1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پشاور:کوچہ رسالدار کے ہوٹل میں دھماکا،5افراد جاں بحق،20زخمی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از اقبال جہانگیر, ‏4 فروری 2014۔

  1. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    پشاور…پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق اور20زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق قصہ خوانی بازار کے پیچھے واقع کوچہ رسالدار میں ایک ہوٹل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 20زخمیہوگئے۔دھماکے سے ہر جانب دھواں ہی دھواں پھیل گیا جبکہ دھماکا ہوتے ہی پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال پہنچانے اور ملبے سے زخمیوں کو ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
    http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=136668
     
  2. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے ، انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے.معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔اسلام کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کی ممانعت کرتا ہے۔طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان دنیا بھر اور پاکستان میں دہشت گردی کے میزبان ہیں۔ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف دہشت گردانہ حملے بھی جاری۔

    ........................................................................................................................

    پشاور کے ہوٹل پر خودکش حملہ

    http://awazepakistan.wordpress.com/
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ سب ٹوپی ڈرامہ ہے۔
    دراصل ایک صوبے کو دہشتگردوں سے مذاکرات میں الجھا کر
    دوسرے صوبے کو ٹارگٹ کلرز کے خلاف آپریشن کے ڈرامے میں پھنسا کر
    تیسرے صوبے میں میٹرو اور بسنت کے رنگ سجا کر
    چوتھے صوبے میں بم دھماکوں کے ذریعے ہزارہ برادری کے جنازے سجوا کر

    خود نواز شریف اینڈ کمپنی ملکی اثاثے اونے پونے داموں بیچنے اور اپنے ہی بزنس پارٹنرز کے ذریعے مختلف ناموں کے ذریعے خریدنے میں لگی ہوئی ہے۔

    میڈیا کی جیب گرم کرکے پوری قوم کو بےوقوف بنا کر حکومت کرو۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ حکومت حالت جنگ میں ہے مورچوں میں چھپی ہوئی ہے ۔عوام اور فوج کی شہادتیں ہو رہی ہیں ۔اپنے آپ کو بچانے کے لئے فوج کے ہاتھ باندھ دئیے ہیں انھوں نے ۔لیکن آخری علاج فوجی آپریشن ہی ہو گا ۔کیونکہ فوج اور عوام کو اس طرح مروانا بزدلی ہے ۔دونوں صورتوں میں موت ہے تو کیو ں نہ لڑ کے مرا جائے ۔اب پتہ نہیں اس حکومت کے کتنے دن ہیں لیکن لگتا ہے۔شاید ہی یہ اپنی مدت پوری کرے گی ۔فیل ہو گی ہیں اسکی سب پالیسیاں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں