1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹھٹھہ: کینجھر جھیل میں نوری جام تماچی کے مزار سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از احتشام محمود صدیقی, ‏28 دسمبر 2013۔

  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    ٹھٹھہ: کینجھر جھیل میں نوری جام تماچی کے مزار سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں سر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔
    [​IMG]
    ایکسپریس نیوز کے مطابق کینجھر جھیل سیر کے لئے آنے والے 5 افراد نوری جام تماچی کے مزار پر زیارت کے لئے گئے تھے جنہیں نامعلوم افراد نے سر میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ ان کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہے۔

    پانچوں افراد کو جھیل سے مزار تک لے جانے والے کشتی بان کا کہنا تھا کہ وہ پانچوں افراد کو مزار تک لے کر گیا اور اس دوران انہوں نے 2 گھنٹے بعد واپس لے جانے کا کہا تاہم جب میں انہیں دوبارہ لینے گیا تو وہاں پانچوں افراد مردہ حالت میں پڑے تھے جنہیں سر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کردیں ، لاشوں سے ملنے والے کاغذات کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق کراچی سے ہے جو سیر کے لئے کینجھر جھیل گئے تھے۔
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان للہ وان الیہ راجعون
     

اس صفحے کو مشتہر کریں