1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاک فوج کیخلاف بات کی توٹانگیں چیردونگا،مشرف کے وکیل کی دھمکی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏24 جنوری 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    اسلام آباد…غداری کیس میں آج فریقین کے وکلا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، مشرف کے ایک وکیل میجر ریٹائرڈ اختر شاہ نے پراسیکیوٹر اکرم شیخ کو دھمکی دی کہ فوج کے خلاف کچھ کہا تو ٹانگیں چیردیں گے۔مشرف کے وکلا اور پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے درمیان آج جھڑپ کا سلسلہ عدالتی وقفے کے دوران شروع ہوا،اکرم شیخ نے مشرف کے وکلا کی ٹیم کے سربراہ شریف الدین پیرزادہ سے کہا کہ رانا اعجاز انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں ، وہ رانا اعجاز کو اپنے پاس بلائیں، ورنہ سیکیورٹی بلائیں گے۔شریف الدین پیرزادہ نے کہا کہ جو کرنا ہے کریں، پھر انہوں نے رانا اعجاز کو اکرم شیخ سے دور ہٹا دیا۔مشرف کے وکیل میجررٹائرڈ اختر شاہ نے کہا کہ یہ ہمارا ملک ہے ، پاکستان ، عدلیہ یا فوج کو کچھ کہا تو چھر پھاڑ کر رکھ دوں گا۔اکرم شیخ نے کہا کہ مشرف کی طرح آپ بھی ملک کو ٹیک اوور کرلیں۔وقفہ کے بعد دوبارہ عدالت لگی تو اکرم شیخ نے شکایت کی ،وقفے کے دوران مجھ پر پرویز مشرف کے وکلاء رانا اعجاز اور اختر شاہ نے حملہ کرنے کی کوشش کی۔میجر ریٹائرڈ اختر شاہ نے پھر دھمکی دی پراسیکیوشن نے پاک فوج کے خلاف بات کی تو ٹانگیں چیر دوں گا۔اکرم شیخ بولے ،عدالت نوٹ کرے، کوئی باہر کا آدمی وکیل کے لباس میں بیٹھا مجھے دھمکیاں دے رہا ہے ۔احمد رضا قصوری بھی بیچ میں کود گئے ، فوج کے خلاف کوئی بات نہیں سنیں گے۔بنچ کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے وکلا کو تنبیہ کی کہ وکلا کیوں خود عدالتی نظام کا مذاق بنارہے ہیں ،یہ وکلا کا ذاتی معاملہ نہیں، صرف ان کا کیس ہے
    http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=135320
     
  2. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ خیر کرے۔۔ آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے۔کسی کو مجرم نہیں کہا جا سکتا ۔۔اور پاک فوج سب پاکستانیوں کے لئے قابل احترام ہے ۔۔ملک کی حفاظت کے لئے اپنا خون پاک فوج ہی بہاتی ہے ۔سیاست دان یا کوئی اور نہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں