1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پیر جنگلی کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏21 فروری 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم محترم قبلہ پیر جنگلی صاحب !

    ہماری اردو میں خوش آمدید۔

    یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین بھی آپ کی اِتباع کریں۔ نوازش ہوگی۔




    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان



    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. پیر جنگلی
    آف لائن

    پیر جنگلی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2007
    پیغامات:
    12
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    لو پڑھ لو تعارف

    ہمارا نام ہی علی عمران پی ایچ ڈی ان فاریسٹ
    لقب پیر صاحب وہ اصل میں ہم بچپن سے ہی پیری مزاج رکھتے ہیں اور پیر صاحب پگارا کے متاثرین ہیں۔ بائی چانس پیر کے دن ہی دنیا میں رونق افروز ہوئے تھے۔ عمر ہماری بہت کم ہے ۔ اس جملے سے لڑکیاں متاثر ہونے کی کوشش نہ کریں۔ اور لڑکے اور مرد جلنے کی کوشش نہ کریں۔
    ملک ۔۔ پاکستانی جنگلات ہمارا ملک ہے۔
    تعلیم ۔ ابھی حاصل نہیں کی۔ بڑھاپے میں فراغت ملے گی تو دیکھیں گے۔
    مشغلہ۔ طے نہیں کر پائے۔ جی چاہتا ہے سارے مشغلے ون بائی ون چیک کیے جائیں ۔ عزائم ۔۔ کسی مریدنی کو سیکریٹری کے درجے پر فائز کرکے سہرا اپنے سر کرنے جیسے بلند عزائم ہیں ۔ یہ عزائم کسی حد تک میرے لئے خطرناک ہو سکتے ہیں دوسروں کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پیر جنگلی صاحب !

    تعارف کا شکریہ ! کافی جنگلیاتی ذوق پایا ہے جناب نے۔
     
  4. ساجدحسین
    آف لائن

    ساجدحسین ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مئی 2006
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    پیر صاحب کافی جنگلی لگتے ہیں، اور باذوق بھی ہیں۔ انہیں کسی کامل پیر کی ضرورت ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں