1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاراچنار کے لنڈابازار میں دھماکہ ،25افراد جاں بحق، 60سے زائد زخمی ، قبائل کا تین روزہ سوگ کا اعلان

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از اقبال جہانگیر, ‏14 دسمبر 2015۔

  1. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    پاراچنار کے لنڈابازار میں دھماکہ ،25افراد جاں بحق، 60سے زائد زخمی ، قبائل کا تین روزہ سوگ کا اعلان
    پارا چنار(مانیٹرنگ ڈیسک)اپرکرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار کی عیدگاہ لنڈا مارکیٹ میں دھماکے سے کم ازکم 25افراد جاں بحق اور 60سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کرناشروع کردیاگیا،زیادہ ترزخمیوں کے جسم کے بالائی حصوں پر زخم آئے ہیں جس سے شبہ ہے کہ دھماکہ خیزمواد کسی اونچی جگہ پر رکھاگیاتھا۔
    پولیس کے مطابق عید گاہ کے علاقے میں ہونیوالے دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا جبکہ موقع سے دومشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 23شدید زخمیوں کو آرمی کے دو ہیلی کاپٹروں میں پشاور منتقل کیا گیا۔امدادی کارروائیوں میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 35کلو وزنی مواد استعمال کیا گیا جس کو عید گاہ کے قریب ہی ایک ٹھیلے میں نصب کیا گیا تھا۔
    ذرائع نے بتایاکہ ایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال پارہ چنار میں خون کی قلت اور مشینری کم پڑگئی ، زیادہ ترزخمیوں کے جسم کے بالائی حصے پر چوٹیں آئی ہیں ، ہسپتال میں سٹاف اور ادویات کی کمی کی وجہ سے زخمیوں کودیگرعلاقوں کے ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔ عینی شاہدین نے بتایاکہ دھماکہ ویگنوں کے سٹینڈ میں موجود کچرے کے ڈھیر میں ہواہے ۔ طوری بنگش قبائل نے اس واقعہ کیخلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
    http://dailypakistan.com.pk/national/13-Dec-2015/306843
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ وان الیہ راجعون
     
    اقبال جہانگیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
  4. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  5. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جو کسی بربریت و بدامنی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔کسی بھی کلمہ گو کے خلاف ہتھیار اٹھانا حرام ہے اور اسلام تو اقلیتوں کے بھی جان و مال کے تحفظ کا حکم دیتا ہے۔ اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔لشکر جھنگوی العالمی ( یہ لشکر جھنگوی سے علیحدہ ہونے والا ایک گروپ ہے) دورحاضر کے خوارج ہیں جو مسلمانوں کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں۔ مذہب اسلام میں خواتین اور بچوں کے قتل،دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام اخوت، میل ملاپ اور بھائی چارہ کا مذہب ہے ۔ کسی بے قصور شخص کو مارنا یا قتل کرنا اسلام کے خلاف ہے ۔مُحسنِ انسانیت نے ارشاد فرمایا: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں.
    کیا ہم ایک نبی اور ایک دین کو ماننے والےمسلمان نہیں ؟ آج مرنے والا اور مارنے والا دونوں ہی مسلمان ہیں۔ پھر بھی ہم مسلمان کہلاتے ہیں اور اپنے آپ کو رسول ہاشمی کی امت گردانتے ہیں ؟اور بعض اوقات ہم حیوانیت کے ایسے مظاہرے کرتے ہیں کہ مسلمان اور انسان کہلانے پر شرم محسوس ہوتی ہے؟ فرقہ پرستوں کے ہاتھوں صرف شیعہ مسلمان ہی نہیں مارے جارہے بلکہ ان کے ہاتھ سنی مسلمانوں کے خون سے بھی رنگے ہوئے ہیں۔لشکر جھنگوی العالمی نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
     
    Last edited: ‏15 دسمبر 2015
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام تو وضو کیلئے غیر ضروری پانی بہانے سے منع کرتا ہے وہ خون بہانے کی اجازت کیسے دے سکتا ہے
     
    اقبال جہانگیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان للہ وان الیہ راجعون
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    آپ نے سو فیصد درست کہا۔ٓللہ آپ کو جزا دے۔کسی بے قصور شخص کو مارنا یا قتل کرنا اسلام کے خلاف ہے ۔مُحسنِ انسانیت نے ارشاد فرمایا: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔اسلام تو اقلیتوں کے بھی جان و مال کے تحفظ کا حکم دیتا ہے۔ اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔(المائدۃ)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں