1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پرمزاح شاعری

Discussion in 'اردو شاعری' started by ذوالقرنین کاش, May 1, 2008.

  1. ذوالقرنین کاش
    Offline

    ذوالقرنین کاش ممبر

    Joined:
    Apr 25, 2008
    Messages:
    383
    Likes Received:
    3
    کون يہ لے کہ ہاتھ ميں سبز کمان آ گيا
    ابرؤے سبزہ رنگ کا پھر مجھے دھيان آگيا
    سبزہ رنگوں کے فريبوں ميں دل آيا بے طرح
    عشق نے پھر سبز باگ اس کو دکھايا بے طرح

    جبکہ طفلي ميں اماموں کا بنايا تھا فقير
    تھا اسي دن سے دعا گو سبزہ رنگوں کا فقير
    کائي مل دو تم مجھے آگے خدا شافي ہے بس
    دل جلوں کو سبزہ رنگوں کے يہي کافي ہے بس

    تري سبزہ رنگ ايسي سورت ہے صاف
    زمرد کي گويا کہ صورت ہے صاف
    آج يہاں کل وہاں گزرے يوں ہي جگ ہميں
    کہوے ہے سبزہ رنگ اس سے ہري چگ ہميں

    قتل کي کچھ مرے سبزہ رنگ کي تدبير آج
    دل مرا چاہے ہے سير سبزہ شمشير آج
    دلامت دوڑ تو ان سبزہ رنگوں کي صفائي پر
    پھسل جاتا ہے اکثر آدمي کا پاؤں کائي پر

    دھيان ميں يوں ہوں سبزہ رنگوں کي غرق
    جوں نشے ميں ہو کوئي بہنگ کے غرق
    کيوں غش نہ سبزہ رنگ پہ دل سے مدام ہوں
    ميں حضرت امام حسن کا غلام ہوں
     
  2. ذوالقرنین کاش
    Offline

    ذوالقرنین کاش ممبر

    Joined:
    Apr 25, 2008
    Messages:
    383
    Likes Received:
    3
    اکبر الہ آبادي

    ايسا شوق نہ کرانا اکبر
    گورے کو نہ بنانا سال
    ابھيا رنگ يہي ہے اچھا
    ہم بھي کالے يار بھي کالے

    تہمد پہ شبہ و حقارت کي نظر
    پتلون پہ غصہ و شرات کي نظر

    بہتر ہے يہي کہ ننگے پھرئيے
    شايد پڑ جائے ان کي رغبت کي نظر

    اکبر مجھے شک نہيں تيري تيزي ميں
    اور تيرے بيان کي دل آويزي ميں

    شيطان عربي سے ہند ميں ہے بے خوف
    لا حول کا ترجمعہ کر انگريزي ميں

    اضافہ ہوئي مجھ سے گندم پہ مے
    يہ پوتے سے بھي اک خطا ہوگئي

    يہ تھي قيمت رزق ٹوٹے جو دانت
    غرض کو ڑي کوڑي ادا ہوگئي

    ان کو کيا کام ہے مروت سے
    اپنے رخ سے يہ منہ نہ موڑيں گے
    جان شايد فرشتے چھوڑ بھي ديں
    ڈاکٹر فيس کو نہ چھوڑيں گے

    اب نہ جنگي علم نہ جھنڈا ہے
    طرف تعويذ اور گنڈا ہے

    کيا ہے باقي جناب قبلہ ميں
    کچھ حديثيں ہيں ايک ڈنڈا ہے
     
  3. ذوالقرنین کاش
    Offline

    ذوالقرنین کاش ممبر

    Joined:
    Apr 25, 2008
    Messages:
    383
    Likes Received:
    3
    اکبر الہ آبادي1

    خدا حافظ مسلمانوں کا اکبر
    مجھے تو ان کي خوشحالي سے ہے ياس
    يہ عاشق شاہد مقصود کے ہيں
    نہ جائيں گے و ليکن سعي کے پاس

    سناؤ تجھ کو اک فرضي لطيفہ
    کيا ہے جس کو ميں نے زيب قرطاس
    کہا ہے مجنوں سے يہ ليلي کي ماں نے
    کہ بيٹا تو اگر ايم اے کر لئے پاس

    تو فورا بياہ دوں ليلي کو تجھ سے
    بلاوقت ميں بن جاؤں تري ساس
    کہا مجنوں نے يہ اچھي سنائي
    کجا عاشق کجا کالج کي بکواس

    کجا يہ فطرتي جوش طبعيت
    کجا ٹھونسي ہوئي چيزوں کا احساس
    بڑي بي آپ کو کيا ہوگيا ہے
    ہرن پر لادي جاتي ہے کہيں گھاس

    يہ اچھي قدر داني آپ نے کي
    مجھے سمجھا ہے کوئي ہر چن داس
    دل تو اپنا خون کرنے کو ہوں موجود
    نہيں منظور مغز سرکار آماس

    يہي ٹھہري جو شرط وصل ليلي
    تو اسعفا مرابا حسرت و ياس
     
  4. ذوالقرنین کاش
    Offline

    ذوالقرنین کاش ممبر

    Joined:
    Apr 25, 2008
    Messages:
    383
    Likes Received:
    3
    آذر عسکري

    اس سے پہلے کہ گھر کے پردوں سے
    ٹيڈي پتلون کوئي سلوا لوں

    اس سے پہلے کہ تجھ کو دے کر دل
    ترے کوچے ميں خود کو پٹوا لوں

    اس سے پہلے کہ تيري فرقت ميں
    خود کشي کي سکيم اپنا لوں

    اس سے پہلے کہ اک تيري خاطر ميں
    نام غنڈوں ميں اپنا لکھوا لوں

    ميں ترا شہر چھوڑ جائوں گا

    اس سے پہلے کہ کہ وہ عدو کمبخت
    تيرے گھر جا کر چغلياں کھائے

    اس سے پہلے کہ دیں رپٹ جاکر
    تيرے ميرے شريف ہمسائے

    اس سے پہلے کہ تيري فرمائش
    مجھ سے چوري کا جرم کروائے

    اس سے پہلے کہ اپنا تھانيدار
    مرغ تھانے کا مجھ کو بنوائے

    ميں تيرا شہر چھوڑ جائوں گا

    تجھ کو آگاہ کيون نہ کر دوں ميں
    اپنے اس انتطام سے پہلے

    مشورہ بھي تجھي سے کرنا ہے
    اپني مرگ حرام سے پہلے

    کوئي ايسي ٹرين بتلا دے
    جائے جو تيز گام سے پہلے

    آج کے اس ڈنر کو بھگتا کر
    کل کسي وقت شام سے پہلے

    ميں ترا شہر چھوڑ جائوں گا
    دل کي گردن مروڑ جائوں گا
     
  5. ذوالقرنین کاش
    Offline

    ذوالقرنین کاش ممبر

    Joined:
    Apr 25, 2008
    Messages:
    383
    Likes Received:
    3
    آذر عسکري

    کڑکتي دھوپ ميں کجلا گئے کيا تم نہ آئو گے
    جہاں تم نے کہا ہم آگئے کاي تم نا آئو گے

    سحر سے دوپہر تک پان والے کي دکاں سے ہم
    کوئي پچاس پتے کھاگئے کيا تم نہ آئو گے

    شب وعدہ قيامت سي قيامت ہے کہ رہ رہ کر
    تمہارے چونچلے تڑپا گئے کيا تم نہ آئو گے

    بخار و درد سر اسہال نزلہ کھانسي و پيچش
    مرض تو موسمي سب آگئے کيا تم نہ آئو گے

    فراق و درد کے بل ڈوزروں نے کرديا پٹٹرا
    اميدوں کي عمارت ڈھاگئے کاي تم نہ آئو گے

    وہ کچھ ٹيڈي حسيں گزرے ہيں ،مجھ کو گھورتے آزر
    جگر ميں آگ سي بھڑکا گئے کيا تم نہ آئو گے
     
  6. ذوالقرنین کاش
    Offline

    ذوالقرنین کاش ممبر

    Joined:
    Apr 25, 2008
    Messages:
    383
    Likes Received:
    3
    آذر عسکري

    کسي نے غصے ميں آکے چاقو کيس کو مارا خدا کي مرضي

    کسي نے چلتے ميں ميں جيب کاٹي تو دل پکارا خدا کي مرضي
    بجائے پنڈي کے گولڑے بس نے جا اتارا خدا کي مرضي

    کسي کے تلوئوں ميں چبھ رہے ہيں نکيلئے پتھر تو کيا کريں ہم
    کسي کو بخشي گئي دس ہاتھ لمبي موٹر تو کيا کريں ہم

    کسي کي قسمت ميں ٹھو کريں ہيں کوئي منسٹر تو کيا کريں ہم
    اجارہ داري کسي کو حاصل کوئي بچارہ خدا کي مرضي

    بڑي ہي مشکل سے بگڑے حالات کو ذرا ڈھب پہ لائے تھے ہم
    ملا تھا اک چيک کہيں سے ہم کو مشاعرہ پڑھ کے آئے تھے ہم

    مگر يہ قسمت کہ گردش دہر کو کچھ اس طرح بھائے تھے ہم
    قمارخانے ميں جاکے اس چيک کو ہم نے ہارا خدا کي مرضي
     
  7. ذوالقرنین کاش
    Offline

    ذوالقرنین کاش ممبر

    Joined:
    Apr 25, 2008
    Messages:
    383
    Likes Received:
    3
    الطاف حسين حالي

    برا شعر کہنے کي گر کچھ سزا ہے
    عبث جھوٹ بکنا اگر ناروا ہے
    تو وہ محکمہ جس کا قاضي خدا ہے
    مقرر جہاں نيک و بد کي سزا ہے

    گنہگارواں چھوٹ جائيں گے سارے
    جہنم کو بھر ديں گے شاعر ہمارے
    زمانے ميں جتنے قلي اور نفر ہيں
    کمائي سے اپني وہ سب بہرور ہيں

    گويے اميروں کي نور نظر ہيں
    ڈفالي بھي لے آتے کچک مانگ کر ہيں
    مگر اس تپ دق ميں جو مبتلا ہيں
    خدا جانے وہ کس مرض کي دوا ہيں

    وہ شعر اور قصائد کا ناپاک دفتر
    عفونت ميں سنڈا اس سے موجود جو ہے بد تر
    زمين جس سے ہے زلزے ميں برابر
    ملک جس سے شرماتے ہيں آسماں پر

    ہوا علم و ديں جس سے تاراج سارا
    وہ سب ہف نظر علم انشا ہمارا
     
  8. ذوالقرنین کاش
    Offline

    ذوالقرنین کاش ممبر

    Joined:
    Apr 25, 2008
    Messages:
    383
    Likes Received:
    3
    انشاء اللہ

    کيا ہنسي آتي ہے مجھ کو حضرات انسان پر
    فعل بد تو خود کرے لعنت کرے شيطان پر

    گھر سے باہر تمہيں آنا ہے اگر منع تو آپ
    اپنے کوٹھے پہ کبوتر تو اڑا سکتے ہيں

    کالي بلا کي شکل بنا کر چمٹ نہ جا
    ميں نے کہا کہ دور ہو مجھ کو نہ تھام چھوڑ

    انشا تو اينڈتے ہيں پڑے ميکدے کے بيچ
    کہو سلام زاہد شب زندہ دار کو

    اللہ کرے سلامت جم جم رہے يہ بيڑا
    ہے جس کے دم قدم سے دنيا اک سب بکھيڑا

    تو قيامت بے سري ہے حد برا تيرا اگلا
    خوش نہیں آتا ہميں بي فاتحہ تيرا گلا

    رات بھر اپنا تر ستا ہي رہا جي باجي
    اب تو نو بت بجي اٹھوا جي باجي باجي
     
  9. ذوالقرنین کاش
    Offline

    ذوالقرنین کاش ممبر

    Joined:
    Apr 25, 2008
    Messages:
    383
    Likes Received:
    3
    انشاء اللہ

    تھام تھام اپنے کو رکھتي ہوں بہت سا ليکن
    کيا کہوں تھم نہيں سکتا مرا اندر والا

    اپنے کوٹھے پر کچھ اس ڈھب سے زقيلا کہ مري
    لے گيا جان اڑا ايک قبوتر والا

    آگ لينے کو جو آئيں لو کہيں لاگ لگا
    بي بي ہمسائي نے دي جس ميں مرے آگ لگا

    نہ برا مانے تو لوں نوچ کوئي مٹھي بھر
    بيگما تيري کياري ميں نيا ساگ لگا

    شوق سے سونگھ لے انشاء مرے بوبالوں کي
    دے چغل خور کے ہونٹوں ميں تو اک ناگ لگا

    ناحق ناحق مجھے جلاتي کيوں ہے
    گھر ميں مرے آگ لينے آتي کيوں ہے

    آئي تو نہیں ٹھرتي يہ رنجش ہے
    بے فائدہ ياں تو آتي جاتي کيوں ہے
     
  10. ذوالقرنین کاش
    Offline

    ذوالقرنین کاش ممبر

    Joined:
    Apr 25, 2008
    Messages:
    383
    Likes Received:
    3
    جوش مليح آبادي

    چھين لي تم نے نسائيت سے ہر شيريں ادا
    مرحبا اے نازک اندامان کالج مرحبا

    ابکھڑيوں ميں عشوہ ترکانہ در کھولے ہوئے
    سينٹ کي خوشبو ميں روح نز پر تولے ہوئے

    خال و خد سے جذبہائے صنف نازک آشکار
    کرزني چہروں ميں زن بننے کے ارماں بے قرار

    الاماں يہ زينتيں موزے ہيں گو اترے ہوئے
    ذوق ہےگھنگرو کاگيٹس پائوں ميں پہنے ہوئے

    ريشمي رومال سے ہے فرق نازک پہ بہار
    اوڑھني پر ديدني ہے راہ کا گردغبار

    پائوں رکھتے ہو دم گلگشت کس کس ناز سے
    اے ميں قربان رن ميں نکلو گے اسي انداز سے

    شغل زينت سے تمہیں فرصت مگر ملتي نہيں
    کيا تمہارے پائوں کے نيچے زميں ہلتي نہيں
     
  11. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    بہت خوب ذوالقرنین صاحب۔
    کافی مزیدار شاعری ارسال کی ہے :a180:
     
  12. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ ۔ ذوالقرنین بھائی ۔ آپ کا ذوقِ مزاح دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
    لیکن کیا بہتر نہ ہوتا کہ آپ ایک ہی دفعہ ارسال کرنے کی بجائے یہ کلام باری باری ارسال کرتے ۔ اس سے پڑھنے کا لطف دوبالا ہوجاتا۔
    ویسے اتنی اچھی اور مزاحیہ شاعری ارسال کرنے کے لیے بہت بہت شکریہ ۔
     
  13. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    Re: اکبر الہ آبادي1

    بہت خوب :201:

    یوں قتل سے بچوں کے وہ بدنام نہ ہوتا
    افسوس کہ فرعون کو کالج کی نہ سوجھی

    (اکبر الہ آبادی)​
     
  14. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Jan 15, 2008
    Messages:
    5,303
    Likes Received:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    ذوالقرنین جی۔۔ نعیم ٹھیک کہہ رہے ہیں۔۔ ایسے ایک دم سے اتنی ساری پوسٹز۔۔ پڑھنے کے لئے ٹائم بھی تو چاہیے۔۔ اس لئے بہتر ہے آپ باری باری پوسٹ کیا کریں۔۔ ایک اور جگہ بھی میں نے آپ کی کافی غزلیں ایک ساتھ دیکھیں۔۔ پڑھنے پر کافی ٹائم لگا لیکن اچھی بھی بہت تھیں۔۔ یہ بھی بہت اچھی ہیں۔۔ :101: ۔۔ مزہ آیا۔۔ :a165:
     
  15. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    ذوالقرنین کاش صاحب آپ کی ارسال کردہ پرمزاح شاعری پڑھ کر مزا آگیا۔۔۔بہت خوب۔۔۔۔یہ سلسلہ جاری رکھیں۔۔ :87:
     
  16. ذوالقرنین کاش
    Offline

    ذوالقرنین کاش ممبر

    Joined:
    Apr 25, 2008
    Messages:
    383
    Likes Received:
    3
    کاشفی جی یہ تصویر کس کی ہے
     
  17. ذوالقرنین کاش
    Offline

    ذوالقرنین کاش ممبر

    Joined:
    Apr 25, 2008
    Messages:
    383
    Likes Received:
    3
    کاشفی جی یہ تصویر کس کی ہے
     
  18. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    ذوالقرنین بھائی جناب کی ہے۔۔۔۔۔
     
  19. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    جنگ اپنی جگہ وار اپنی جگہ
    میان میں اپنی تلوار اپنی جگہ

    ان کے ڈیڈی کی مار اپنی جگہ
    ہے محبت کا اظہار اپنی جگہ

    تیرے چانٹے کی خاطر بڑی دیر سے
    منتظر میرے رخسار اپنی جگہ

    نوکری، شاعری، زندگی، بے بسی
    اور بیگم کی تکرار اپنی جگہ

    میری انکم میری جان معقول ہے
    موتیوں کا مگر ہار اپنی جگہ

    "جمپ" شانہ تیری لاکھ بہتر سہی
    یار کے گھر کی دیوار اپنی جگہ


    (اقبال شانہ)
     
  20. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہاہا۔۔۔ واہ جی واہ
     
  21. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Jan 15, 2008
    Messages:
    5,303
    Likes Received:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    ہا ہا ہا ہا :201: بہت خوب۔۔ :a165:
     
  22. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    :201: :201:
     
  23. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    شکریہ بہت بہت۔۔ نعیم صاحب، مریم سیف صاحبہ اور این آر بی صاحب۔۔
     
  24. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    [center:224woogu]سائبر فرینڈشیپ - Cyber Friendship[/center:224woogu][center:224woogu](جاوید بدایونی)[/center:224woogu]

    [center:224woogu]ہلنے لگتا ہوں "Hello" کہہ کر کرے جب کوئی بات
    "Hi" جب کوئی کہے سینے پہ رکھ لیتا ہوں ہاتھ
    ہے عجب رشتہ عزیزوں "Cyber" کی دوستی
    آج تک جس کو نہ دیکھا روز ملتا ہے وہی
    "Chat" سے قائم ہوا رشتہ بھی کتنا عجیب ہے
    جس کی صورت تک نہ دیکھی دل کے وہ اتنا قریب ہے
    بارہا یوں بھی ہوا تفصیل جب معلوم کی
    جسکو ہم سمجھتے تھے "She" وہ تو حقیقت میں‌تھا "He"
    ایک محترمہ سے ہم نے بھی بڑھائی دوستی
    ہم یہی سمجھتے تھے "Teen-ager" وہ بندی ہے ابھی
    عمر کی تفصیل اس "Chatter" نے جب ارسال کی
    سچ بتاتا ہوں وہ نکلی پورے پچپن سال کی
    پیش آیا ایک صاحب کو عجب یہ حادثہ
    حادثہ ایسا تھا جس سے دل ہی ان کا ہل گیا
    "Chat" مدت تک وہ اک خاتون سے کرتے رہے
    ناز بھی اس کے اٹھائے اس کے نخرے بھی سہے
    کھل گیا یہ راز اک دن "Chat" جو کرتی رہیں
    غیر سمجھے جنہیں خود ان کی والی ہی تھیں
    ہے بہت نازک سا رشتہ "Cyber" کی دوستی
    عمر اس کی مختصر ہے دور اس کا عارضی
    جب کوئی "Ignore" کر دے خود بکھر جاتا ہے وہ
    یوں سمجھیئے وقت سے پہلے ہی مر جاتا ہے وہ
    عارضی رشتہ ہے پھر بھی تو غنیمت ہے میاں
    نفرتوں کے دور میں یہ ایک نعمت ہے میاں[/center:224woogu]
     
  25. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کھٹے میٹھے ۔۔ دلچسپ انداز میں بہت پیاری نظم ہے۔
    زبردست ۔۔۔ کاشفی بھائی ۔۔ ایک دم زبردست۔۔ :a180:
     
  26. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    شکریہ نعیم بھائی۔۔ :dilphool:
     
  27. نور
    Offline

    نور ممبر

    Joined:
    Jun 21, 2007
    Messages:
    4,021
    Likes Received:
    22
    :hasna: :hasna: :hasna:
    بہت عمدہ کاشفی جی بہت عمدہ
    مزہ آگیا :a165:
     
  28. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    مرغا بن جاؤں مجھے یہ امر بھی منظور ہے
    کام مرغی کا مگر ہرگز نہ مجھ سے لیجئے
    در پہ آکر مجھ سے کل میری پڑوسن نے کہا
    بھائی صاحب ہو سکے تو ایک انڈا دیجئے

    (جاوید بدایونی)
     
  29. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201: :201:
    افریقہ والوں کو بھی پتہ چل گیا مبارز جی نادر جی کے بزنس کا :soch:
     
  30. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    آپ نادر بھائی سے ہر وقت لڑتی کیوں رہتی ہیں۔۔۔ :neu:
     

Share This Page