1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پھروں میں تیرے لئے دربدر نصیب میرا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:


    پھروں میں تیرے لئے دربدر نصیب میرا
    میرے خداُ نے بنایا سفر نصیب میرا

    میرا وجود ہے پانی میں چاند کی صورت
    سمندروں نے بنایا بھنور نصیب میرا

    بس ایک لمحے کو پلکیں جھپک گئیں میری
    وہ مجھکو مل تو گیا تھا مگر نصیب میرا

    یہ دکھُ لئے نہیں میں نے ،دئے گئے مجھکو
    یہ فاصلے ،یہ تھکن ،یہ ڈگر نصیب میرا

    میں دائرے کا سفر باندھ لوں گی پیروں میں
    ہمیشہ ساتھ رہے گا اگر نصیب میرا ۔ ۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں