1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پری سیزن کیمپ کیلئے کاؤنٹی سیزن قربان:اظہرعلی اور محمد عباس نے مثال قائم کر دی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 اگست 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پری سیزن کیمپ کیلئے کاؤنٹی سیزن قربان:اظہرعلی اور محمد عباس نے مثال قائم کر دی
    [​IMG]

    بلے بازاظہر علی نے کیمپ میں رپورٹ کردی ،محمد عباس جلدی کیمپ جوائن کرلیں گے ،نکاح کیلئے چھٹیاں لینے والے حسن علی کل کیمپ میں پہنچیں گے
    لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹرز اظہر علی اور محمد عباس نے پری سیزن کیمپ کیلئے انگلینڈ میں کاؤنٹی سیزن چھوڑ کر مثال قائم کردی ۔تفصیلات کے مطابق اظہرعلی کاؤنٹی سیزن ادھورا چھوڑکر پری سیزن کیمپ پہنچ گئے ،انہوں نے گزشتہ روز کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق کو رپورٹ کی ۔کاؤنٹی کھیلنے میں مصروف فاسٹ باؤلر محمد عباس بھی جلد پری سیزن کیمپ میں رپورٹ کردیں گے ،انہوں نے کاؤنٹی سیزن چھوڑنے کے حوالے سے اپنی کاؤنٹی انتظامیہ کو آگاہ کردیاہے اوربعض ذرائع کا کہناہے کہ وہ پاکستان آچکے ہیں ،ٹیسٹ فارمیٹ دونوں کرکٹرز نے کاؤنٹی سیزن ادھورا چھوڑ کر پری سیزن کیمپ کو ترجیح دی ہے ۔قومی لیگ سپنر شاداب خان جمعے کے روز کیمپ میں رپورٹ کرچکے ہیں جبکہ نکاح کیلئے چھٹیاں لینے والے آل راؤنڈ کل کیمپ جوائن کرلیں گے ۔کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق کی نگرانی میں پہلے مرحلے میں فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے پول اور جم ورک پر فوکس کیا گیا ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی ،پری سیزن کیمپ سات ستمبر تک جاری رہے گا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں