1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پروین شاکر کا کلام پڑھیے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نور, ‏5 اگست 2009۔

  1. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اس لڑی میں ہم سب پروین شاکر کی شاعری ارسال کریں گے۔


    اپنی رسوائی، تیرے نام کا چرچا دیکھوں
    اک ذرا شعر کہوں اور میں کیا کیا دیکھوں

    نیند آ جائے تو کیا محفلیں برپا دیکھوں
    آنکھ کھل جائے تو تنہائی کا صحرا دیکھوں

    شام بھی ہوگئ،دھندلا گئیں آنکھیں بھی مری
    بھولنے والے، میں ‌کب تک ترا رستہ دیکھوں

    ایک اک کرکے مجھے چھوڑ گئیں سب سکھیاں
    آج میں خود کو تری یاد میں‌ تنہا دیکھوں

    کاش صندل سے مری مانگ اجالے آ کر
    اتنے غیروں میں‌ وہی ہاتھ جو اپنا دیکھوں

    تو مرا کچھ نہیں لگتا ہے مگر جانِ حیات
    جانے کیوں تیرے لیئے دل کو دھڑکتا دیکھوں

    بند کرکے مری آنکھیں وہ شرارت سے ہنسے
    بوجھے جانے کا میں‌ ہر روز تماشا دیکھوں

    سب ضدیں اس کی میں پوری کروں، ہر بات سنوں
    ایک بچے کی طرح سے اسے ہنستا دیکھوں

    مجھ پہ چھا جائے وہ برسات کی خوشبو کی طرح
    انگ انگ اپنا اسی رت میں مہکتا دیکھوں

    پھول کی طرح مرے جسم کا ہر لب کھل جائے
    پنکھڑی پنکھڑی ان ہونٹوں کا سایہ دیکھوں

    میں نے جس لمحے کو پوجا ہے، اسے بس اک بار
    خواب بن کر تری آنکھوں میں اترتا دیکھوں

    تو مری طرح سے یکتا ہے مگر مرے حبیب
    جی میں آتا ہے کوئی اور بھی تجھ سا دیکھوں

    ٹوٹ جائیں کہ پگھل جائیں مرے کچے گھڑے
    تجھ کو میں دیکھوں کہ یہ آگ کا دریا دیکھوں



    (پروین شاکر)
     
    UrduLover نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اپنی تنہائی میرے نام پہ آباد کرے
    کون ہو گا جو مجھے اس طرح یاد کرے

    دل عجب شہرکہ جس پہ بھی کھلا در اس کا
    وہ مسافر ہر سمت سے اسے برباد کرے

    اپنے قاتل کی ذہانت سے پریشان ہوں میں
    روز اک موت نئی طرز کی ایجاد کرے


    پروین شاکر ​
     
    برھان الدین نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب نور جی

    اچھا سلسلہ شروع کیا ھے
     
  4. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی عمدہ نور جی زبردست
     
  5. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    موجۂ گُل کو ہم آواز نہیں کر سکتے
    دِن تیرے نام سے آغاز نہیں کر سکتے

    اس چمن زار میں ہم کو سبزئہ بیگانہ سہی
    آپ کو ہم نظر انداز نہیں کر سکتے

    عشق کرنا ہے تو پھر سارا اثاثہ لائیں
    اس میں تو کچھ بھی پس انداز نہیں کر سکتے

    دُکھ پہنچتا ہے بہت دل کو رویے سے تیرے
    اور مداوا تیرے الفاظ نہیں کر سکتے

    عشق میں یہ بھی کُھلا ہے کہ اُٹھانا غم کا
    کارِ دشوار ہے اور بعض نہیں کر سکتے
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ خوب بوبی جی
     
  7. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    آج ملبوس میں ہے کیسی تھکن کی خوشبو
    رات بھر جاگی ہوئی جیسے دُلہن کی خوشبو

    پیرہن میرا مگر اُس کے بدن کی خوشبو
    اُس کی ترتیب ہے ایک ایک شکن کی خوشبو

    موجہ گُل کو ابھی اِذنِ تکلم نہ ملے
    پاس آتی ہے کسی نرم سخن کی خوشبو

    قامتِ شعر کی زیبائی کا عالم مت پُوچھ
    مہرباں جب سے ہے اُس سرد بدن کی خوشبو

    ذکر شاید کسی خُورشید بدن کا بھی کرے
    کُوبہ کُو پھیلی ہُوئی میرے گہن کی خوشبو

    عارضِ گُل کو چُھوا تھا کہ دھنک سی بکھری
    کِس قدر شوخ ہے ننھی سی کرن کی خوشبو

    کِس نے زنجیر کیا ہے رمِ آہو چشماں
    نکہتِ جاں ہے انھیں دشت ودمن کی خوشبو

    اِس اسیری میں بھی ہر سانس کے ساتھ آتی ہے
    صحنِ زنداں میں اِنھیں دشت وطن کی خوشبو​
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نور العین بہنا ۔ ہماری اردو کے شاعری چوپال میں پروین شاکر کی خوبصورت شاعری کا اضافہ کرنے کے لیے بہت شکریہ ۔

    عدنان بوبی بھائی ۔ آپ نے بھی عمدہ انتخاب ارسال کیا ہے۔ بہت خوب۔
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    میں ہجر کے عذاب سے انجان بھی نہ تھی
    پر کیا ہوا صبح تلک جان بھی نہ تھی

    آنے میں گھر مرے تجھے جتنی جھجک رہی
    اس درجہ تو میں بے سرو سامان بھی نہ تھی

    اتنا سمجھ چکی تھی میں اس کے مزاج کو
    وہ جا رہا تھا اور میں حیران بھی نہ تھی

    آراستہ تو خیر نہ تھی زندگی کبھی
    پر تجھ سے قبل اتنی پریشان بھی نہ تھی

    کس جا مکین بننے کے دیکھے تھے میں نے خواب
    اس گھر میں ایک شام کی مہمان بھی نہ تھی
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ۔ پروین شاکر درد و الم کی ترجماں شاعرہ تھی
     
  11. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت ہی خوب۔۔
     
  12. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جی بہت خوب شاعری ہے
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ حسن اور مبارز جی
     
  14. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی عمدہ خوشی بہن واہ واہ
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ بوبی جی بڑی نوازش
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    قریہء جاں میں کوئی پُھول کِھلانے آئے
    وہ مرے دل پہ نیا زخم لگانے آئے

    میرے ویران دریچوں میں بھی خوشبو جاگے
    وہ مرے گھر کے در و بام سجانے آئے

    اس سے اک بار تو روٹھوں میں اسی کی مانند
    اور وہ مری طرح ، مجھ کو منانے آئے

    اسی کُوچے میں کئی اس کے شناسا بھی تو ہیں
    وہ کسی اور سے ملنے کے بہانے آئے


    اب نہ پوچھوں گی میں کھوئے ہوئے خوابوں کا پتہ
    وہ اگر آئے تو کچھ بھی نہ بتانے آئے

    ضبط کی شہر پناہوں کی، مرے مالک خیر
    غم کا سیلاب اگر مجھ کو بہانے آئے



    پروین شاکر
     
  17. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی عمدہ انتخاب ہے نعیم بھائی
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پیارے عدنان بوبی بھائی ۔
    بہت شکریہ ۔
     
  19. پاکیزہ
    آف لائن

    پاکیزہ ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جولائی 2009
    پیغامات:
    249
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا تیرا خیال بھی
    دل میں‌ خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی

    بات وہ آدھی رات کی رات وہ پورے چاند کی
    چاند بھی عین چیت کا، اس پہ تیرا جمال بھی

    سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتا
    اک دفعہ تو رک ہی گئی گردشِ ماہ و سال بھی

    میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں‌ ملا تو پھر
    ہاتھ دعا سے یوں‌ گرا بھول گیا سوال بھی

     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکیزہ بہن۔ بہت خوبصورت کلام ہے ۔
    اچھا انتخاب ارسال فرمانے کے لیے بہت شکریہ ۔
     
  21. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت خوب نعیم بھائی
     
  22. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اور ہاں میں نے کہنا تھا کہ بہت پیاری تصویر لگائی ہے۔۔۔بچے اور پاپا تینوں اچھے لگ رہے ہیں! ماشاءاللہ
     
  23. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت کلام ہے شکریہ نعیم بھائی
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم بہنا جی ۔
    کلام کی پسندیدگی اور تصویر کی تعریف کا شکریہ ۔
    حیرت ہے کہ آپ "پھُوپھو " کی تعریف کرنا بھول گئیں۔ :bigblink:
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا حسنِ نظر ہے بزم خیال بھائی ۔ شکریہ
     
  26. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    اچھے اشعار ۔ اعلی انتخاب۔ :a180:
     
  27. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    :a180: انتخاب ہے۔
     
  28. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے پروین شاکر کے اس کلام کی تلاش ھے جو ظاھرا یوں ھے

    میں‌ لیٹ ھوئ میں‌لیٹی تھیں‌ اور میرے اوپر کوئ لیٹا تھا
    ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ وہ میرا بیٹا تھا

    کچھ اس طرح کا کسی سے سنا تھا؟؟
    اگر کسی بھن بھائ کو معلوم ھے تو برائے مھربانی یھاں‌ارسال کریں!!!!!!
     
  29. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    میرے خیال میں خوشبو میں ھے یہ نظم
     
  30. شام
    آف لائن

    شام مہمان

    شام بھی ہوگئ،دھندلا گئیں آنکھیں بھی مری
    بھولنے والے، میں ‌کب تک ترا رستہ دیکھوں
    very nice sharing
     

اس صفحے کو مشتہر کریں