1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پنجابی فلموں‌کا نیا سلطان راہی ۔۔ الطاف حسین

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از راشد احمد, ‏2 اکتوبر 2009۔

  1. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    راشد بھائی ۔ اچھا کامیڈی کلپ دکھلایا ۔
    بہت شکریہ :201:

    ہمارے سیاستدان واقعی گرگٹ کی طرح نہیں بلکہ گرگٹ سے کہیں زیادہ رنگ بدلتے ہیں۔
     
  3. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    الطاف حسین کا پنجابیوں کو سلام

     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    میرا دل بہت دنوں سے کسی "بےسری غزل " سننے کو دل چاہ رہا تھا۔
    شکریہ راشد بھائی ۔ :201:
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    بس اس نے دولتیاں نہیں جھاڑیں -------------
     
  6. ARHAM
    آف لائن

    ARHAM ممبر

    السلام علیکم !
    ایک بات ہے ۔۔۔ جذبات کی رو میں بہہ کر برطانوی شہری الطاف حسین صاحب نے اس " الزام " کا اعتراف تو کر لیا کہ ۔۔۔۔ کراچی میں بوری بند لاشوں کی سفاکیت اور درندگی متحدہ کا ہی کارنامہ ہے ۔۔۔
    اب وہ پنجاب میں بھی بوریاں تیار کروانے کا اشارہ دے رہے ہیں ۔۔۔
    پنجاب جانے والے ذرا کراچی تو آکر دکھائیں جہاں ان کی اپنی حکومت قائم ہے ۔۔
    دور بیٹھ کر تو بہت گیڈر بھپکیاں مار لیں ۔۔۔

    بقول شاعر ۔۔۔۔
    قوم ہے مشکل میں اور مشکل کشا انگلینڈ میں

    پاکستان کو قائم رکھنے والے جناح پور کی بات کیوں کرتے رہے ۔۔۔
    پاکستان کو بچانے والوں کو پاکستانی پرچم نذر آتش کرتے وقت یہ خیال کیوں نہ آیا ۔۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    درست کہا ارحم بہن نے۔
    لیکن یہاں " کس کو دوست کہیں اپنا، کسے دشمن سمجھیں " والا معاملہ ہے۔ جناح پور کی بات وہاں ہوئی تو پنجاب میں بھی میاں صاحب "پنجاب کی پگ" کی رکھوالی کا نعرہ لگاتے تھے۔ ان سب کی بولیاں حکومت سے باہر اور ہوتی ہیں۔ پارلیمنٹ میں جا کر کچھ اور ہوجاتی ہیں۔ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھ کر تقریریں کچھ اور ہوتی ہیں۔ حکومتی بنچوں پر زبان کچھ اور ہوجاتی ہے۔ عوام کو خواب دکھاتے ہوئے جلسہ عام میں‌ غیرت بھڑک رہی ہوتی ہے۔ امریکی سفیر سے ملتے ہوئے اسکے سامنے لب و لہجہ کچھ اور ہوتا ہے۔

    ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجامِ گلستاں کیا ہوگا۔
     
  8. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    الطاف حسین کی تقریر پر کراچی یا حیدر آباد میں واہ واہ کی جاتی ہے لیکن باقی صوبوں میں اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ کیا ایسے شخص جس کی تقریر کا پورے ملک میں مذاق بنے کوئی اس میں شامل ہونا پسند کرے گا؟

    دوسری بات یہ ہے کہ الطاف حسین جاگیرداروں کو بوری میں بند کرنے، کرپشن کو ختم کرنے اور جرنیلی آمریت کو ختم کرنے کا کہہ رہے ہیں لیکن ان کی جماعت جاگیرداروں، کرپٹ اور این آر او زدہ لوگوں کی اتحادی ہے۔ خود ان کی جماعت نے بھی این آر او سے فائدہ اٹھایا ہوا ہے۔ پچھلی حکومت میں‌یہ جماعت جرنیلی آمریت کی اتحادی تھی۔ یہ ان کا دوغلا پن ہے اور کچھ نہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں