1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پرویز خٹک نے صوابدیدی اختیارات ختم کردئیے

Discussion in 'خبریں' started by آصف احمد بھٹی, May 29, 2013.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پشاور+کراچی (نیوز ایجنسیاں)خیبر پی کے کے نامزد وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک نے حکام پر واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں تعلیم، صحت، توانائی اور مالیات کے شعبوں میں واضح تبدیلیاں لانا چاہتی ہے۔ حکومتی وسائل اور خدمات سے استفادے میں غریب اور امیر کا فرق ختم کیا جائےگا۔ نظام تعلیم میں یکسانیت پیداکی جائیگی۔ ہر قسم کی طبی و تعلیمی سہولیات مقامی سطح پر مہیا ہوں گی اور نوجوانوں کو کھیل،اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے مواقع باآسانی دستیاب ہوں گے تاکہ اس کے لئے انہیں دور درازکا سفر اور طویل انتظار نہ کرنا پڑے۔ وہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ ہائے خزانہ،تعلیم،صحت اور توانائی کے اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلی ٰکے تمام صوابدیدی اختیارات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں ان سمیت کابینہ حکومتی زعماءکو مالی،تعلیمی،طبی اور دیگر معاملات میں کوئی رعایت نہیں ہوگی ۔ہر چیزکا آڈٹ اور حساب ہوگا ہم عنقریب اپنی پالیسی اور ایکشن پلان دیں گے۔ادھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ثمر علی خان کو سندھ اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر جبکہ سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا ہے۔ ثمر علی خان کراچی کے حلقے پی ایس 113 سے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں اور وہ معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے شوہر ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے نامزد ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سبطین خان میانوالی کے حلقہ پی پی 46 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کے مطابق عمران خان نے خیبر پی کے ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔​
    بشکریہ - نوائے وقت
     

Share This Page