکار ہیے
     
  6. فہیم پیا
    آف لائن

    فہیم پیا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کو ئی سا بھی تھیم اسٹائل پلیز ہلپ میی
     
  7. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    جی جناب بندہ حقیر پر تقصیر کچھ دنوں کی رخصت پر تھا سو آپ کی سمع خراشی کے لئے حاضر نہ ہو سکا۔

    آپ کا مسئلہ (جو میں اوپر کے پیغامات سے اب تک سمجھا ہوں) وہ یہ ہے کہ مؤرخہ 18 جولائی سے آپ نے یہاں ایک اردو چوپال قائم کر رکھی ہے، جس میں صرف ایک ہی تھیم سب سلور موجود ہے جبکہ آپ کسی اور تھیم کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔

    اگر محض اتنی بات ہے تو پی ایچ پی بی بی کی ویب پر جائیے، وہاں آپ کو 172 مختلف تھیم مل جائیں گے انسٹال کرنے کو، یہ رہا ربط۔ ان میں سے کسی من پسند تھیم کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے اپنی ویب سائٹ کے templates نامی فولڈر میں اپلوڈ کر دیں۔ اس کے بعد اپنی چوپال کے ایڈمن پینل میں جا کر دیکھیں وہاں آپ کو سب سلور کے علاوہ نیا اپلوڈ کردہ تھیم بھی دکھائی دے گا۔ اسے منتخب کر لینے سے وہ آپ کی چوپال میں بنیادی تھیم کے طور پر سب سلور کی جگہ لے لے گیا۔

    اوپر لگے آپ کے دو پیغامات سے جتنی سمجھ پڑی اس کا جواب حاضرِ خدمت ہے۔ لیکن میرا نہیں خیال کہ آپ کا سوال یہ ہو سکتا ہے کیونکہ یہ تو بالکل سادہ سی بات ہے۔ میرے خیال میں آپ کو شاید سب سلور کی جگہ کوئی اور تھیم منتخب کرتے وقت اردو فونٹ اور الائنمنٹ وغیرہ کے مسائل درپیش ہیں۔ اگر ایسا ہے تو واضح لکھیں کہ آپ کو کس سطح پر پہنچ کر کسی رکاوٹ سے سابقہ پڑتا ہے، اور کون سے تھیم کے ساتھ۔

    مجھے خوشی ہو گی اگر میں اس سلسلے میں آپ کی کوئی مدد کر سکوں۔
     
  8. فہیم پیا
    آف لائن

    فہیم پیا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ کا دوسرا والا اندازاہ بلکل صحیح ہے میں جب کس تھیم کی فا ئلوں کو اپلوڈ کر کے انسٹال کرتا ہو تو کچھ اس طرح کا ہو جا تاہے
    http://itpk.110mb.com/forum/index.php
    اب ذرا چیک کریں
     
  9. فہیم پیا
    آف لائن

    فہیم پیا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اور اردو پیڈ بھی غا ئب ہے مسیج والے حصے سے
     
  10. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    محترم صاحب آپ کو ہر تھیم لگاتے وقت پیڈ اور سٹائل شیٹ،،، سیٹ کرنی پڑے گی ۔۔۔

    templates/Jet/Jet.css
    اس فائل کو ایڈیٹ کریں‌۔۔۔۔
     
  11. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    فونٹ کی تنصیب
    نوید کی بتائی ہوئی سی ایس ایس فائل میں اپنا بنیادی فونٹ تبدیل کریں۔

    ویب پیڈ کی تنصیب
    ویب پیڈ کا کوڈ آپ کو اُن تمام فائلوں میں کاپی پیسٹ کرنا پڑے گا جن میں ٹیکسٹ ایریا اور ان پٹ فیلڈز ہیں۔ یہ کوڈ آپ کو کہاں کہاں پیسٹ کرنا ہے یہ تو شاید ان لوگوں کو بھی یاد نہیں ہو گا جنہوں نے اسے پہلی بار سب سلور میں لکھا تھا۔ اس کی آسان صورت تو یہ ہو سکتی ہے کہ ایسا کرنے کے لئے آپ سب سلور اور جیٹ دونوں تھیم کی باری باری ایک ایک فائل کھولیں اور اُن کا آپس میں موازنہ کریں۔ فائند کی کمانڈ کی مدد سے سب سلور تھیم کی فائل میں ویب پیڈ کا کوڈ تلاش کریں اور اس فائل میں جیسا جس جگہ کوڈ لگا ہو اسے کاپی کرتے ہوئے جیٹ تھیم کی متعلقہ فائل میں پیسٹ کر دیں۔ اسی طریقے سے باری باری تمام فائلوں کو دیکھیں۔ یہی ایک محفوظ طریقہ ہے صحیح کام کرنے کے لئے۔

    ہماری اردو سمیت اردو میں تیار ہونے والی تمام یونیکوڈ چوپالوں میں سب سلور تھیم ہی کام کر رہا ہے۔ ماسوائے حکیم خالد صاحب کی ورلڈ پیس کے۔ اس لئے آپ حکیم صاحب سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کر سکتے ہیں، انہوں نے سب سلور کی جگہ iCGstation نامی تھیم لگا رکھا ہے۔ انہیں یقیناً معلوم ہو گا کہ تھیم کی تبدیلی کے لئے ویب پیڈ کی کاپی پیسٹ کس کس فائل میں کہاں کہاں کرنا پڑتی ہے۔
     
  12. فہیم پیا
    آف لائن

    فہیم پیا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اسلام علیکم
    دوستوں میں نے جس لڑی کا آغاز کیا ہے اس میں میر ی بہت سی مدد ہو چکی ہے اور کچھ با قی ہےبا قیات میں اس لنک کو چیک کریں اور اس کے فا نٹ مسئلے کا حل بتائیں
    پو سٹ والے فارم میں اردو پیڈ ڈال لیا ہے فا نٹ کچھ چھوٹا ہے
    لنک:itpk.110mb.com/forum/index.php
     
  13. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    وعلیکم السلام

    ذرا ادھر اپنی سٹائل شیٹ دیکھیں:
    http://itpk.110mb.com/forum/templates/Jet/Jet.css

    اس فائل میں آپ نے مختلف کلاسوں کے لئے جو فونٹ سائز طے کیا ہے، وہی کام کر رہا ہے۔ جس جس کلاس کا سائز آپ بڑھانا چاہتے ہیں اسے اس فائل میں بڑھا دیں، خود بخود ویب میں لفظ بڑے دکھائی دینے لگیں گے۔

    مثلاً آپ کی سٹائل شیٹ کی لائن نمبر 186 میں postbody کے لئے آپ نے 12px سائز لکھا ہے۔ اسے 14px یا 16px سے تبدیل کر دیں۔ اور اس کے بعد اپنے اس صفحے کو کھول کر دیکھیں، جہاں فونٹ سائز یقیناً بڑا ہو چکا ہو گا۔

    اگر ایسا کرنے سے معاملہ حل نہ ہو یا کوئی رکاوٹ ہو تو ضرور بتایئے گا تاکہ آپ کو اس کا متبادل حل بتایا جا سکے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں