1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستانی قوم سے "الیکشن کمیشن ، سپریم کورٹ اور کرپٹ سیاستدانوں" کا "سب سے بڑا فراڈ "

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏16 مارچ 2013۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی قوم سے "الیکشن کمیشن ، سپریم کورٹ اور کرپٹ سیاستدانوں" کا "سب سے بڑا فراڈ "

    آئندہ انتخابات کے لیے میڈیا، عدلیہ اور الیکشن کمیشن بمقابلہ صدر زرداری و حکومت کے درمیان جنگ کا ڈرامہ رچا کر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ نے کرپٹ سیاستدانوں سے ٹکر لے کر آئین کی رو سے الیکشن کروانے اور کرپٹ سیاستدانوں، ٹیکس چوروں، قرضہ ہڑپ کرنے والوں یا بجلی گیس کے بل چوروں کو الیکشن سے باہر رکھنے کا تہیہ کرلیا ہے۔
    مگر۔۔۔ رکیے ۔۔۔ ذرا ایک منٹ کے لیے آئیے غور کریں۔ حقیقت اسکے بالکل الٹ ہے۔
    اگر ہم مذکورہ نامزدگی فارم کو غور سے پڑھیں تو یہ سب کچھ ایک ڈرامہ اور فراڈ ثابت ہورہا ہے۔
    ڈاکٹر طاہرالقادری نے کل 15مارچ ARY پر ڈاکٹر دانش کے پروگرام "سوال یہ ہے" میں اس قانونی دھاندلی کو بےنقاب کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مجوزہ فارم میں جس عیاری ، مکاری اور عدلیہ و کرپٹ سیاسی مافیا کے "مک مکا" کے اس فراڈ کو بےنقاب کیا ہے۔ آپ بھی الیکشن کمیشن کا نیا فارم انٹرنیٹ سے پڑھ کر باآسانی جان سکتے ہیں کہ فارم میں جہاں بظاہر ٹیکس چوروں، قرضہ خوروں اور بل ہڑپ کرنے والوں پر آہنی ہاتھ ڈالا گیا ہے وہیں اسی فارم میں اقرار ناموں کی تشریح میں انہی چوروں، لٹیروں، قرضہ خوروں اور ٹیکس چور مافیا کو باعزت طور پر ان ساری حدود وقیود سے نکلنے کا راستہ بھی بتا اور سمجھا دیا گیا ہے۔
    پہلے تفصیل جاننے کے لیے الیکشن کمیشن کے فارم کا صفحہ نمبر 3 کے چند پیرے ثبوت کے طور پر پیش خدمت ہیں۔
    صفحہ 3​

    نوٹ : یہ الیکشن فارم براہ راست الیکشن کمیشن اور پاکستان کی ویب سائٹ سے لیا گیا اور یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

    الیکشن کمیشن اور عدلیہ نے واضح اجازت دے دی ہے کہ 1985 سے لے کر آج تک آپ نے جتنی بھی کرپشن کی ہو۔ کروڑوں ، اربوں کے قرضے لیے ہوں اور ادا نہ کیے ہوں۔ ٹیکس چوری کی ہو، یوٹیلٹی بل یعنی گیس بجلی وغیرہ کے کروڑوں کے بل نہ ادا کیے ہوں۔ الغرض جیسی بھی بدعنوانی کی ہو۔
    اربوں لوٹے ہیں، کروڑوں کے ٹیکس ہڑپ کیے ہیں۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں بس جا کر چند لاکھ لگا کر عدالت سے ایک حکم امتناعی STAY ORDER لے آئیں تو آپ کو "پاکیزگی اور ایمانداری" کا سرٹیفکیٹ دے کر اسمبلی تک پہنچنے کا راستہ صاف ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
    ڈاکٹر طاہرالقادری پچھلے تین ماہ سے چیخ چیخ کر اور عدلیہ کا درازہ کھٹکھٹاکر یہی سچائی بتانے کی کوشش میں ہے کہ اس الیکشن کمیشن کی تشکیل ہی غیر آئینی ہے تو اس سے کسی آئینی کام کی توقع رکھنا عبث ہے۔ اس کی تشکیل ہی ایک مک مکا کے نتیجے میں ہوئی ہے جس کا مقصد انہی کرپٹ پارٹیوں اور بدعنوان قرضہ خوروں، ٹیکس چوروں ، جعلی ڈگری یافتہ بدعنوان سیاستدانوں کے لیے پھر سے راہ ہموار کرنا ہے ۔ وہ آئین کے مطابق کبھی کام نہیں کرے گا۔
    الیکشن کمیشن ، عدلیہ اور کرپٹ سیاستدانوں کے مابین سٹیٹس کو، کرپشن کو اور مافیا کو کو تحفظ دینے کا یہ فراڈ اب واضح ہوچکا ہے۔
     
    ناصر إقبال، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں