1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پروردگار بحر و بر۔۔۔

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از مسز مرزا, ‏18 جون 2007۔

  1. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    پروردگار بحر و بر پروردگار بحر و بر
    اے مالک جن و بشر
    تابع تیرے شمس و قمر
    ہر شے ترے زیر اثر
    پروردگار بحر و بر

    معبود تو ہی بالیقیں تیرے سوا کوئی نہیں
    کیا آسماں ‌اور‌ کیا زمیں خم ہے جہاں سب کی جبیں
    بس ایک تیرا آستاں
    بس ایک تیرا سنگ در
    پروردگار بحر و بر

    وہ طائران خوش نوا وہ لہلہاتے سبزہ زار
    وہ ذرہء ناچیز ہو یا کوہساروں کی قطار
    تسبیح کرتے ہیں تیری
    سب بے حساب و بے شمار
    غافل ہیں ہم انساں مگر!!

    پروردگار بحر و بر!

    تو واحد و برحق بھی ہے
    تو قادر مطلق بھی ہے
    یا رب بحق مصطفےٰ
    تو بخش دے اپنی خطا
    اس ملت مظلوم کو اس امت مرحوم کو
    دے زندگی کر زندہ تر

    پروردگار بحر و بر!!!

    دیتے ہیں تجھ کو واسطہ ہم صاحب معراج کا
    سارے زمانے ہیں تیرے سارے خزانے ہیں تیرے
    تو وقت کی رفتار کو اک بار پھر سے موڑ دے
    ہم عاصیوں کے ہاتھ میں غیروں کا جو کشکول ہے
    قدرت سے اپنی توڑ دے!!!
    اے رازق شاہ و گدا
    اے خالق شام و سحر
    پروردگار بحر و بر!

    ہیں وقت کے خاروں میں ہم آفات کے غاروں میں ہم
    لگتی ہیں اپنی بولیاں رسوا ہیں بازاروں میں ہم
    بے شک سر فہرست ہیں تیرے گناہگاروں میں ہم
    پھر بھی ہے یہ قرآن میں یعنی تیرے فرمان میں
    ٌلا تقنطو لا تقنطو!!
    ستار تو غفار تو!!!
    پہچان ہے رحمت تیری ہے شان تیری درگذر
    ہے شان تیری درگذر
    پروردگار بحر و بر

    پھر سامنے فرعون ہے خوں رنگ ہے دریائے نیل
    پھر آتش نمرود کی زد میں ہے اولاد خلیل
    فتنہ گروں کی چال سے واقف ہے تو رب جلیل
    پھر سے ابابیلوں کو بھیج!
    پھر آگ کو گلزار کر !!
    پروردگار بحر و بر!

    اک حشر ہے چاروں طرف دشمن کھڑے ہیں صف بہ صف
    کیا بت پرستوں سے گلہ اپنے بھی ہیں خنجر بکف
    موسیٰ و عیسیٰ کے خدا اسلام ہے سب کا ہدف
    احساس دے توفیق دے پھر جذبہء صدیق دے
    پھر سے کوئی خیبر شکن
    پھر بھیج دے کوئی عمر!!
    پھر بھیج دے کوئی عمر!!!
    پروردگار بحر و بر!​

    آمین ثم آمین!!!​

    ثناء خواں- خورشید احمد​
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آمین بجاہِ سید المرسلین رحمت اللعٰلمین :saw:​
     
  3. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    Re: پروردگار بہر و بر۔۔۔

    مسزمرزا صاحبہ نے کیا گھری بات لکھ دی
    پھر سامنے فرعون ہے خوں رنگ ہے دریائے نیل
    پھر آتش نمرود کی زد میں ہے اولاد خلیل
    فتنہ گروں کی چال سے واقف ہے تو رب جلیل
    پھر سے ابابیلوں کو بھیج!
    پھر آگ کو گلزار کر !!

    واہ کمال کردیا مسز مرزا صاحبہ آپ نے
    باری تعالیٰ آپ پر اپنے خصوصی کرم کی بارش برسادے
    حسنِ انتخاب پر فدوی آپ کومبارک بعد پیش کرتا ہے
    :a180:
     
  4. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    مجیب بھائی اور تمام بھائیوں بہنوں سے التماس ہے کہ مندرجہ ذیل لنک چیک کریں اور یہی حمد خورشید احمد کی پرسوز آواز میں سنکر سب مظلوموں کے لیئے دل سے دعا کریں!

    http://www.islamicacademy.org/html/audio/Hamd.htm
     
  5. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    بہت خوب۔ کاش آج یہ کلمات ہر مسلمان کے دل کی سچی آواز بن جائیں تو ہم بہت جلد اپنی عظمتِ رفتہ حاصل کر سکتے ہیں
     
  6. حسن نظامی
    آف لائن

    حسن نظامی ممبر

    شمولیت:
    ‏16 جون 2007
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت خوب لکھا آپ نے مرزا آپی


    ایک بات کی نشاندہی کرتا چلوں کمپوزنگ کی غلطی ہے عنوان دیتے ہوئے اور پہلے مصرعوں میں آپ نے "بحر" کو "بہر" لکھ دیا ہے اصلاح کر لیجئے گا

    شکریہ
     
  7. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    تصحیح کا شکریہ اچھے چھوٹے بھیا!
     
  8. حسن نظامی
    آف لائن

    حسن نظامی ممبر

    شمولیت:
    ‏16 جون 2007
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہنا اتنا خوبصورت رشتہ عنايت کرنے پر بے حد نوازش


    :D
     
  9. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    اے میرے مالک دونوں جہاں
    تیرے در پر ھم ہیں یہاں
    ھاتھ دست بستہ پھیلائے
    کرتے ھیں فریاد اپنی زباں



    کھول دے اپنی رحمت کا در
    ھم ھیں یہاں سب بے خبر
    گناھوں کے دلدل میں پھنسے
    ھم ھیں بے بس لاچار در بدر


    بھیج تیری قدرت کے کرشمے
    تو ھی ھے سب کا پاسباں

    اے میرے مالک دونوں جہاں
    تیرے در پر ھم ہیں یہاں


    قطرہ کو تو سمندر بنادے
    سمندر کو ھوا میں اُڑادے
    پیاسوں کی پیاس جاگی
    تیرا کرم ھو اسے بجھادے

    برسا دے اپنا ھم پر ابر کرم
    بھیج دے اپنی رحمت باراں

    اے میرے مالک دونوں جہاں
    تیرے در پر ھم ہیں یہاں




    چاھے تو مٹا دے زندگی
    چاھے تو بنا دے زندگی
    ھر چیز پر مطلق قادر ھے
    چاھے تو سجا دے زندگی

    واسطہ تیرے محبوب کا
    دکھ نہ لائے یہ باد و باراں

    اے میرے مالک دونوں جہاں
    تیرے در پر ھم ہیں یہاں


    کس سے کریں فریاد تو ھی بتا
    کوئی نہیں میرا اب تیرے سوا
    تو ھی ساری خلقت کا والی
    کیسے گزرے گی اب تیرے بنا

    ھر سو تیرا اب ذکر خیر ھے
    اور کریں بندگی تیری کہاں

    اے میرے مالک دونوں جہاں
    تیرے در پر ھم ہیں یہاں


    ارمان دل میں دیدار ھو جائے
    دیار مدینہ دل کے پار ھو جائے
    ھوجاؤں انکے غلاموں کا غلام
    مقیم وھیں خاکسار ھوجائے


    ماتھا ٹیکوں حاصل ھوجائے
    اپنے من میں جو ھے پنہاں

    اے میرے مالک دونوں جہاں
    تیرے در پر ھم ہیں یہاں


    آمین ثم آمین!!!​
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین

    ماشاءاللہ سید بھائی ۔ بہت عمدہ دعائیہ کلام ہے

    بہت خوبصورت دعائیہ نظم ہے
     
  11. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    چلیں آئیں دوبارہ سے یہ دعا پڑھتے ہیں!
     
  12. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اب تو صرف مشرف اور اسکے حواریوں کے لیے دعا کرنی چاہیئے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں