1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد!

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏6 جولائی 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    میں نے فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں کی دست درازی کو 1983 سے 2015 تک بغور دیکھا.

    2003 میں امریکی اور ناٹو کی افواج کے ہاتھوں معصوم عراقیوں پہ ظلم و ستم برپا ہوتے دیکھا.

    لیبیا میں ایک طویل عرصہ حکمران کو سڑکوں پہ رسوا ہوتے دیکھا اور پھر اس ملک کے اثاثوں کو چوری ہوتے دیکھا.

    شام میں 2011 سے اب تک ایک ہر دلعزیز حکمران کو ناکام اور تباہ و برباد کرنے کی سازش کو دیکھا.
    افغانستان میں خون کے کھیل کو دیکھا.

    کشمیر میں طویل ترین جبر و استبداد دیکھا.

    ان مظالم اور بربریت کا شکار ہونے والے عسکری طور پر نہ تو بہادر تھے اور نہ ہی ملک و قوم پہ اپنی جانیں بچھاور کرنے والے تھے. اور نہ ہی انہوں نے خود کو مقابلہ کیلئے تیار کیا تھا.

    انسان کی اپنی تیاری ہو تو پھر اللہ تعالی دیگر اسباب آپ کی فیور میں بنا دیتا ہے.

    سلام ہے ہمارے بہادر جوانوں پہ جنہوں نے 1965 میں ہمیں سرفرازی اور کامیابی پہ پہنچایا.

    سلام ہے ہمارے شجاع اور غیور جوانوں پہ جنہوں نے 1971 میں عالمی سازشوں سے تیار کردہ جال سے آزاد رکھا.

    سلام ہے ناقابلِ شکست جوانوں پہ جنہوں نے پہلے روس کے دانت کھٹے کرکے اسے شکست دی اور بعد میں بھی بڑے بڑے کارنامے سر انجام دیئے.

    سلام ہے ہمارے بے خوف جوانوں پہ جنہوں نے کارگل میں دشمن کو ورطۂ حیرت میں ڈالا اور حب الوطنی کے کئی ابواب رقم کئے.

    سلام ہے ہمارے گمنام ہیرے سے قیمتی ہیروز پہ جنہوں نے انڈین دشمنوں اسرائیلی دشمنوں امریکی دشمنوں برطانوی دشمنوں افغانی دشمنوں اور نجانے کن کن ممالک کے دشمنوں کا پیہم مردانہ وار مقابلہ کیا اور ہمارے وطن عزیز کی آبرو پہ آنچ نہ آنے دی.

    سلام ہے ہمارے نڈر قوی حوصلہ مند اور ذہین جوانوں پہ جنہوں نے اک عالم کی خفیہ ایجنسیوں کو پسپا کیا اور بلیک واٹر و داعش پہ ایسا کاری وار کیا کہ دشمنوں کو سمجھ آگئی کہ انہوں نے غلطی کی جو پاکستانی قوم سے مقابلہ کا سوچا.

    ہم اپنے گمنام ہیروؤں کا قرض نہیں اتار سکتے. کیونکہ انہوں نے پاکستان کی حفاظت اور ہماری جانوں کی امان کیلئے بہت بھاری قیمت چکائی.

    ہمارے پیارے ہمیں بتائے بغیر خود لہو میں نہا لیتے ہیں. اور ہمیں زرا بھی فکر نہیں ہوتی.
    کاش اس ملک میں کوئی ایسا بنک اکاؤنٹ ہوتا جہاں ہم اپنی خوشی سے پیسے جمع کروا سکتے جو ہمارے جوانوں اور شہیدوں کے وارثوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختص ہوتا.

    غوری
    22 مئی 21
    189507639_2453697478107445_4659712181543948129_n.jpg
     

اس صفحے کو مشتہر کریں