1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان میں‌امریکی سرکس تماشہ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏10 ستمبر 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں امریکی سرکس کا تماشا,,,,احمدقریشی


    امریکیوں نے ایک مرتبہ پھر ، ہمارا بازو مروڑنا شروع کر دیا ہے۔ سفارت کاری، طے شدہ میڈیا کے توسط سے بہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔”نیویارک ٹائمز“ نے یہ خبر شائع کی ہے کہ پاکستان نے پرانی ٹیکنالوجی کے مطابق تیار کئے جانے والے امریکی میزائلوں میں تبدیلی کر کے انہیں اپ ڈیٹ کیا ہے۔ یہ خبر دراصل ایک یاد دہانی ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ پاکستانی مفادات ،امریکی مفادات کے عین مطابق ہرگز نہیں چل رہے حالانکہ پاکستانی حکومت کے اندر موجود امریکہ نواز لابی، اپنی بہترین کوششوں کے ذریعے یہ ثابت کرنے میں مصروف رہی ہے کہ دونوں ممالک کے مفادات بہرنوع یکساں ہیں۔ حال ہی میں یہ امریکہ نواز لابی اپنی پبلک ریلیشننگ کے ذریعے کافی فعال رہی ہے تاکہ امریکی پوزیشن کا دفاع کرسکے۔ اسی لابی نے ہم وطن شہریوں کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ واشنگٹن کی مخالفت کرنا ترک کر دیں کیونکہ پاکستان کو بالآخر امریکی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امریکہ کے یہ پاکستانی معذرت خواہ حضرات، اس واقعے کی کیا توجیہہ پیش کریں گے جس کے مطابق پاکستان کو یہ دھمکی دی گئی ہے کہ اس کو ممکنہ طور پر دی جانے والی پانچ سالہ مدت کی سات اعشاریہ پانچ بلین ڈالر کی (کیری لوگر قانون کے مطابق دی جانے والی موجودہ امداد صرف اس لئے روک دی جائے گی کہ پاکستان بدستور اپنے اسٹرٹیجک میزائلوں کی تیاری کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے اپنی آرمی کو پولیس فورس میں تبدیل کرنے سے واضح طور پر انکار کر دیا ہے۔ شاید یہی وہ سبب ہے کہ امریکہ میں ہمارے سفیر حسین حقانی نے یہ کہہ کر اپنی جان چھڑانا مناسب جانا ہے کہ ”یہ سب غالباً کسی غلط فہمی کا شاخسانہ ہے “!!! بہرحال اسے غلط فہمی کا نتیجہ ہرگز نہیں کہا جا سکتا۔ یہ رپورٹ جس میں کسی امریکی افسر کا نام تک شامل نہیں اس لئے مرتب کی گئی ہے تاکہ اسلام آباد میں افراتفری پھیلائی جائے اور پاکستانی حکومت پر دباؤ میں اضافہ کیا جا سکے۔ زیادہ بہتر یہی ہو گا کہ پاکستانی پالیسی ساز حضرات رپورٹ کے بین السطور کو سمجھنے کی پوری کوشش کریں۔ اس سے دو باتیں تو بہت واضح ہو جاتی ہیں کہ امریکہ پاکستان کے اسٹرٹیجک ہتھیاروں کی تیاری کے پروگرام کی جاسوسی کر رہا ہے کیونکہ اسے یہ خدشات لاحق ہیں کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے اگر ہتھیاروں کی تیاری شروع کردے گا تو اس کے نتیجے میں بھارت کے ساتھ اسلحے کی دوڑ کا سلسلہ بھی ایک بار پھر چل نکلے گا۔ اس امریکی احساس محرومی کی وضاحت ، صرف اس طرح کی جا سکتی ہے کہ سات برس کے انتہائی شدید دباؤ کے باوجود واشنگٹن اب تک پاکستان کی مسلح افواج اور انٹیلی جینس ایجنسیوں پر پوری طرح قابو پا لینے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ وہ ان اداروں پر پابندیوں کے خواب کو شرمندہٴ تعبیر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا!!اسے اب تک اس بات کا بھی قطعاً کوئی علم نہیں ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات اور وار ہیڈز آخر رکھے کہاں پر ہیں؟؟؟
    پوری دنیا کو اس بات کا قائل کرنے کی پوری پوری کوشش جاری ہے کہ پاکستان اپنے ایٹمی اثاثہ جات کی حفاظت کرنے کی قطعی طور پر صلاحیت نہیں رکھتا، اس کے باوجود امریکی حکومت پاکستان ایٹمی اثاثہ جات اور نیوکلیئر بٹن کے قریب بھی نہیں پہنچ پائی۔ پاکستان نے ہر قسم کے امریکی دباؤ کے آگے جھکنے سے انکار کر دیا ہے اور وہ پاکستان کو امریکی اور بھارتی فوجی بوٹوں کی گزر گاہ میں تبدیل کرنے سے صاف اور واضح انکار کر دیا ہے۔ بہر نوع اس تمام صورتحال کا پورا کریڈٹ پاکستان مسلح افواج اور پاکستان کے عوام کو جاتا ہے۔ ہمارے سیاست دان جن کا تعلق حکومت اور اپوزیشن دونوں سے ہے، نہ صرف امریکی اثرو رسوخ اور طاقت سے غیر معمولی طور پر متاثر ہیں بلکہ اس بات کیلئے بھی ہمہ وقت تیار رہتے ہیں کہ امریکی حکومت کے ساتھ مل کر طاقتور پاکستانی مسلح افواج کی کارکردگی میں تعدیل پیدا کرتی رہیں۔ آج کل ہمارے سیاسی منظر نامے پر ایسے ریٹائرڈ فوجی انٹیلی جینس افسران کا غلبہ ہے جنہیں پرانے مردے اکھیڑنے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جس کا تمام تر مقصد و منشا سوائے اس کے کچھ اور نہیں ہے کہ ہماری مسلح افواج کو بدنام کیا جائے۔
    یہ سوال بھی حکمرانوں اور سیاست دانوں سے پوچھنے والا کوئی موجود نہیں کہ نان ایشوز کو ایک طرف رکھ کر بتائے انہوں نے اسلام آباد میں دنیا کے سب سے بڑی امریکی سفارتخانے کی عمارت کو تعمیر کرنے کی منظوری آخر کس لئے دے دی جب کہ امریکی امداد کا بل ابھی امریکی کانگریس تک پہنچا بھی نہیں ہے ؟؟؟ اس بات کی تمام تر علامات موجود ہیں کہ پاکستانی سیاست دان نہایت خاموشی اور پراسرار انداز کے ساتھ( جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی) امریکی افواج کا اسلام آباد میں خفیہ موجودگی کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں، جس کا اولین مقصد صرف اور صرف یہی ہے کہ پاکستان کے اندر طاقت کے توازن کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تبدیل کر دیا جائے۔ ایسی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان میں بھی امریکی افواج کو آمد کی اجازت دی جا چکی ہے جنہیں کسی بھی صورت افواہ قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا !!!
    آصف علی زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی اور نواز شریف کی پاکستان مسلم لیگ یہ دونوں جماعتیں جن کا وجود دو مختلف فوجی حکمرانوں کے دور حکومت کا مرہون منت ہے، اس قوم کو جمہوریت کے سفر پر لے کر نکلی ہیں،کتنی مضحکہ خیز بات لگتی ہے۔ گزشتہ انیس مہینوں کے دوران ان دونوں سیاسی جماعتوں کی عدم کارکردگی کے نتیجے میں پاکستان کے روبرو قومی ناکامی کا بہت بڑا سوال آن کھڑا ہوا ہے۔ جس کا تعلق خارجہ پالیسی سے لیکر گوادر کے مسئلے تک ہے بلوچستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے پے درپے واقعات کو تمام سیاست دانوں نے جان بوجھ کر صرف اس لئے نظر انداز کر رکھا ہے تاکہ ایک ایسے دہشت گرد سیاست دان سے ہمدردی کا کوئی بہانہ اور جواز تلاش کیا جا سکے جسے خفیہ طور پر غیر ملکی اسلحہ مل رہا تھا اور جس نے اپنے پوتے کو یہ اجازت بھی دے رکھی تھی کہ وہ وطن دشمنوں سے ساز باز کر لے… ایسا لگتا ہے کہ وطن عزیز میں ایک سرکس کا کھیل جاری ہے جس میں صحت عامہ کے مسائل ، تعلیم ، شاہراہوں کی تعمیر اور بنیادی ڈھانچے کی تشکیل جیسے اہم مسائل نہ جانے کہاں گم ہو چکے ہیں ؟؟؟ ہمارے سیاست دانوں اور حکمرانوں اور سیاسی جماعتوں کے بارے میں یہ ایک حقیقت ہے کہ ان میں اس قدر حبس اور گھٹن در آئی ہے کہ ان سے اب اس بات کی امید رکھنا عبث اور فضول ہو گا کہ وہ اپنی محدودات میں ایک ایسی قوم کو بھی شریک کر سکیں گے جو کسی بہت بڑی تبدیلی کے اقدام کی منتظر ہے۔ دنیا ہے تری منتظرِ روزِ مکافات۔


    روزنامہ جنگ ادارتی صفحہ ۔
     
  2. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    واھ جی واھ ۔ احمد قریشی تو کوئی انقلابی قسم کے شخص معلوم ھوتے ھیں
    انقلاب ھی ملک کی ضرورت ھے وھ انقلاب جس میں سارے گندے کمینے بےغیرت غدار سیاستدانوں کی لاشوں پر کتے چہوڑ دیے جائیں
    پاکستانیو ! اٹھو ۔ انقلاب کی تیاری کرو ۔ غیرت کو جگاؤ ۔ سچے مسلمان بنو
     
  3. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    شکریہ ::سچ بیان کیا گیا،،
     
  4. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اسلام علیکم
    بہت شکریہ نعیم بھاٰی یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم جتنا بھی پاک فوج کو بدنام کریں لیکن یہ پاک فوج ہی ہے جو ملک کو سنبھال رہی ہے یہ پاک فوج ہی ملک کے اندر اور باہر عزیز وطن کی حفاظت کر رہی ہے اس کے جوان ہی شہید ہوتے ہیں بے شک چند غذار بھی آے ہیں لیکن ان کو لانے والے بھی سیاست دان تھے یہی وہی سیاست دان ہیں جو؂ ہر بار کہتے ہیں فوج مارشل کیوں نہیں لگاتی فوج کو دعوت دیتے ہیں مارشل لا لگانے کی اللہ بچاے ان سے کل ایک سربراہ کی موچھیں گنڈوں اور وڈیروں کی طرح تھیں آج ماشاء اللہ جناب اردگان کی طرح رکھ لیں ہیں کل ان کو سندھی ٹوپی کا بڑا شوق تھا آج سوٹ میںنظر آتے ہیں جزاک اللہ کیا کیا بیس بدلتے ہیں یہ لوگ
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے

    اور

    تکتا جا ، شرماتا جا ۔
    جھوٹی قسمیں کھاتا جا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں