1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پسنی کے ساحل پہ مقامی نوجوانوں کے تخلیق کردہ آرٹ کے نمونے

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏27 فروری 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پسنی، ساحل کے کینوس پہ بکھرے شاہکار
    [​IMG]



    پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان زبیر مختار، حسین زیب اور بہار علی نے پسنی شہر کے ساحل کو ہی اپنا کینوس بنالیا ہے، یہ نوجوان سبز اور نیلگوں سمندر کنارے لیکن سمندر کی لہروں سے کچھ فاصلے پر نم ریت پر تھری ڈی آرٹ کے ذریعے مختلف اشیاء کے شاہکار بناتے ہیں۔ ان کی ہاتھ کی صفائی ایسی کہ ایسا لگتا ہے یہ کوئی تصویر نہیں بلکہ بنائی گئی چیز اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔


    اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں چند نوجوانوں نے ساحل سمندر کو ہی اپنا کینوس بنالیا اور ریت پر تھری ڈی آرٹ کے ایسے شاہکار تخلیق کئے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان زبیر مختار، حسین زیب اور بہار علی نے پسنی شہر کے ساحل کو ہی اپنا کینوس بنالیا ہے، یہ نوجوان سبز اور نیلگوں سمندر کنارے لیکن سمندر کی لہروں سے کچھ فاصلے پر نم ریت پر تھری ڈی آرٹ کے ذریعے مختلف اشیاء کے شاہکار بناتے ہیں۔ ان کی ہاتھ کی صفائی ایسی کہ ایسا لگتا ہے یہ کوئی تصویر نہیں بلکہ بنائی گئی چیز اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔ سمندر کنارے تھری ڈی آرٹ بنانا اب ان تینوں نوجوانوں کا مشغلہ بن گیا ہے اور روزانہ دوپہر کے وقت ساحل سمندر جاکر مختلف اشیاء کی تصاویر تھری ڈی طرز پر بناتے ہیں۔ تھری ڈی بیچ سینڈ آرٹ یعنی سمندر کنارے ریت پر تھری ڈی طرز کے فن پارے بنانا، یہ فن پارے تو عارضی ہوتے ہیں، ریت پر جو بنائے جاتے ہیں۔ تھری ڈی بیچ سینڈ آرٹ پر کام کرنے والا نوجوان زبیر مختار کا کہنا ہے کہ وہ خود فن مصوری کے شعبے سے وابستہ ہے اور سرکاری اسکول میں ڈرائنگ ٹیچر ہے۔ سمندر کنارے ریت پر مصوری کرنے کو تھری ڈی بیچ سینڈ آرٹ کہا جاتا ہے، اس سے پہلے یہ آرٹ نیوزی لینڈ اور یورپ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں موجود ہے جہاں مقامی آرٹسٹ اپنے اپنے علاقوں کے ساحلی شہروں میں فن مصوری اور تصویر کشی کرتے رہے ہیں۔

    [​IMG]
    پسنی کے ساحل پہ مقامی نوجوانوں کے تخلیق کردہ آرٹ کے نمونے
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ بہت عمدہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ لڑی پر تشریف آوری کا
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں