1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پشاور :ایف سی قافلے پرخودکش حملہ، 10 افراد جاں بحق

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از اقبال جہانگیر, ‏29 مارچ 2013۔

  1. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    پشاور :ایف سی قافلے پرخودکش حملہ، 10 افراد جاں بحق
    پشاور…پشاور صدر میں کمانڈنٹ ایف سی کے قافلہ پر خود کش حملے میں10 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا فخرعالم روڈ پر سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہوا، جس کا نشانہ کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری عبدالمجید مروت کا قافلہ تھا، لیکن وہ محفوظ رہے، تاہم دھماکے میں 10افراد جاں بحق اور27 زخمی ہوگئے۔ ایف سی کمانڈنٹ عبدالمجید مروت نے جیونیوز کو بتایا کہ وہ دفتر کی طرف جارہے تھے کہ ان کے قافلہ پر حملہ ہوا لیکن اس دوران ان کی گاڑی آگے نکل چکی تھی۔ایس پی کینٹ محمد فیصل کے مطابق دھماکے میں تقریباً دس کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے میں متعدد گاڑیوں
    کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال اور سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایل آر ایچ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 6 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد 10 ہے۔ ذرائع کے مطابق چار لاشیں سی ایم ایچ لائی گئیں جن میں 2 سیکورٹی اہلکار اور دو عام شہری شامل ہیں، جبکہ 17زخمی لائے گئے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
    اقبال جہانگیر کا تازہ بلاگ :انتخابات اور دہشت گردی کے خطرات
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان للہ وان الیہ راجعون
     

اس صفحے کو مشتہر کریں