1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پوچھو اصحاب سے کہ کیا ہیں عمر ۔۔ محمد حسان رضا اویسی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    پوچھو اصحاب سے کہ کیا ہیں عمر
    دین احمد کے پیشوا ہیں عمر

    پی کے جس کو نہ جی بھرے میرا
    ایسا الفت کا میکدہ ہیں عمر

    روشنی جس کی ہو نہیں مدھم
    دین احمد کا وہ دیا ہیں عمر

    ان کی سیرت سے ہو گیا ظاہر
    پیشواؤں کے پیشوا ہیں عمر

    دین حق جس میں صاف آئے نظر
    واقعی ایسا آئینہ ہیں عمر

    سن لو ائے حاسدین،،، آقا کے
    دل ہیں دلبر ہیں دلربا ہیں عمر

    خوف محشر ہو کیوں تجھے حساں
    تیرا محشر میں آسرا ہیں عمر
    ----
    محمد حسان رضا اویسی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں