1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پردہ داری

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏10 اپریل 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    تم جو روزِ محشر اپنے گناہوں کی پردہ داری چاہتے ہو.

    تم جو قیامت کی گھڑی میں آسودہ رہنا چاہتے ہو.

    تم جو سب کے سامنے اپنی سبکی سے بچنا چاہتے ہو.

    تم جو اپنے کرموں کا صِلہ چاہتے ہو.

    تو تم اس دنیا میں صبر کا دامن تھام کے رکھنا. خوشحال لوگوں سے صرفِ نظر برتنا. عاجزی اور انکساری کی چادر اوڑھ کے رکھنا. رب کے حضور جھک کے رہنا. رب کی مخلوق پہ رب کیلئے لطف و کرم کرنا. اپنے مال کو رب کی مخلوق کیلئے رحمت بنائے رکھنا. لوگوں کی تند گفتگو کو خندہ پیشانی سے سننا. اپنے غصہ اور انا کو اعتدال میں رکھنا. اور یہ یاد رکھنا کہ برداشت کی صفت پستی سے بچا کر ہمیں بلندی کی طرف لے جاتی ہے.

    غوری 9 اپریل 21
     

اس صفحے کو مشتہر کریں