1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستانی پلیئرز قیادت کے بجائے کھیل پر توجہ مرکوز رکھیں،جاوید میانداد

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏16 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی پلیئرز قیادت کے بجائے کھیل پر توجہ مرکوز رکھیں،جاوید میانداد
    upload_2019-9-16_4-10-17.jpeg
    سابق قومی کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پاکستانی پلیئرز قیادت کے بجائے کھیل پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں
    کراچی(اسپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پاکستانی پلیئرز قیادت کے بجائے کھیل پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس بیان پر کڑی تنقید کی کہ بابر اعظم کو مستقبل کے کپتان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ایسے بیانات کی وجہ سے کھلاڑیوں کی توجہ کھیل پر قائم نہیں رہتی ہے اور ان کے ذہنوں میں دیگر باتیں گردش کرنے لگتی ہیں جبکہ کارکردگی کے بجائے کپتانی سے متعلق زیادہ سوچنے سے ان کا کیریئر متاثر ہو سکتا ہے۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ وہ بابر اعظم کو نائب کپتان بنانے پر تنقید نہیں کر رہے لیکن ان کے متعلق ابھی سے جاری کئے جانے والے بیانات درست طرز عمل نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ناکامی کے بعد کپتان کی تبدیلی بھی درست اقدام نہیں کہا جا سکتا ہے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں