1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پی ایس ایل 4 (2019) کے نتائج اور خبریں

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏18 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل 4 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ؒلاہور قلندرز کو شکست دے دی۔
    دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتا اور لاہور قلندرز کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی، لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
    اوپنرز فخرزمان اور سہیل اختر نے شاندار آغاز فراہم کیا، اوپننگ جوڑی نے 97 رنز جوڑے، فخرزمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جب کہ سہیل اختر نے 37 رنز بنائے، اے بی ڈیویلیئرز نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے، برینڈن ٹیلر 2، کارلوس بریتھ ویٹ 6،اینٹن ڈیوچچ 14، یاسر شاہ 7 اور شاہین آفریدی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد حفیظ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 2، ڈیلپورٹ، شاداب خان، وقاص محمود اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    دوسری اننگ
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ شروع ہوئی تو لاہور قلندرز کے بالر راحت علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ پر قیامت ڈھادی اور چار کھلاڑیوں کو کیچ آؤٹ کراکے پویلین روانہ کردیا۔
    لیوک رانچی 27 رنز پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، رضوان حسین 15 رنز بناکر راحت کی بال پر محمد حفیظ کو کیچ دے بیٹھے، راحت کے تیسرے شکار انگلش کرکٹر فلپ سالٹ بنے جو 4 رنز بناسکے اور حارث رؤف نے انہیں کیچ آؤٹ کردیا اسی طرح چوتھے شکار ڈیل پورٹ بنے جو 24 رنز پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پانچویں وکٹ 118 کے اسکور پر گری، حسین طلعت 37 رنز بناکر بریتھ ویٹ کی گیند پر راحت علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ نے 172 رنز کا ہدف چار بالز قبل ہی حاصل کرلیا اور اضافی رنز بناتے ہوئے 177 رنز اسکور کرکے فتح سمیٹ لی۔ آصف علی اور فہیم اشرف بالترتیب 36 اور 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
     
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست دے دی۔

    دبئی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے ٹام مورس اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عامر نے دوسرے ہی اوور میں ٹام کو پویلین واپس بھیج دیا جب کہ شان مسعود بھی 20 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
    کپتان شعیب ملک نے لاری ایونس کے ساتھ ملکر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور اس دوران روی بوپارا کے اوور میں 24 رنز بھی بٹورے جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جب کہ ملک نے 24 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بھی مکمل کی ، ایونس 49 کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوگئے۔
    آندرے رسل نے محمد عامر کو چھکا رسید کرکے اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے لیکن اگلی ہی گیند پر عامر نے انہیں 9 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا جب کہ اگلے ہی اوور میں شعیب ملک بھی 52 رنز کی اننگز کھیل کر عثمان شنواری کا شکار بن گئے۔
    شاہد آفریدی اور حماد اعظم نے 17ویں اوور میں سہیل خان سے 20 رنز بٹور کر کراچی کنگز کی مشکلات میں اضافہ کیا لیکن محمد عامر نے اگلے ہی اوور میں پہلے شاہد آفریدی اور پھر حماد اعظم کو واپس پویلین بھیج کر ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن کا صفایا کردیا۔
    کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 4، سہیل خان نے 2 جب کہ عثمان شنواری اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    اس سے قبل میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز کی جانب سے لیام لیونگ اسٹون اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا اور 157 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی جو کراچی کنگز کی تمام سیزن کی اب تک کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔
    اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کی۔ لیام لیونگ 43 گیندوں پر 82 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جس کے بعد کولنگ انگرام بیٹنگ کے لیے آئے لیکن صرف ایک رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔
    بابراعظم بھی 77 رنز کی اننگز کھیل کر کرس گرین کا شکار بنے ان کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جب کہ عماد وسیم بھی 4 رنز بناکر گرین کا شکار بنے، سکندر رضا کی اننگز بھی 4 رنز تک محدود رہی۔
    ملتان سلطانز کی جانب سے کرس گرین نے 3 جب کہ جنید خان اور آندرے رسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
     
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل 4 کے تیسرے میچ میں کوئٹہ کلیڈی ایٹرزنے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا آغاز کامیابی سے کیا ہے۔
    دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے پشاور زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت زلمی کے بلے باز کھل کر نہ کھیل سکے اور بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے۔
    پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، کامران اکمل اور مصباح الحق49،49 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ فلیچر ایک، صہیب مقصود 26، پولارڈ 3 اور ڈاؤسن نے 21 رنز کی باری کھیلی۔
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے 2،محمد عرفان جونیئر اور غلام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    پشاور زلمی کے 156 رنز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز اچھا نہ تھا، پہلی ہی گیند پر احمد شہزاد پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
    عمراکمل نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے 75 رنز کی باری کھیل کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا جب کہ سرفراز احمد 37،ڈیون اسمتھ نے 11، واٹسن اور روسوو 19،19 رنز کی باری کھیلی۔
    پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جب کہ حسن علی اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
     
  4. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی۔

    دبئی میں کھیلےگئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 126 رنز کا ہدف دیا جس کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے سلطانز نے میدان مار لیا، کپتان شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 31 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، شان مسعود 26، اینڈرے رسل اور شاہد آفریدی 16،16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 2، وقاص مقصود اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    ملتان سلطانز کی یہ ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے، گزشتہ روز کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
    اس سے قبل میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور رضوان حسین نے اننگز کا آغاز کیا، محمد عرفان نے 25 رنز کے مجموعی اسکور پر رضوان کو پویلین واپس بھیجا اور اگلے ہی اوور میں علی شیفق نے کیمرون ڈیلپورٹ کو آؤٹ کردیا۔
    لیونک رونکی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن شاہد آفریدی نے انہیں 51 رنز پر پویلین بھیج دیا جب کہ اگلے ہی اوور میں جنید خان نے حسین طلعت کو بھی آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرواکر اسلام آباد کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔
    فلپ سالٹ بھی 4 رنز بناکر آفریدی کا شکار بنے، پچھلے میچ کے ہیرو آصف علی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، شاداب خان بھی 15 رنز بناکر علی شفیق کا شکار بنے۔
    ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان، علی شفیق اور شاہد آفریدی نے 2،2 جب کہ محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ نے پچھلے میچ کی ٹیم برقرار رکھی ہے تاہم ملتان سلطانز میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں۔
     
  5. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل 4 کے پانچویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
    لاہور قلندرز کا 139 رنز کا آسان ہدف کراچی کنگز کے لیے پہاڑ ثابت ہوا، قلندرز کے بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا جس کی وجہ سے کراچی کنگز کے بیٹسمین اونچی شارٹس کھیلتے ہوئے وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے اور پوری ٹیم آخری اوور میں 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
    محمد رضوان 34 اور بابر اعظم 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، لیونگسٹون 11، انگرم 16، بوپارا ایک، عماد وسیم 17 اور سکندر رضا 10 رنز بنا سکے۔
    لاہور قلندرز کے سب سے کامیاب بولر حارث رؤف رہے جنہوں نے 4 شکار کیے جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور راحت علی نے 2، 2 اور ویلجوئن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
    قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کے فخرزمان اور سہیل اختر نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، اوپننگ جوڑی 64 رنز پر اس وقت ٹوٹی جب سہیل اختر 39 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، جس کے بعد دقفے قفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور مقررہ اوورز میں قلندرز 6 وکٹوں پر 138 رنز تک ہی محدود رہی۔
    فخرزمان 26، ڈیوسچ 28، ڈیویلیئر 3، محمد حفیظ 14، برینڈن ٹیلر 13 رنز بناسکے جب کہ ویلجوئن 8 اور یاسر شاہ 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    کراچی کنگز کی جانب سے عمر خان نے 2، محمد عامر اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ تھا، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ دونوں ٹیموں کو ایک ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
     
  6. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
    دبئی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
    شین واٹس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 55 گیندوں پر 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے 4 چھکے اور 6 چوکے لگائے اور ٹیم کے فتح گر ثابت ہوئے جب کہ عمر اکمل نے 44، سرفراز احمد نے 15، روسو نے 10 اور احمد شہزاد نے 2 رنز بنائے۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پٹیل، رومان رئیس اور ڈیلپورٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    اس سے قبل میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی اور رضوان حسین نے اننگز کا آغاز کیا، سہیل تنویر نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر رونکی کو پویلین واپس بھیج دیا جب کہ پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر شاداب خان کو بھی آؤٹ کرکے اسلام آباد کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔
    رضوان حسین بھی 5 رنز بنانے کے بعد محمد نواز کا شکار بنے، کیمرون ڈیلپورٹ اور حسین طلعت نے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم کیمرون بھی 19 رنز بناکر فواد احمد کا شکار بنے جب کہ حسین طلعت بھی 30 رنز کی اننگز کھیل کر فواد کے ہاتھوں بولڈ ہوئے اور فہیم اشرف بھی صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
    آصف علی نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد وہ سہیل تنویر کا شکار بن گئے جب کہ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے وین پارنیل نے بھی شاندار بیٹنگ کی اور سہیل تنویر کو مسلسل 3 چوکے لگانے کے بعد 41 رنز پر پویلین لوٹے۔
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر نے 4، فواد احمد 3، اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
     
  7. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

    دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو آؤٹ کلاس کردیا، کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیتا اور پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، زلمی کے حسن علی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 16 ویں اوورز میں پویلین لوٹ گئی، قلندرز کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے،ڈیوسچ نے سب سے زیادہ 18 رنز بنائے جب کہ ڈیویلیئرز 14 اور آغاز سلمان 13 رنز بنا سکے۔
    پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے سب سے زیادہ 4 شکار کیے، وہاب ریاض نے 3 ، ابتسام شیخ نے 2 اور پولارڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
    ہدف کے تعاقب میں عمرامین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کی 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی باری میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، زلمی نے مطلوبہ ہدف صرف 10 عشاریہ ایک اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا، کامران اکمل نے صفر، امام الحق نے ایک، میڈسن نے 5 اور پولارڈ نے 6 رنز بنائے۔
    لاہور قلندرز کی جانب سے راحت علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ زخمی ہونے کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیل سکے اور ان کی غیرموجودگی میں اے بی ڈیویلئرز قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں۔
    ایونٹ میں لاہور قلندرز کا یہ تیسرا جب کہ پشاور زلمی کا دوسرا میچ تھا، لاہور قلندرز نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور 2 میں اسے ناکامی کا سامنا رہا ہے، پشاور زلمی اپنا پہلا میچ ہار چکی ہے اور اس نے آج کامیابی کا کھاتہ کھولا ہے۔
     
  8. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی پروڈکشن کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔
    پی سی بی اور بھارتی براڈ کاسٹ کمپنی کے ساتھ پاکستان سپرلیگ 4 کے یو اے ای اور پاکستان میں شیڈول تمام میچز دکھانے کا معاہدہ ہوا تھا۔ بورڈ حکام نے بھارتی کمپنی کے راہ فرار کے بعد ہنگامی طور پر بدھ سے لیگ کے شارجہ سمیت دوسرے تمام مقامات پر ہونے والے میچز دکھانے کا بندوبست کرلیاہے۔
    اس سلسلے میں دبئی میں ایک براڈ کاسٹ کمپنی سے معاملات کافی حد تک طے کرکے لاجسٹک انتظامات کو یقینی بنانے پر پیش رفت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ حکام بھارتی کمپنی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی شرائط کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    اس سلسلےمیں وکلا سے بات چیت کے بعد باقاعدہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ دوسری جانب نئی کمپنی کے ساتھ معاہدے میں یہ شرط خاص طور پر شامل کی گئی ہے کہ وہ بھارتی کمپنی کی طرح دوران لیگ کوئی عمل نہیں کرے گی جس سے لیگ کی ساکھ پر حرف آئے۔
     
  9. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ فٹنس مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔
    لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ فٹنس مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل کے چوتھے سیزن سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد اب لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈی ویلیئرز کریں گے۔ ترجمان لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انجرڈ ہوگئے تھے، دوسری جانب لاہور قلندرز کے مینجر رانا ثمین کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی اسکین رپورٹ کے مطابق انہیں 4 سے 6 ہفتے آرام کی ضرورت ہے۔
     
  10. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
    پاکستان کی سینئر وومن کھلاڑی ثنامیر نے ایک بار پھر خواتین کی پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ پی ایس ایل پاکستان کی ایک حیران کن پروڈکٹ ہے، میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کی پاکستان سپر لیگ متعارف کرانے کا بھی یہ مناسب ترین وقت ہے۔
    انھوں نے تجویز دی کہ ابتدائی مرحلے میں پی ایس ایل کے دوران ہی خواتین کے نمائشی میچز رکھے جانا چاہیے، ٹاپ لیول پر ویمنز ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلیے ہماری لڑکیوں کو بھی اس قسم کے ایونٹ کی ضرورت ہے۔
     
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل:عمرخان، اے بی ڈی ولیئرز کو آؤٹ کرکے اسٹار بن گئے
    [​IMG]
    عمرخان نے لاہور قلندرز کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کی تھیں—فوٹو:پی ایس ایل ٹویٹر

    پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز میں شامل ٹائر پنکچر لگانے والے محنت کش کے ہونہار بیٹے عمر خان لاہور قلندرز کے قائم مقام کپتان اے بی ڈی وی لیئرز کو آوٹ کرکے راتوں رات اسٹار بن گئے اور وہ بہترین کارکردگی دکھا کر پاکستان ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

    ڈان نیوز کو خصوصی انٹرویو میں انیس سالہ عمر خان نے بتایا کہ ان کا تعلق فاٹا سے لیکن وہ پنڈی میں رہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آنکھ کھولی تو گھر میں شدید غربت دیکھی، والد کے علاوہ چچا حتیٰ کہ پورا خاندان ٹائر پنکچر یا مکینک کا کام کرتا ہوا نظر آیا اور ان کے والد بھی ٹائر پنکچر کا کام کرکے گزربسرکرتے دکھائی دیے۔

    نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ وہ اپنے والد کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کے کرکٹ کے شوق کو دیکھ کران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور مشکل حالات میں بھی ان کے والد نے ہر ممکن مدد کی اور بیٹے کے شوق کو پورا کرنے کے لیے کئی قربانیاں بھی دیں۔

    پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں اے بی ڈی وی لیئرز کو آؤٹ کرکے 19 سالہ عمر خان نے راتوں رات شہرت حاصل کی جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

    عمر خان نے کہا وسیم اکرم اور دیگر کوچز نے انہیں اے بی ڈی وی لیئرز کو قابو کرنے کا ایک منصوبہ بنا کردیا تھا اور کہا تھا کہ ڈی ولیئرز اگر پیچھے ہٹ کر مارنے کی کوشش کریں تو آپ نے کھینچ کر گیند کو پاؤں کی جانب کرنا ہے اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔

    ڈی ولیئرز کو آؤٹ کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب وہ پیچھے ہٹے اور بڑا شاٹ مارنے کی کوشش کی تو میں نے تیز رفتاری سے ان کی ٹانگوں پر گیند کی منصوبے کے عین مطابق ڈی وی لیئرز نے باؤنڈری پر کھڑے فیلڈر کے ہاتھ میں کیچ دیا۔


    [​IMG]


    عمر خان نے کہا کہ پی ایس ایل ان سمیت بہت سے نوجوان کرکٹرز کے لیے زندگی بدلنے کا ایک ذریعہ ہے اس لیے ان کی پوری کوشش ہے کہ وہ کراچی کنگز کے لیے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائیں اور ایک دن پاکستان ٹیم میں بھی اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں۔


    انہوں نے کہا کہ رنگنا ہیراتھ ان کے فیورٹ باؤلر اور کمارسنگاکارا ان کے پسندیدہ بلے باز ہیں اور وہ ان دونوں کھلاڑیوں سے متاثر ہو کر کرکٹ میں آگے بڑھے ہیں۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کے مذکورہ میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ کنگز فاتحانہ آغاز کے بعد دوسرےمیچ میں ہار گئے تھے۔

    نوجوان باؤلر عمر خان نے اے بی ڈی ولیئرز کو صرف 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کیا تھا اس سے قبل سہیل اختر کی وکٹ بھی لے چکے تھے اور لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 138 رنز بنا سکی تھی۔

    لاہور قلندرز کے نوجوان حارث روف نے جواب میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کراچی کنگز کے بلے بازوں کو مکمل ناکام بنایا اور میچ 22 رنز سے باآسانی جیتوا دیا۔
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ میں اب تک اپنے 2 میچز کھیل چکی ہے—فوٹو: پشاور زلمی فیس بک پیج

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 4 کامیابی سے متحدہ عرب امارات میں جاری ہے اور ٹیمیں اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔

    تاہم پشاور زلمی کی ٹیم کے کھلاڑی شعیب مقصود انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

    ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کے مطابق شعیب مقصود کی چھوٹی انگلی میں ہیرلائن فریکچر ہوگیا ہے۔


    انہوں نے مزید بتایا کہ ’ ہم آج ہونے والے تربیتی سیشن میں ان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور مزید فیصلہ کریں گے‘۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کامیابی سے جاری ہے اور پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ میں اب تک اپنے 2 میچز کھیل چکی ہے، جس میں سے اسے ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی ہوئی تھی۔

    14 فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 17 مارچ تک جاری رہے گا اور اس کے 8 میچز پاکستان کے شہر کراچی اور لاہور میں بھی کھیلے جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل بھی شہر قائد میں ہوگا۔
     
  16. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور قلندرز نے انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہونے والے محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔
    محمد حفیظ انگوٹھے کی انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہیں، قواعد کے مطابق لاہور قلندرز نے مدثر نذر کی سربراہی میں کام کرنے والی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو شامل کرنے کی اجازت طلب کی تھی اس درخواست کو منظور کر لیا گیا ہے، سلمان بٹ سلور کیٹگری میں لاہور قلندرز کے سکواڈ کا حصہ بنیں گے ۔ یاد رہے کہ 2010 میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ سلمان بٹ پابندی کی مدت پوری کرچکے لیکن تاحال ان کا قومی کرکٹ ٹیم میں کم بیک ممکن نہیں ہو سکا، پی ایس ایل میں شرکت کے بعد ان کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کا دروازہ بھی کھل سکتا ہے۔
     
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے والے ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کی جگہ اوپنر سلمان بٹ کو شامل کر لیا۔
     
  18. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کرکٹ کی ایک معروف شخصیت اور سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ رواں برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے 3 یا 4 کھلاڑی قومی ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں۔
    [​IMG]
     
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کی دریافت ہونے پر مجھے فخر ہے، حسن علی
    [​IMG]

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) دنیا بھر کی بڑی کرکٹ لیگ کی طرح ایک بڑا برانڈ بن گئی ہے اور اس سے سامنے آنے والے کھلاڑی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔
     
  20. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بھارتی کمپنی کے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو نشریات اور پروڈکشن کے حقوق نئی کمپنی کو دے دیئے۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پی سی بی نے 'پی ایس ایل 2019' کے بقیہ میچز کے لیے بلٹز اینڈ ٹرانز گروپ کے کنسورشیم کو براہِ راست نشریات اور پروڈکشن کے حقوق دے دیئے۔
    [​IMG]
     
  21. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  22. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
    ایونٹ میں اب تک کی ناقابل شکست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 161 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کرتے ہوئے جیت کی ہیٹرک مکمل کرلی، اوپنر شین واٹسن نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 40 گیندوں پر 61 رنز کی باری کھیلی اور ٹیم کے لیے جیت کی راہ ہموار کی ان کی اننگز میں 11 چوکے شامل تھے جب کہ روسو نے 67 رنز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا وہ ناٹ آؤٹ رہے، عمراکمل نے 17 رنز کی باری کھیلی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عرفان اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور فلیڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے سلطانز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، سلطانز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، کپتان شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے صرف 37 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے جب کہ جیمز ونسے 28، شان مسعود 18،ایون 10،کرسٹیچئن اور اینڈرے رسل 18،18، شاہد آفریدی صفر، نعمان علی 2، علی شفیق اور شکیل انصر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عرفان جونیئر اور غلام مدثر نے 2،2 جب کہ سہیل تنویر، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں آج اپنا تیسرا میچ تھا، گلیڈی ایٹرز اب تک ناقابل شکست ہے جب کہ سلطانز نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور اسے 2 میچوں میں ناکامی کا سامنا رہا ہے۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل: واٹسن اور روسو کی نصف سنچریاں، گلیڈی ایٹرز 8 وکٹوں سے کامیاب
    [​IMG]
    شین واٹسن اور ریلی روسو نے شاندار نصف سنچری اسکور کی — فوٹو: پی ایس ایل

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شین واٹسن اور ریلی روسو کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

    شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں جاری اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ملتان سلطانز کے جیمز وینس نے برق رفتار 28 رنز بناتے ہوئے شان مسعود کے ساتھ ٹیم کو 34 رنز کا آغاز فراہم کیا۔


    [​IMG]


    جیمز وینس 34 کے مجموعے پر محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد شان مسعود 18 رنز بنانے کے بعد 54 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے جنہیں فواد احمد نے اسٹمپ آؤٹ کروایا۔

    جب 64 کے مجموعے پر لوری ایوینس رن آؤٹ ہوئے تو ایک مرتبہ پھر ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک مرد میدان بن کر سامنے آئے اور ڈینیئل کرسچن کے ساتھ مل کر ٹیم کو 73 رنز کی اہم پارٹنر شپ قائم کی۔

    شعیب ملک نے 37 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی اور 137 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے ۔


    [​IMG]


    کپتان کے بعد ملتان سلطانز کو ڈینیئل کرسچن اور آندرے رسل نے 18، 18 رنز بنا کر 160 رنز تک پہنچایا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عرفان اور غلام مدثر نے 2، 2 جبکہ محمد نواز، فواد احمد اور سہیل تنویر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں شین واٹسن آغاز سے ہی سلطانز کے باؤلرز کو نشانہ بناتے رہے اور ابتدائی 10 اوورز میں اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے ٹیم کو 89 تک پہنچادیا۔


    [​IMG]


    شین واٹسن 95 کے مجموعے پر 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو جنوبی افریقی ریلی روسو نے گلیڈی ایٹرز کی کمان سنبھالی اور اسی رفتار کے ساتھ رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

    ریلی روسو نے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے قابل شکست 67 رنز بنائے اور ٹیم کو 19ویں اوور میں فتح سے ہمکنار کیا۔


    [​IMG]


    خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔
     
  24. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی کھانوں کے دیوانے نکلے
    [​IMG]
    جاوید آفریدی نے روایتی انداز میں مہمان نوازی کی — فوٹو: پشاور زلمی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول فرنچائز پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی کھانوں کے دیوانے نکلے۔

    پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹیم کے اسکواڈ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

    سابق پی ایس ایل چیمپیئن کے اسکواڈ میں موجود غیر ملکی کرکٹرز کی جاوید آفریدی کی جانب سے روایتی انداز میں مہمان نوازی کی گئی۔

    [​IMG]
    غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے— فوٹو: پشاور زلمی


    جاوید آفریدی کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں روایتی پاکستانی اور پشاوری کھانوں سے تواضع کی گئی۔

    عشائیے میں اسپیشل دم پُخت، پشاوری چپلی کباب، افغانی پلاؤ اور پشاوری کڑاہی شامل تھی۔

    پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے لذیذ کھانوں سے خوب لطف اٹھایا۔

    اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانی کھانے پسند ہیں اور وہ پشاوری کھانوں کے دیوانے ہیں۔

    [​IMG]
    ڈیرن سیمی پشاوری کھانوں کے دیوانے نکلے— فوٹو: پشاور زلمی
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 46 رنز سے شکست دے دی۔
    شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کا 154 رنزکا آسان ہدف کراچی کنگز کے لیے پہاڑ ثابت ہوا،زلمی کے بولرز نے ابتدا سے ہی حریف بلے بازوں پر دباؤ بنائے رکھا جس کے نتیجے میں کنگز کے بیٹسمینوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ۔
    کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 109 رنز ہی بنا سکی، پشاور زلمی کی طرح کنگز کے 4 پلیئرز بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے جب کہ عماد وسیم نے 26 رنز کی باری کھیلی۔
    کامران اکمل صفر، بابر اعظم ایک،ڈرنک 12،انگرم 21،سکندر رضا 14، عامر یامین، محمد عامر اور عمر خان صفر پر آؤٹ ہوئے، عثمان شنواری ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پولارڈ، وہاب ریاض اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور فلیڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے پشاور زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کنگز کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت پشاور زلمی کے بیٹسمین کھل کر شارٹس نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنوانے کے سبب مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 153 رنز ہی بنا سکے۔
    اوپنر امام الحق 56 اور ڈاؤسن 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کامران اکمل صفر، عمر امین 15، میڈسن، پولارڈ صفر اور وہاب ریاض بھی صفر پر پویلین لوٹے، کپتان ڈیرن سیمی 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    کراچی کنگز کی جانب سے سکندر رضا اور عثمان شنواری نے 2،2 جب کہ محمد عامر، عامر یامین اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا آج تیسرا میچ تھا، اس میچ کی کامیابی کے بعد پشاور زلمی نے ایونٹ میں دوسری کامیابی سمیٹی ہے جب کہ کراچی کنگز اب تک ایک میچ جیت سکی ہے اور اسے 2 میچوں میں ناکامی کا سامنا رہا ہے.
     
  26. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔
    شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں رواں ایونٹ کا سب سے بڑا اسکور 200 رنز بنایا جس کے جواب میں لاہور قلندرز کے فخرزمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا، 35 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد سہیل 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
    فخرزمان نے سلمان بٹ کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا اور وہ 35 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے جب کہ سلمان بٹ 17 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے اور آغا سلمان بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، وکٹ کیپر بیٹسمین برنڈن ٹیلر پہلی ہی گیند پر انجرڈ ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
    ایک موقع پر ڈیوڈ ویزے جنید خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے تھے لیکن وہ نوبال ہوگئی جس کے بعد ویزے کو دوبارہ بیٹنگ کا موقع ملا۔ اے بی ڈی ویلیئرز اور ڈیوڈ ویزے نے ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96 رنز کی شراکت قائم کرکے لاہور قلندرز کو فتحیاب کروایا۔
    لاہورقلندرز کو جیت کے لیے آخری اوور میں 9 اور آخری گیند پر3 رنز درکار تھے، ڈیوڈ ویزے نے ڈینئل کرسچن کو چھکا رسید کرکے میچ میں فتح حاصل کی۔ ڈیوڈ ویزے 20 گیندوں پر 37 اور اے بی ڈی ویلیئرز 29 گیندوں پر 52 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان نے 3 اور محمد الیاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
    اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز کی جانب سے عمرصدیق اور جیمزونس نے ناقابل یقین 135 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی، اس دوران ونس نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔
    جیمز ونس نے 41 گیندوں پر 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان شعیب ملک 10 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ عمر صدیق بھی 37 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
    آندرے رسل بھی 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ ڈینیل کرسچن نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے سندیپ لیمی چین نے 3 جب کہ حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
     
  27. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے گیارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے ہرادیا۔
    شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا 159 رنز کا ہدف پشاور زلمی کے لیے پہاڑ ثابت ہوا اور پوری ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یونائیٹڈ کی نپی تلی بولنگ کی بدولت زلمی کے بلے باز ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار رہے اور وقفے قفے سے وکٹیں گنواتے رہے، پولارڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 22 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی تاہم ان کا لاٹھی چارج بھی ٹیم کے کام نہ آیا۔
    پولارڈ کے سوا کوئی بیٹسمین زیادہ مزاحمت نہ کرسکا، کامران اکمل 7، امام الحق 18،ملان ایک، عمرامین 14، ڈاؤسن 21، سیمی 11، وہاب ریاض 20 اور عمید آصف صفر پر آؤٹ ہوئے۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان محمد سمیع اور محمد موسیٰ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فہیم اشرف نے 2، پٹیل اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 158 رنز بنائے، این بیل نے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے ،ان کی اننگز میں 6 چوکے بھی شامل تھے، رونکی نے 21،صاحبزادہ فرحان نے 15،حسین طلعت صفر،ڈیلپورٹ 29، آصف علی 13 ، شاداب خان 6 اور پٹیل 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
    پشاور زلمی کے سب سے کامیاب بولر سمین گلُ رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کی،حسن علی نے 2، جب کہ وہاب ریاض ،عمید آصف اور پولارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    دونوں ٹیموں کا یہ ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ تھا، دونوں ٹیموں نے 2،2 کامیابیاں سمیٹی ہیں اور دو میں انہیں ناکامی کا سامنا رہا ہے۔
     
  28. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے بارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔
    شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے بارہویں میچ میں لاہور قلندرز مقررہ اوورز میں صرف 143 رنز ہی بناسکی جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن اور احسان علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن واٹسن پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر راحت علی کا شکار بن گئے۔
    ریلی روسوو کی ہمت بھی 17 رنز پر جواب دے گئی اور عمر اکمل بھی 9 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ ڈیرن اسمتھ صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم اوپننگ بلے باز احسن علی وکٹ پر ڈٹے رہے اور 40 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
    بعد ازاں کپتان سرفراز احمد اور محمد نواز نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور بڑی شارٹس مارنے کے بجائے سنگل ڈبل کے ذریعے رن ریٹ کو برقرار رکھا اور اس دوران نے قسمت نے بھی دونوں کو بھرپور ساتھ دیا، لاہور قلندرز نے 3،4 رن آؤٹ ضائع کرکے میچ کوئٹہ کے لیے آسان کردیا، محمد نواز 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری اوور میں جیت کے لیے 7 رنز درکار تھے، ڈیوڈ ویزے نے پہلی ہی گیند پر انور علی کو بولڈ کردیا، آخری گیند پر جیت کے لیے 2 رنز درکار تھے، سرفراز احمد نے چھکا رسید کرکے لاہور قلندرز کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 52 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جب کہ سندیب لیمی چین، یاسر شاہ، ڈیوڈ ویزے اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، فخرزمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا تو فخرزمان صرف 3 رنز بناکر محمد نواز کا شکار بن گئے، سلمان بٹ اپنے دوسرے میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور صرف 5 رنزبناکر پویلین واپس لوٹے۔
    سہیل اختر 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کرآؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا جب کہ پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے کورے اینڈرسن کی اننگز بھی 19 رنز تک محدود رہی اور گزشتہ میچ کے ہیرو ڈیوڈ ویزے اس بار 20 رنز پر ہمت ہار بیٹھے۔ اے بی ڈی ویلیئرز 45 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے غلام مدثر نے 3، سہیل تنویر نے 2 جب کہ محمد نواز اور انور علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    واضح رہے لاہور قلندرز نے بھی گزشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف آخری گیند پر چھکا لگا کر فتح حاصل کی تھی۔
     
  29. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے تیرہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی شکست دے دی۔
    کراچی کنگز کے144 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےمطلوبہ ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا، رونکی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 35 گیندوں پر 67 رنز بنائےاور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا،ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جب کہ پٹیل 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کراچی کنگز کی جانب عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
    قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتااور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کراچی کنگز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی،اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنگز کے بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا جس کے نتیجے میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور کوئی بڑی شراکتداری نہ بن سکی، ڈنک نے 49 اور عامر یامین نے 35 رنز بنا کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا اور مجموعے کو 143 تک پہنچایا۔
    اوپنر بابراعظم 27، منرو صفر،اویس ضیا3،انگرم 5،لیونگسٹن 22 اورعماد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے۔یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے جب کہ رومان رئیس اور محمد موسیٰ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
     
  30. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
    پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 145 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم کامران پہلے ہی اوور میں محمد عرفان کا شکار بن گئے، وہ صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
    ڈیوڈ ملان اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا، ملان 38 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ امام الحق نے اپنی نصف سنچری مکمل کی وہ 52 رنز پر جنید خان کا شکار بنے۔ لیام ڈاسن نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔
    کیرن پولارڈ نے تیزرفتار اننگز کھیلتے ہوئے 10 گیندوں پر 25 رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 4 چھکے شامل تھے جس کے بعد وہ جنید خان کی گیند پر بونڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان اور ڈینئل کرسچن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
    اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو جیمز ونس اور عمر صدیق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ونس اس بار دوسری ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر حسن علی کا شکار بن گئے جب کہ عمر صدیق نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔
    جانسن چارلز نے 33 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، امام الحق نے شاندار کیچ تھام کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا جب کہ ڈینئل کرسچن نے بھی 17 رنز کی اننگز کھیلی اور ڈیوڈ ملان نے شاندار کیچ تھام کر ان کی اننگزکا خاتمہ کیا۔
    حیران کن طور پر ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک 24 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں کوئی بھی باؤنڈری شامل نہیں تھی جب کہ شاہد آفریدی بھی 11 گیندوں پر 14 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے اور حماد اعظم کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔
    پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 4، سمین گل، عمید آصف، ڈیوڈ ملان اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں