1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان:عید پر کروڑوں روپے کی sms

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by نعیم, Sep 24, 2009.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی قوم نے عیدالفطر پر ایس ایم ایس پر کروڑوں روپے اڑا دیئے


    لاہور (جنگ نیوز) پاکستانی قوم نے عید الفطر کے موقع پر ایس ایم ایس کے ذریعے کروڑوں روپے ہوا میں اڑا دیئے ۔مقروض قوم ہونے کے باوجود چاند رات سے لے کر عید کے تیسرے روز تک موبائل فونز کے ذریعے اپنے عزیز واقارب اور دوستوں کو عید کے پیغامات کی بھرمار رہی اور تین روز کے دوران 20 سے 30 کروڑ ایس ایم ایس کئے گئے۔ اندرون ملک کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی ایس ایم ایس بڑی تعداد میں کئے گئے ۔ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون صارفین کی تعداد 9کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ایک شخص کی جانب سے کم از کم 20دوستوں اور 10رشتے داروں کو عید کے موقع پر ایس ایم ایس‘ایم ایس اور ایم ایم ایس کئے گئے۔جس کے باعث موبائل کمپنیوں کی صحیح معنوں میں عیدی ہو گئی اور عید کے ان تین دنوں میں موبائل کمپنیوں کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا۔


    جنگ نیوز ۔
     
  2. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    پاکستانی قوم ایس ایم ایس پر کروڑوں روپے ضائع کرتی ہے اور موبائل کمپنیاں روپیہ اکٹھا کرتی ہیں اور باہر بھیج دیتی ہیں۔ پھر زرداری صاحب بڑے کروفر سے بیرون ملک بھیک مانگنے چلے جاتے ہیں
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    راشد بھائی ۔ کیا اس فارمولے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ "دنیا گول ہے " :84:
     
  4. ARHAM
    Offline

    ARHAM ممبر

    Joined:
    Apr 2, 2009
    Messages:
    82
    Likes Received:
    1
    السلام علیکم !
    بات بالکل صحیح ہے کہ کروڑوں روپے اڑا دیئے گئے ۔۔۔
    لیکن بعض معاملات میں بہت ضروری ہو جاتا ہے انسان اپنا روپیہ خرچ کرے ۔۔
    باقی اگر فضولیات میں ضائع کیا جائے تو وہ یقینا قابل گرفت اور ملامت ہے ۔۔
    اصل میں ہوا یہ بھی ہے کہ میں اپنا ذاتی تجربہ لکھوں گی ۔۔
    میں جو سروس استعمال کرتی ہوں ۔۔ اس کمپنی نے پیکج دیا ہوا تھا فری ایس ایم ایس کا ۔۔۔ جو کہ رمضان کے آخری دنوں سے لے کر عید کے چوتھے دن تک نا قابل استعمال بنا دیا گیا ۔۔۔
    اب موبائل سروس والے اگر کوئی سہولت دے رہے ہیں تو اس میں ہمارا فائدہ بھی ہے اور نہ دیں تو ظاہر سی بات ہے گلہ کرنا بے کار ۔۔۔ ( عوام کا کیا حق اس کا )
    لیکن عین اس وقت جب لوگ اپنے عزیز و اقارب کو خاص موقع پر یاد کرتے اور مبارکباد کے پیغامات پہنچاتے ہیں ۔۔۔۔ اس طرح سے سہولت چھین لینا ۔۔۔ یقینا کمائی کا موقع ہاتھ آنا ہی کہا جائے گا ۔۔۔
    جس کے بعد اگر کچھ رقم خرچ ہو بھی جائے تو عوام تو ہیں ہی مجبور جس کا فائدہ ہر کوئی اٹھارہا ہے تو ۔۔۔ موبائل فون سروس والے کیوں نہیں ۔۔؟؟
     

Share This Page