1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کا اردو ترجمہ

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از Guest, ‏26 جون 2006۔

  1. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    معذرت کہ میں اندراج کئے بغیر لکھ رہا ہوں۔

    آپ کا فورم اچھا ہے اور کافی محنت کی ہے۔ مجھے یہ بات پسند آئی کہ آپ نے ہمارے ترجمے کو بہتر کیا ہے۔ اردوویب پر ہم پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کے ترجمے کو مزید بہتر کرنے میں کوشاں ہیں اور ایڈمن پینل وغیرہ کو بھی اردو میں کر رہے ہیں۔ اگر آپ اس کام میں مدد کے لئے اپنی ترجمے کی فائلیں عنایت کریں تو مہربانی ہو گی۔

    آپ مجھ سے admin@urduweb.org یا urdu@zackvision.com پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

    شکریہ۔
     
  2. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    Re: پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کا اردو ترج

    تشریف آوری کا بہت بہت شکریہ۔ آپ کا پیغام دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔

    ترجمے کے حوالے سے عرض ہے کہ lang_main نظرثانی ہو رہی ہے، جو کہ آخری مرحلے میں ہے۔ اور ای میل کی 15 میں سے 11 فائلوں کا ترجمہ ہم نے مکمل کر لیا ہے۔ باقی رہ جانے والی 4 فائلوں کی ہماری اردو میں ضرورت نہیں تھی، اس لئے وہ رہ گئیں۔ ایڈمن سمیت باقی تینوں فائلوں کا ترجمہ ہوبہو محفل والا ہی زیراستعمال ہے۔

    ای میل فائلوں کے ترجمہ کے حوالے سے نبیل بھائی کا پیغام بھی منہاجین کے ذریعہ ملا تھا۔ جونہی یہ کام کسی کنارے لگتا ہے تمام فائلیں آپ کو ضرور بھیج دی جائیں گی۔

    ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اردو کے اولین خدمتگار ہونے کے ناطے یونہی شفقت فرماتے رہیں گے۔ شکریہ
     
  3. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    بہت خوشی ہوئی یہ دیکھ کر کہ اردو کے مقامیانے کا کام اردو محفل کے علاوہ یہاں بھی ہورہا ہے اور زکریا کی پوسٹ کا حوصلہ افزا جواب پڑھ کر بھی بے حد خوشی ہوئی ہے۔

    میں امید کرتا ہوں کہ یہ اشتراک یونہی جاری رہے گا اور اس سے اردو کی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔ میں گاہے بگاہے چکر لگاتا رہتا ہوں یہاں اور صارفین کی بڑھتی تعداد دیکھ کر خون بڑھتا رہتا ہے۔

    صارفین کا لفظ آپ لوگوں نے اچھا استعمال کیا ہے ، بہت مبارک ہو اس فورم اور اس پر محنت کرنے پر۔

    خدا آپ لوگوں کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی عطا کرے۔
     
  4. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    یہ تو زبردست کام کیا آپ لوگوں نے۔ مجھے انتظار رہے گا۔
     
  5. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    ہما جی چونکہ ترجمہ کا کام رکا ہوا ہے اس لئے میری یہ تجویز ہے کہ جتنا کام ہو گیا ہے وہ محفل والوں کو بھیج دیا جائے باقی جب وقت ملے گا تو مکمل کر کے بھیج دینا آپ کا کیا خیال ہے
     
  6. فہیم پیا
    آف لائن

    فہیم پیا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اُمید ہے کے زکریا صاحب اس کا ر خیر کو مز ید بڑھا ئیں گے
     
  7. زکریا
    آف لائن

    زکریا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    3
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شکریہ حماد۔ میں آجکل اپنے ترجمے ہی کو review کر رہا ہوں۔ اگر آپ جلد اپنا ترجمہ بھیج دیں تو مہربانی ہو گی۔
     
  8. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    مجھے آپ سے اتفاق ہے، دراصل اس میں میری سستی بھی شامل ہے۔ سب سے بڑی فائل lang_main کا ترجمہ نظرثانی ہو چکا ہے اور ای میل فائلوں میں سے بھی اکثر کا ترجمہ مکمل ہے۔ میں نے وہ ساری فائلیں منہاجین بھائی کو بھیج دی ہیں۔
     
  9. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    پی ایچ پی بی بی کی اردو ترجمہ فائل

    مجھے آپ سے اتفاق ہے، دراصل اس میں میری سستی بھی شامل ہے۔ سب سے بڑی فائل lang_main کا ترجمہ نظرثانی ہو چکا ہے اور ای میل فائلوں میں سے بھی اکثر کا ترجمہ مکمل ہے۔ میں نے وہ ساری فائلیں منہاجین بھائی کو بھیج دی ہیں۔[/quote:394x7lvy]
    ہما! آپ کی زکریا سے کوئی ناراضگی ہے کیا۔ اوپر انہوں نے اپنا ای میل ایڈریس لکھ رکھا ہے، براہ راست اُدھر ہی بھیج دی ہوتیں۔ چلو اچھا ہوا یہ فائلیں اب میرے بھی کام آ سکیں گی۔ میں نے ابھی وہ زکریا کو ای میل کر دی ہیں۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔
     
  10. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    ویسے یہ جو لفظ لڑی ہے اس کا اور کوئی ترجمہ نہیں ہو سکتا کیا ۔۔۔

    مثلا ،،،، موضوع


    اور پیغام ، پیغامات کے لیے تحریر اور تحاریر کا لفظ کیسا ہے
     
  11. زکریا
    آف لائن

    زکریا ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    3
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    فائلیں مل گئی ہیں۔ شکریہ۔
     
  12. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    سب دوستوں‌کی اطلاع کے لیے ایک معلومات ہے

    پی ایچ پی بی بی ۔۔۔۔۔

    کے بعد اب جلد ہی ہماری اردو پر انوژن بورڈ کے ترجمہ کا افتتاح ہو گا

    خوش رہیں‌
     
  13. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    نوید کو پیشگی مبارکباد

    واہ، کیا مزے کی خبر دی ہے نوید نے! اس ترجمہ کے بعد انویژن پر منحصر چوپالیں بھی رومن کی بجائے اردو میں اردو لکھنے پر آمادہ ہو سکیں گی۔ اردو دان طبقے کے لئے یقیناً پی ایچ پی بی بی کی طرح یہ بھی ایک عظیم تحفہ ہو گا، جس پر ہم نوید کو پیشگی مبارکباد دیتے ہیں۔
     
  14. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    بہت شکریہ ساتھیوں کی مبارکباد کو اور وہ بھی پیشگی مبارک کا



    منہاجین بھائی کی مدد کی ضرورت پڑے گی
    اردو ویب پر لکھا تھا کہ وہاں بٹن انہوں نے بنائے ہیں ،، تو انوژن کے بٹنز بنانے کے لیے بھی اگر وہ اپنے خدمات پیش کریں تو خوشی ہو گی

    خوش رہیں
     
  15. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    صرف ایک اردو ویب ہی کیا، ہماری اردو سمیت اس وقت جتنی بھی اردو چوپالیں ہیں سب نے وہی بٹن تو استعمال کئے ہیں۔ اگر آپ واقعی ان سے بٹن بنوانا چاہتے ہیں تو ایک الگ لڑی میں ان کے نام ایک عدد باضابطہ عرضی لکھیں کیونکہ موصوف آجکل ہر سوال کے جواب میں مصروفیت کا عذر کرنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ :wink: میرے بھی کچھ کام ان کی طرف رکے ہوئے ہیں۔ منہاجین خود پڑھیں تو نظرِثانی کریں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں