1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان میں کاروائی ہوگی .امریکہ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏9 ستمبر 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    امریکی شہریوں پر حملے کرنیوالے پاکستان میں ہوئے تو کارروائی ہوگی ۔ امریکی وزیر دفاع


    واشنگٹن ... امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ امریکہ کو درپیش چیلنجز میں پاکستان سرفہرست ہے جبکہ ایڈمرل مائیک مولن کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں پر حملہ کرنے والے پاکستان میں ہوئے تو جوابی کارروائی کریں گے۔ایک غیر ملکی ٹی وی شو میں گفتگوکرتے ہوئے امریکہ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کواپنے وجود کے لیے سب سے بڑا دشمن سمجھتا رہا ہے لیکن میرے خیال میں اب انہیں احساس ہورہا ہے کہ القاعدہ اور طالبان پاکستان کی بقا کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہیں ۔انہوں نے کہ پاکستان نے شمال مغربی علاقوں سے افواج کو واپس بلایا تو وہاں خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی لیکن اب پاکستان ان علاقوں میں دوبارہ فوجی کارروائی کر رہا ہے۔ جس سے امریکہ کو افغانستان میں بڑی مدد مل رہی ہے اورنیٹو افواج کے لیے 80فیصد غذائی رسد پاکستان کے راستے افغانستان جارہی ہے۔ رابرٹ گیٹس نے مزید کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی کامیابی یا ناکامی میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم نوعیت کا ہے۔اس موقع پر امریکی افواج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ کوئی امریکی صدر یہ برداشت نہیں کرے گا کہ امریکیوں پر حملہ ہو۔ہم پاکستان کی فوجی اور سول قیادت کوبار بارآگاہ کرچکے ہیں کہ امریکی شہریوں پر حملہ کرنے والے پاکستان میں ہوئے تو امریکہ جوابی کارروائی کرے گا جبکہ پاکستانی قیادت کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔مائیک مولن نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقے القاعدہ اور طالبان کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔امریکہ اور مغربی ممالک کوپاکستان کے قبائلی علاقوں سے خطرہ ہے جسے ختم کرنے کے لیے پاکستان کو آگے لایا جا رہا ہے۔


    جنگ نیوز ۔
     
  2. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جس قوم کی عزت نفس نہ ہو وہ اس طرح کی دھمکیاں سنتی رہتی ہے اور ڈرتی رہتی ہے
     
  3. محمداسد
    آف لائن

    محمداسد ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    امریکی حکومت و افواج کی جانب سے نا صرف اس طرح کی دھمکی آمیرز رویہ پہلے بھی اپنایا جاچکا ہے بلکہ اس کا عملی نمونہ بھی گذشتہ سال پیش کیا جاچکا کہ جب امریکی افواج نے تمام تر معلومات ہونے کے باوجود ایک چوکی کو نشانہ بنایا جس میں پاک فون کے کئی جوانوں سمیت افسر بھی شہید ہوئے۔ اس وقت امریکی حکومت نے جس تحقیقات کا ڈرامہ رچا کر پاکستانیوں نے ٹالنے کی کوشش کی اس کا ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نا آسکا اور نا ہی آئندہ آنے کی کوئی امید ہے۔

    یہ بات تو کسی دلیل کی متقاضی نہیں کے امریکیوں کی نظر میں صرف اور صرف امریکی شہری ہی انسانیت کے درجہ پر فائز ہیں۔ افغانستان، عراق، اور پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے حصوں میں امریکی فوجی نا صرف انسانی حقوق کی پامالی کرتے نظر آئے، بلکہ تحقیقات نے بھی یہ واضح کردیا کہ انہیں اس طرح کے کام کرنے کی غیر ممالک میں کھلم کھلا اجازت ہے۔

    پاکستان پر کیے جانے والے بچاس سے زائد ڈرون حملوں میں ہلاک ہوجانے والے ساتھ سو سے زائد عام شہریوں کے قاتل امریکا کو اپنے شہری اتنے عزیز ہیں کہ وہ ان کی خاطر کسی بھی ملک اور عالمی قوانین کو بالائے طاق رکھ کر کاروائی کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان ایک آزاد ملک ہے جس کا احترام امریکیوں سمیت پوری دنیا کے شہریوں پر لازم ہے، مگر امریکی بار بار پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ حتک آمیز رویہ اختیار کیے ہوٕئے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ ہمارے سربراہان کی خاموش ہے۔

    یہ بات تو طے شدہ ہے موجودہ حکمران ہر امریکی اقدام کو بلا چوں چرا مان رہے ہیں چاہے وہ بڑھتے ہوئے ڈرون حملہ ہوں یا پھر بلیک واٹر کے بدنام زمانہ اہلکاروں کی پاکستان میں موجودگی۔ سوال یہ ہے کہ آیا یہ سب امریکی خوف سے کیا جارہا ہے یا پھر امریکی ڈالروں کو حلال کیا جارہا ہے؟
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    چاہے امریکی خوف ہے یا امریکی ڈالروں کا خیرات کا کرشمہ ۔

    لیکن اتنا طے ہے کہ بےغیرت حکمران 16 کروڑ عوام کی عزت و غیرت کا سودا کرتے رہے ہیں ، کررہے ہیں اور آئندہ کرتے رہیں گے۔ جب تک ہم عوام خود ایسے بدقماشوں سے چھٹکارا پانے کا فیصلہ نہٰیں کر لیتے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں