1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان رینجرز کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق صحیح نہیں ہے

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏1 ستمبر 2016۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم :ڈان نیوز پر ایک خبر پڑھ رہا تھا کہ ۔ پاکستان رینجرز کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو گمراہ کرنے کے خلاف ایوان بالا میں تحریک استحقاق جمع کرادی گئی۔کہ رینجر نے سینٹ سے غلط بیانی کر کے سینٹ کو ایک ایسی تنظیم کا نام بتایا ہے کہ جس کا کوئی وجود نہیں ہے ۔فرحت اللہ بابر نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے رینجرز کی بتائی ہوئی بین الاقوامی تنظیم کے حوالے سے تحقیقات کیں اور پاکستان، انڈیا اور نیپال میں لوگوں سے باتیں کیں جنہوں نے کہا کہ ’ہیومن رائٹس کمیشن ساؤتھ ایشیاء‘ کا کوئی وجود نہیں۔پوری خبر کا لنک یہ ہے
    http://www.dawnnews.tv/news/1042992/
    یہ بات بالکل غلط ہے اس تنظیم کا باقاعدہ وجود ہے اور یہ باقاعدہ کام کر رہی ہے ۔سمجھ نہیں آتا ہمارے سینیٹر کہاں سے معلومات حاصل کرتے ہیں اور کس دنیا سے معلومات حاصل کرتے ہیں ۔حلف اٹھا کر غلط بیانیاں کرنا ۔یہ لوگ قوم کی کیا خدمت کرتے ہیں وہ تو سب جانتے ہیں لیکن اب انھوں نے پاک فوج اور رینجرز کے خلاف مہم شروع کر دی ہے ۔پتہ نہیں یہ ذاتی دشمنی ہے یا بین القوامی ایجنڈا ہے۔کہ ایک مشہور بین القوامی ادارے کے وجود سے انکار کر کے اپنے ہی دفاعی اداروں کو بدنام کر رہے ہیں ۔یہ لنک ہے ’ہیومن رائٹس کمیشن ساؤتھ ایشیاء کا
    http://www.hrcsa.org/

    اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے سینیٹرز قوم کی خدمت نہیں اپنے ذاتی ایجنڈے پورے کر رہے ہیں ،
    اگر آپ اس لنک پر جائیں تو پاکستان کی سیکشن میں سب سے پہلی لائن ہے
    Petition filed against Pakistani Senator Farhat Ullah Baber.
    یعنی پاکستانی سینیٹر فرحت اللہ بابر کے خلاف پٹیشن دائر۔۔
    یہ اسی ادارے نے پٹیشن دائر کی ہے۔یعنی پوری دنیا کے سامنے سینیٹر صاحب کی غلط بیانی ظاہر ہو گی
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    بلا تبصرہ
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جیو قومی اداروں پر کیچڑ اچھالنے میں پہلے بھی پیش پیش رہا ہے ۔ کیس عدالتوں میں ہیں اور جج صاحباں نے فیصلے دینے ہیں رینجرز نے نہیں ۔
     
    Last edited: ‏10 ستمبر 2016
  4. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    اسے کہتے ہیں میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو
    یہ ہی بات تو سمجھانا چاہتے ہیں ہم بھی
    کون مجرم ہے کون بے گناہ اس کا فیصلہ عدالت کو کرنے دیں
    ہم کہتے ہیں آپ جس کو بھی پکڑو اس 24 گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش کرو چالان بناؤ اور سزا دلواؤ اور یہ ہی پاکستان کا آئین کہتا ہے ، مگر ادارے کہاں مانتے ہیں پکڑو اور غائب کردو مہینوں رکھو اگر بات مانتا ہے تو ظاہر کردو ورنہ کہیں بھی مار کر پھینک دو کسی لاوارث کتے کی طرح
    قانون کہتا ہے کسی بھی ایم این اے یا ایم پی اے کو گرفتاری سے پہلے اسپیکر کی اجازت ضروری ہے اورمزے کی بات اگر کسی سینیٹر کو جہاز سے اتروادیا جائے ایوان کی عزت میں فرق آجاتا ہے کسی کو ٹریکٹر ٹرالی بول دیا جائے تو کہرام مچ جاتا ہے مگر بات کراچی کی اور ایم کیو ایم کی ہو تو آدھی رات کو ایم این اے کے گھر کے دروازوں پر لاتیں ماری جائیں ان کو گرفتار کیا جائے ان کو اپنے پاس طلب کیا جائے ، کوئی فرق نہیں پرتا جناب
    ابھی چند دن قبل کوئٹہ میں بم دھماکہ ہوا درجنوں وکیل شہید ہوگئے ہر کوئی کہہ رہا ہے اس میں انڈیا ملوث ہے ثبوت ہیں ہمارے پاس مگر دکھا کوئی نہیں رہا ۔
    عین ممکن ہے اس میں انڈیا ملوث ہو اور ہوسکتا ہے نہ ہو مگر یہ سو فیصد سچ ہے بلوچستان میں پچھلے دس ماہ کے دوران ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں ملیں کئی اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں
    بس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پاکستان زندہ باد
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کراچی میں کہیں سالوں سے جو قیامت عوام پر ٹوٹ رہی تھی ۔بوری بند لاشیں بھتہ خوری ۔خوف کی ایک فضا قائم تھی اسے رینجر نے ختم کیا۔اور وہ مجرموں کو سزائیں دیتے رہیں گے ۔
     
  6. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    کراچی میں کئی سالوں سے جو قیامت عوام پر ٹوٹ رہی تھی اس کی خبر کراچی میں رہنے والوں سے زیادہ کراچی سے باہر والوں کو ہے
    بندہ اٹھاؤ ( 8 لاکھ سے 30 لاکھ تک ) رقم ادا کرو ورنہ کسی بھی نامعلوم افراد کے نام پر کٹی ایف آئی ار میں فٹ ۔ ۔ ۔
    یہ ریٹ چل رہے ہیں رینجرز کے
    کبھی آئیں تو پتا چلے کراچی کے حالات
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی خدا کو جان دینی ہے آپ نے ایسی باتیں جن کا کوئی وجود نہیں ہے نہ کہیں ۔میں جہاں رہتا ہوں یہاں کراچی کے لوگ بہت زیادہ ہیں اور میں ان سے ملتا رہتا ہوں وہ اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں کہ رینجرز کی وجہ سے کراچی میں سُکھ کا سانس لیا جا رہا ہے ۔بھتہ خوری اور بوری بند لاشیں تو الطاف حسین کے غنڈے لیتے اور کرتے رہے ہیں ۔جو لوگ کراچی کی بدامنی کی وجہ سے یہاں آ گے تھے دوبارہ واپس جا رہے ہیں اور وہ رینجرز کو دعائیں دیتے ہیں ۔
    یہ بھتہ تو رینجرز کے آنے سے پہلے تھا اب تو تقریبا ختم ہو گیا ہے ۔اور یہ سب قومی سلامتی کے اداروں کی وجہ سے ہوا ہے ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں