1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان میں انسانی حقوق کیخلاف ورزی پر اقوام متحدہ کے نوٹس کا خدشہ

Discussion in 'خبریں' started by پاکستانی55, Aug 10, 2014.

  1. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    لاہور(شہباز اکمل جندران،انویسٹی گیشن سیل) جلسے ،جلوس ، احتجا ج اور مارچوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ نوٹس لے سکتی ہے کیونکہ یو این او کے کمیشن برائے انسانی حقوق کا رکن ہونے کی حیثیت سے پاکستان بنیادی انسانی کی معطلی یا خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔ معلوم ہوا ہے کہ ان دنوں پاکستان اور خصوصاً لاہور و دیگر شہروں میں انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور شہر میں نقل و حرکت کو محدود کیا جارہا ہے، داخلی اور خارجی راستوں کو زبردستی بند کیا جارہا ہے۔ لوگوں کو ان کے گھرو ں اور ہسپتالوں میں جانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، پرامن طورپر اکٹھے ہونے کے خواہشمندوں کو اجازت نہیں دی جارہی، زبردستی پٹرول پمپ اور ٹرانسپورٹ بند کی جارہی ہے،لوگوں سے ان کی آزادی سلب کی جارہی ہے۔ یہ تمام بنیادی حقوق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کا رکن اور اس کے گروپ2008-2011-2015کا ممبر رہ چکا ہے۔یواین او کے مذکورہ کمیشن کے رکن ممالک اس امر کے پابند ہیں کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو ہرصورت روکیں گے۔ لیکن ذرائع سے معلوم ہواہے کہ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ان دنوں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ایسے میں اقوام متحدہ اپنے ذیلی ادارے کی سفارش پر ان خلاف ورزیوں کو نوٹس لے سکتی ہے جس پر اقوام عالم میں پاکستان کی کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
    http://dailypakistan.com.pk/national/10-Aug-2014/131168
     
  2. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    کیا اب حالات سازگار ہوگئے ہیں یو این او کے لئے؟
     
  3. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    انسانی حقوق کمیشن کی بات ضرورت پڑنے پر اقوام متحدہ سنتی ہے نہ ضرورت ہو تو نہیں سنتی ۔دیکھتے ہیں کہ خلاف ورزی کون کر رہا ہے ،بھارت اور اسرائیل کی خلاف ورزی پر کوئی پروا نہیں کرتا
     
    محبوب خان likes this.
  4. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا مطلب اپنابچہ کوئی غلط کام کرے تو آنکھیں بند ہوجاتی ہیں اور مسلمان کا بچہ کرے تو کھلی رہتی ہیں۔
     
  5. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جی بالکل صحیح فرمایا ہے آپ نے ۔ڈبل سٹینڈرڈ ہے ۔ غزا پر یو این او اور باقی دنیا کا ڈبل سٹینڈرڈ سب کے سامنے آ چکا ہے
     
    نعیم and محبوب خان like this.
  6. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    اقوام متحدہ پہلے ۔۔۔۔فلسطین۔۔۔۔عراق۔۔۔شام۔۔۔۔۔۔لیبیا سے تو نمٹے۔۔۔جہاں۔۔۔۔۔۔۔۔گود اور لے پالکوں کے ذریعے فساد برپا کروا کر۔۔۔۔خون بہایا گیا۔۔۔۔اور ابھی جاری ہے۔۔۔
    چلے ہیں۔۔۔پا کستان کے متعلق نوٹس لینے۔۔۔۔۔۔۔چلو دیکھتے ہیں۔۔۔۔کہ غیرملکی کب تک ہمارے قسمتوں سے کھیلتے رہیں گے۔۔۔اور اپنے جو غیروں سے مل جاتے ہیں۔۔۔کب تک ملتے رہیں گے۔۔۔۔آخر خدا کی لاٹھی بھی تو بے آواز ہے۔۔۔۔
    اندھیرے زیادہ ہوتے ہیں۔مگر سویر کا انتظار سب کو ہوتا ہے۔
     
    نعیم and غوری like this.
  7. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان لے پالکوں پر ان لوگوں نے بہت محنت کی ہے اور بہت سرمایہ خرچ کیا ہے ۔اور دیکھ لیں وہ لے پالک کس طرح ملکوں پر قبضے کر رہے ہیں
     
  8. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    مگر یہ موقع بھی ہم خود ہی دے دیتے ہیں۔۔۔۔اور ابھی تک بضد ہیں۔۔۔۔کہ آؤ۔۔۔۔ہم اس لائق ہیں۔۔۔کہ جو کچھ کرو۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  9. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان لوگوں نے دنیا کو لوٹ کر اپنی طاقت بڑھائی ہے اور ان کا مقصد ہی دوسروں کے وسائل سے فاہدہ اٹھانا ہے ۔اور ان کی پالیسی ڈاکؤں جیسی ہے ۔دیکھ لیں جن ملکوں میں ان کے لے پالک بدامنی پھیلائے ہوئے ہیں ۔وہاں سے
    تیل ان کو مفت تیل مل رہا ہے اور یہ اس کے بدلے اسلحہ دے رہے ہیں
     
  10. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہم مسلمان اپنے تمامتر اسلامی جزبوں کے باوجود سیاسی طور پر اس قدر بےشعور ہیں کہ ہم الا ماشاءاللہ اقتدار ہمیشہ منافقوں اور ملک دشمنوں کے ایجنٹوں کے ہاتھ میں دیتے ہیں۔ اور پھر امت مسلمہ پر روا اسلام دشمنوں کے ظلم و ستم پر اپنے بےحمیت حکمران کی خاموشی اور بےحسی کے گلےشکوے کرتے ہیں۔
    دور کیوں جائیں۔ موجودہ دور میں ہی پی پی سندھ کی شہلا رضا نے خود ہی بھانڈا پھوڑتے ہوئے بتا دیا کہ این آر اومیں پی پی پی اور ن لیگ کی باریوں کا فیصلہ امریکہ، برطانیہ اور عرب سلطنت کے مابین کیا گیا جس کے تحت یہ ان کو باری باری پاکستان پر مسلط کیا جائے گا اور اگلے 15 سال تک فوج مداخلت نہیں کرے گی۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  11. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ سو فیصدصحیح بات ہے اورجن لوگوں کے اثاثے دوسرے ملکوں میں ہیں وہ ان ملکوں کی بنائی ہوئی پالیسیوں پر عمل کرتے ہیں ۔نہ کریں تو وہ ممالک ان کے اثاثے منجمد کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔اسی طرح وقت کے ساتھ
    ساتھ ان کے اثاثے بڑھتے رہتے ہیں اور یہ ان لوگوں کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے ملک اور عوام کو غریب سے غریب تر بناتے
    جاتے ہیں۔آئی ایم ایف سے قرضے لینے کی شرائط میں ملکی پالیسی میں دخل اندازی ہے ۔
     
    غوری likes this.

Share This Page