1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پرتوِ خیر البشر ﷺ حضرت عمر ۔۔حسنین رضا قادری بلرام پوری

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    پرتوِ خیر البشر ﷺ حضرت عمر
    اہلِ حق کے راہبر حضرت عمر

    حکم پا کر ہوگیا دریا رواں
    کس قدر ہیں با اثر حضرت عمر

    کفر والوں کے دلوں میں آپ کا
    آج بھی بیٹھا ہے ڈر حضرت عمر

    چیر کر باطل کا سينہ رکھ دیا
    کہہ اٹھا حق شیر نر حضرت عمر

    رعب تھا یوں آپ کا، شیطان بھی
    بھاگتا تھا دیکھ کر، حضرت عمر

    تیرے عاشق پر فدا باغ جناں
    اور اعدا پر سقر حضرت عمر

    آپ کا رتبہ ہو مجھ سے کیا بیاں
    میں اندھیرا تم سحر حضرت عمر

    کوئی بھوکا رہ نہ جائے شہر میں
    دیکھتے تھے رات بھر حضرت عمر

    پہلوئے محبوبﷺ میں پائی جگہ
    عشق تھا کیا معتبر حضرت عمر

    کیجیۓ حسنین کو صدقہ عطا
    یہ فدا ہے آپ پر حضرت عمر
    ----
    حسنین رضا قادری بلرام پوری
     

اس صفحے کو مشتہر کریں